• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر میں داخل ہوتے وقت سلام ، سورہ اخلاص اور درود کے متعلق ایک حدیث کی تحقیق درکار ہے

شمولیت
مارچ 19، 2012
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
206
پوائنٹ
82
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی بھائی نے واٹس اپ کی ہے یہ ایک حدیث ،کوئی حوالہ نہیں دیا علمائے کرام رہنمائی فرمائیں

@اسحاق سلفی بھائی
@خضر حیات بھائی
 

اٹیچمنٹس

Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس طرح کی کوئی روایت مجھے نہیں ملی ۔
البتہ اس روایت میں تین چار باتیں ہیں :
1۔ گھر داخل ہوتے وقت سلام کہنا
2۔ سورہ اخلاص پڑھنا
3۔ دورد پڑھنا
4۔ اور یہ چیزیں رزق میں برکت کا باعث ہیں ۔
گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کہنا برکت کا باعث ہے ، یہ بات قرآن اور صحیح احادیث سے واضح ہے ۔ جس کی تفصیل یہاں دیکھ لیں ۔
دوسری بات کے متعلق ایک حدیث ہے :
المعجم الكبير للطبراني (2/ 340)
2419 - حدثنا محمد بن عبد الله بن بكر السراج العسكري، ثنا محمد بن الفرج، ثنا محمد بن الزبرقان، عن مروان بن سالم، عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير، عن جرير بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قرأ قل هو الله أحد حين يدخل منزله نفت الفقر عن أهل ذلك المنزل والجيران»
مكارم الأخلاق للخرائطي (ص: 287)
878 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَمَّامٍ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شِهَابٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو، مَوْلَى جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَرَأَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ حِينَ يَدْخُلُ مَنْزِلَهُ نَفَتِ الْفَقْرَ عَنْ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ، وَنَفَعَتِ الْجِيرَانَ "

لیکن اس کی سند ضعیف ہے ۔(تفسير ابن كثير ط العلمية (8/ 495)
تیسری بات مجھے کسی جگہ نہیں ملی ۔
اسی طرح برکت کا ثبوت بھی عمومی ہے ، برکت کی کوئی خاص قسم بھی صحیح احادیث سے ثابت نہیں۔ واللہ اعلم ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جزاکم اللہ تعالیٰ خیراً
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
دوسری بات کے متعلق ایک حدیث ہے :
المعجم الكبير للطبراني (2/ 340)
2419 - حدثنا محمد بن عبد الله بن بكر السراج العسكري، ثنا محمد بن الفرج، ثنا محمد بن الزبرقان، عن مروان بن سالم، عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير، عن جرير بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قرأ قل هو الله أحد حين يدخل منزله نفت الفقر عن أهل ذلك المنزل والجيران»
مكارم الأخلاق للخرائطي (ص: 287)
عَنْ جَرِيرِ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم -: ((مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ) حِينَ يَدْخُلُ مَنْزِلَهُ، نَفَتِ الْفَقْرَ عَنْ أَهْلِ ذَلِكَ الْمَنْزِلِ وَالْجِيرانِ))
جناب جریر رضی اللہ فرماتے ہیں کہ :
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو آدمی اپنی رہائش اور گھر میں سورۃ الاخلاص پڑھ کر داخل ہو ،تو (اس کی برکت سے ) اس گھر کے رہنے والوں سے فقر و تنگدستی دور کردی جاتی ہے "

ضعيف جداً: أخرجه الطبراني في ((الكبير)) (2/ 340)، والخرائطي في ((مكارم الأخلاق)) (المنتقي منه/ 452)، وابن الجوزي في ((الموضوعات)) (3/ 75) من طريق مردوان بن سالم عن أبي زرعة عن جرير به.
قلت: ومروان بن سالم ضعيف جداً قال عنه البخاري: منكر الحديث، وقال النسائي والدارقطني: متروك. ((الميزان)) (4/ 90).
وقال الحافظ ابن كثير في ((تفسيره)) (4/ 569): إسناده ضعيف. والله أعلم.

یہ روایت حد درجہ ضعیف ہے کیونکہ :
اس کا راوی مرداس بن سالم حد درجہ ضعیف ہے اس کے متعلق امام بخاری فرماتے ہیں کہ یہ منکر الحدیث ہے اور امام نسائی اسے متروک کہتے ہیں
(دیکھئے میزان الاعتدال )
اور حافظ ابن کثیرؒ نے اپنی تفسیر میں اس روایت کو نقل کرکے اسے ضعیف کہا ہے ؛
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
Top