• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہاں ! پینٹ ، پتلون اور ٹائی بهی دہشت گرد !!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہاں ! پینٹ ، پتلون اور ٹائی بهی دہشت گرد !!

تحریر : فردوس جمال

کچهه لوگوں کو مسجد ، مدرسہ ، مولوی ، عمامہ اور اونچی شلوار سے اللہ واسطے کا بیر هے ، یہ لوگ خود کو ماڈرن ،روشن خیال اور مہذب کہلانے کے لیے ضروری سمجهتے ہیں کہ مولوی کو فی سبیل اللہ رقیب مان کر رگڑا دیا جائے ،ان سوکولڈ لبرلز ، بذعم خود دانشورز اور زبردستی کے دیسی انگریز ،آپ ان کی زندگیوں سے صرف پندرہ سال نفی کرکے ادهر دیکهه لیں تو آج کے یہ بابو کسی پنڈ (دیہی گاؤں ) میں چوہدری کی بهینسیں دهو رہے ہوتے ہیں ، شهر میں آکر چار جماعتیں کیا پڑهه ماری کہ دماغ ہی الٹ گیا ، خود کو لنڈے کی پتلون میں بزور پاؤں ڈال کر مولوی کی شلوار کے درپے ہوگیے ، پتلون بهی ایسی تنگ و ننگ کہ ہر دو زوایے سے دیکهنے والے کو "نریندر مودی "سمیت پورے ہندوستان کا نقشہ اسی میں نظر آئے ، انہیں ہر جرم ، گناہ اور دہشت گردی کی واردات کے پیچھے داڑهی اور عمامہ نظر آئے گا ، ہر خودکش دھماکے میں خودکش بمبار اللہ اکبر کی صدا لگاکر "حوران بہشتی "کی گود میں جاگرتا هے اور ہر دفعہ اپنا سر یہی بهول جاتا هے تاکہ لبرلز بآسانی دنیا کو دکها سکیں کہ دیکهه لو خودکش بمبار داڑهی والا تها ،عجیب اتفاق هے کہ دس دس منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہوتی ہیں مگر سر اور داڑهی ہر بار سلامت !! قصور داڑهی کا ہوتا هے نہ ہی پگڑی کا ورنہ سانحہ قصور میں قصور کس کا تها ؟ پگڑی والے یا پتلون والے ایم پی اے و ان کے کارندوں کا ؟ اگر مجرم و جرم کو داڑهی ، پگڑی اور ٹائی ہی سے پرکهنا معیار هے تو پهر اس ملک کا بیڑا تو ٹائی و پتلون والوں نے غرق کیا هے ، گذشتہ دو دهائیوں سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بهتہ خوری ، قتل و غارت کے پیچهے پتلون ٹائی اور بهائی ، دونوں ہاتهوں سے اس ملک کو لوٹنے والے زردار و گیلان و شریفان پتلون وٹائی والے ، سوئٹزرلینڈ کے پر فضا مقامات میں شراب و شباب و کباب میں مست و مگن وہاں بیٹهه کر بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والے براہمداغ بگٹی پتلون و ٹائی والا ، اس ملک کی عدالتوں میں انصاف کے قاتل ججز ،دلائل فروش وکیل ، ضمیر فروش بیورکریٹ ، رشوت خور پٹواری سب ٹائی پتلون والے ، یہاں رحمان ملک ، وینا ملک اور ایان علی بهی پتلون والے .یہاں جلاؤ ، گهراو ، توڑ پھوڑ اور اپنا منہ کالا کرنے والی سیاست کے پیچھے بهی پتلونوں والے .مجهے بتایا جائے کہ ملک کی دولت لوٹ کر سوئس بنکوں میں رکهنے والوں میں ایک بهی مولوی شامل ہو ؟!

اس ملک کو دو لخت پتلون والوں نے کیا ، پینسٹهه سال سے اس ملک پہ مسلط پتلون والے ، لسانیت ، علاقائیت ، صوبائیت کے جھگڑے بهی پتلون والوں کے کهڑے کیے ہوئے ، پهر بهی دشنام و الزام مولوی کو .سو ثابت ہوا کہ پاکستان کی سب خرابیوں اور مسائل کا جڑ مولوی هے ، پکڑو اور مارو مولوی کو .


هے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
قارئین کرام !

جرم داڑهی پگڑی یا ٹائی پتلون نہیں کراتی هے ، ورنہ تو اس ملک میں کڑوروں لوگ ہیں جن کی داڑهیاں ہیں تو کیا انہوں نے اپنی داڑهیاں اعتکاف میں رکهوائی ہیں کہ جرم سے باز ہیں ؟ یا ان کی داڑهیوں کا روزه هے ؟!! دراصل گناہ اور جرم انسان کا حلیہ یا ظاہری شکل نہیں کراتی هے بلکہ گناہ اور جرم انسان کی فکر اور سوچ کا عکس و اظہار ہوتا هے سو ہمیں اس بیمار سوچ اور کج فکری کا علاج معالجہ کرنا هے بجائے داڑهی اور پگڑی کے !!!!


تحریر : فردوس جمال
مدینہ منوره
شکریہ تکمیل پاکستان فورم
 
Top