• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ھلاک کر دینے والا عمل(ریا کاری) -----------------

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
578016_470039949760886_122028235_n.jpg
ھلاک کر دینے والا عمل(ریا کاری)
--------------------------------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
1- شہید:
''قیامت میں سب سے پہلے ایسے شخص کا فیصلہ کیا جاۓ گا جو دنیا میں شہید ھوا ھو گا
اسے بلایا جاۓ گااللہ تعالیٰ اس کے سامنے ایک ایک نعمت گناۓ گا اور وہ ان سب کا اقرار کرے گا پھر اللہ تعالٰی فرماۓ گا؛
تو نے ان نعمتوں کے شکر میں کیاکیا؟وہ عرض کرے گا؛
''میں نے تیری راہ میں جہاد کیا یہاں تک کہ شہید ھو گیا''
اللہ تعالٰی فرماۓ گا؛
''تو جھوٹا ھے تو نے صرف اس لیۓ جہاد کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جاۓوہ تجھے کہا جاچکا''
پھر اسے لے جانے کا حکم دیا جاۓ گا، اسے منہ کے بل گھسیٹ کر لے جایا جاۓ گا اور جپنم میں ڈال دیا جاۓ گا
2- عالم:
پھر ایک شخص کو بلایا جاۓ گا جس نے خود بھی دنیا میں علم حاصل کیا ھوگا دوسروں کو بھی علم سکھایا ھوگا اور قرآن پڑھایا ھوگااس کے سامنے اللہ اپنی نعمتیں گناۓ گا اور وہ ان کا اعتراف کرے گا پھر اللہ فرماۓ گا؛
''تو نے ان نعمتوں کے شکر میں کیاکیا؟
وہ عرض کرے گا؛ میں علم حاصل کیا اور دوسروں کو علم سکھایا اور تیرے لیۓ قرآن پڑھا
اللہ فرماۓ گا تو نے جھوٹ کہا تو نے علم اس لیۓ حاصل کیا تھا کہ تجھے عالم کہا جاۓ اور قرآن کی تلاوت اس لیۓ کرتا تھا کہ قاری کہلایاجاۓ وہ (تو دنیا میں تجھے) کہا جا چکا''
پھر اسے لے جانے کا حکم دیا جاۓ گا اسے گھسیٹ کر لے جایا جاۓ اور جہنم میں ڈال دیا جاۓ گا
3- سخی:
پھر ایک ایسا شخص بلایا جاۓگا جسے اللہ تعالٰی نے فراخی اور کشادگی عطافرمائی تھی اورہر قسم کے مال و دولت سے نوازا تھااللہ تعالٰی اسے اپنی نعمتیں یاد دلاۓ گا اور وہ ان کا اعتراف کرتا جاۓگا پھر اللہ تعالٰی فرماۓگا؛
تو نے ان نعمتوں کے شکر میں کیاکیا؟وہ عرض کرے گا؛
میں نے تیری خوشنودی کے ہر راستے میں صرف تیرے ہی لیۓ مال خرچ کیا
اللہ تعالٰی فرماۓ گا؛
''تو جھوٹ بولتا ھے تو نے صرف اس لیۓ مال خرچ کیا کہ تجھے سخی کہا جاۓ(تو دنیا میں تجھے ) وہ کہا جا چکا''
پھر اسے لے جانے کا حکم دیا جاۓ گا اسے منہ کے بل گھسیٹ کر لے جایا جاۓ گااور جہنم میں پھینک دیا جاۓ
(مسلم۔کتاب الامارۃباب من قاتل للریاءوالسمعۃ استحق النار1905)
اللہ ربّ العزت سے دعا ھے کہ وہ ھم سب کو اس ھلاک کر دینے والے عمل سے بچاۓ
آمین یا رحمٰن یا رحیم یا کریم یا مجیب الدعوات
 
Top