• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر سے نکلتے وقت گھر والوں کے لیے دعا

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
السلام علیکم،
((بسم اللہ توکلت علی اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ))
’’اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی ۔‘‘ (ابوداؤد،ترمذی)
مندرجہ بالا دعا کی فضیلت میں بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی بندہ یہ دعا پڑھتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ: تجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے اور تیری راہنمائی کردی گئی ہے ۔
مجھے معلوم کرنا ہے کہ جب شوہر گھر سے کام کے لیے نکلتا ہے تو بیوی، بچوں کو اللہ کے سپرد کرنے کے لیے کوئی دعا ہمیں اللہ کے رسولﷺ نے سکھائی ہے یا نہیں۔

شکریہ
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
جی مجھے بھی اسی سوال کا جواب معلوم کرنا ہے لیکن بیوی بچوں کے بجائے والدین اور بہن بھائیوں کے لئے ، کہ انہیں کس دعا سے حفاظت دی جاسکتی ہے۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
[URDU]جب بھی کوئی کسی بھی قسم کے سفر کے لیے نکلے تو اسے الوداع کرنے کے لیے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات سکھائے ہیں :
أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ
سنن ابی داود کتاب الجہاد باب فی الدعاء عند الوداع ح ۲۶۰۰
میں تیرا دین تیری امانت اور تیرے اعمال کا خاتمہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔
اسی طرح ایک دعاء یہ بھی ہے جو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو الوداع کرتے ہوئے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کہی تھی :
أَسْتَوْدِعُكَ اللَّهَ الَّذِي لَا تَضِيعُ وَدَائِعُهُ
سنن ابن ماجہ کتاب الجہاد باب تشییع الغزاۃ ووداعہم ح ۲۸۲۵
میں تجھے اس اللہ کے سپرد کرتا ہوں جو اپنی سپرد کی گئی چیز کو ضائع نہیں کرتا۔
اسی طرح جب رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلتے اور کسی سفر پر جاتے تو سفر کی دعاء پڑھتے اس میں یہ الفاظ بھی آتے ہیں :
اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ

صحیح مسلم کتاب الحج باب ما یقول إذا رکب إلى سفر الحج وغیرہ ح ۱۳۴۳
اے اللہ تو ہی سفر میں صاحب ہے اور اہل اور مال میں خلیفہ (نائب) ہے اے اللہ میں تجھ سے سفر کی مشقتوں اور برے منظر اور مال اور اہل میں برے لوٹنے سے پناہ مانگتاہوں۔
[/URDU]
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ واحسن الجزاء رفیق طاہر بھائی آپ نے بہت ہی احسن انداز سے سوال کا جواب دیا ہے اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں برکت عطافرمائے۔آمین
 
Top