• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہدیہ کا اولین حقدار کون ہے؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 2594
وقال بكر عن عمرو،‏‏‏‏ عن بكير،‏‏‏‏ عن كريب،‏‏‏‏ مولى ابن عباس إن ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أعتقت وليدة لها فقال لها ‏"‏ ولو وصلت بعض أخوالك كان أعظم لأجرك ‏"‏‏.‏

اور بکر بن مضر نے عمرو بن حارث سے، انہوں نے بکیر سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب سے (بیان کیا کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اگر وہ تمہارے ننہیالی والوں کو دی جاتی تو تمہیں زیادہ ثواب ملتا۔


حدیث نمبر: 2595
حدثنا محمد بن بشار،‏‏‏‏ حدثنا محمد بن جعفر،‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ عن أبي عمران الجوني،‏‏‏‏ عن طلحة بن عبد الله ـ رجل من بني تيم بن مرة ـ عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قلت يا رسول الله،‏‏‏‏ إن لي جارين فإلى أيهما أهدي قال ‏"‏ إلى أقربهما منك بابا ‏"‏‏.‏

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابوعمران جونی سے، ان سے بنو تیم بن مرہ کے ایک صاحب طلحہ بن عبداللہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری دو پڑوسی ہیں، تو مجھے کس کے گھر ہدیہ بھیجنا چاہئے؟ آپ نے فرمایا کہ جس کا دروازہ تم سے قریب ہو۔


کتاب الہبہ صحیح بخاری
 
Top