• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے




حادثے کے فوری بعد ریسکیوٹیمیں اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: پاک فوج کے دستے کو پنوعاقل سے کھاریاں لے کر جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جاگریں جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مال بردار ٹرین پنوعاقل سے کھاریاں جارہی تھی جس میں 4 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جاگریں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے، حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو آپريشن ميں تيزی کے لیے پاک ايوی ايشن كے ہيلی كاپٹرز، كشتيوں اور جوانوں نے ريسكيو ٹيموں كے ساتھ مل كر كام كيا اور اس آپريشن كے دوران لیفٹیننٹ كرنل عامر ان كی اہليہ اور2 بچے، میجر عادل کی اہلیہ، كيپٹن كاشف، ليفٹيننٹ عباس ، سب ميجر اسلم اور ٹرین ڈرائیور محمد رياض سميت 13 افراد حادثے ميں شہيد ہو گئے جب كہ حادثے میں حساس ادارے کے ملازمین سمیت 100 افراد کو بچا لیا گیا۔

پاک فوج کے اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ سے عام افراد کو ہٹادیا گیا اور امدادی کاموں کو تیز کرنے کے لئے نہر کا پانی بھی روک لیا گیا جس کے بعد بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری کی مدد سے بوگیوں کو کاٹا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بوگیوں میں 200 افراد سوارتھے جن میں سے 85 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خصوصی ٹرین کے ذریعے فوجی دستے کھاریاں جارہے تھے تاہم مال گاڑی میں لگی 4 بوگیاں جامکے چھٹا کے مقام پر نہرمیں جاگریں جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون سمیت12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ پل کا ٹوٹنا تھا جب کہ نہرمیں ڈوبنے والے مزید مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کی تصویری جھلکیاں
مزید تصاویر دیکھئے : http://www.express.pk/slideshows/372022

ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّـﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌﻮﻥَ
اللہ سبحان و تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرما کر ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے - آمین یا رب العالمین
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

یا الٰہی ان کی حسنات کو قبول فرماکر اور گناہوں کو معاف فرما کر ان کو جنت الفردوس عطا فرما-

آمین یا رب یا رحمٰن یا رحیم
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عاملھم اللہ بما یستحقون
لیں بھائی ترجمہ یہ ہے
اللہ ان کے کرتوتوں کے مطابق ان سے سلوک کرے
آپ نماز جنازہ میں بھی یہی دعا مانگا کرتے ہیں، یا میت کے گناہ، یعنی کرتوت کی معافی کی!!
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
نہیں ابن داؤد بھائی یہ دعاء کچھ لوگوں کیلئے خاص رکھی ہے ویسے میں غیر اھل حدیث کا جنازہ نہیں پڑھتا الا یہ کہ مجھول الحال میت ہو جیسا کہ حرمین میں ہوتا ہے
 
Top