• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمسائیوں کا خیال رکھنے کا ایک طریقہ

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

باب البر والصلۃ کی گیارہویں حدیث یہ ہے
وعنہ رضی اللہ عنہ قال:
قال رسول اللہ ﷺ :
اذا طبخت مرقۃ فاکثر ماءھا وتعاھد جیرانک (اخرجھما مسلم)


ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب تو شوربا پکائے تو اس کا پانی زیادہ کر لے اور اپنے ہمسائیوں کا خیال رکھ
مسلم
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اس حدیث میں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اپنی لذت کا ہی دھیان نہ رکھو بلکہ اپنے ہمسایے کا بھی خیال رکھو ۔۔۔اگر گوشت یا سبزی کم ہے اور تم اپنے ہمسایے کو اس میں سے نہیں دے سکتے تو شوربا زیادہ کر لو تاکہ ہمسایے کو بھی دے سکو۔۔۔۔ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
لیس المومن بالذی یشبع وجارہ جائع الی جنبہ (البیہقی)
مومن وہ نہیں ہوتا جو پیٹ بھر کر کھائے اور اس کے پہلو میں اس کا ہمسایہ بھوکا ہو
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ہمسایے کو تحفہ دیتے ہوئے یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ میں پتلا شوربا یا معمولی چیزبطور تحفہ کیوں دوں۔۔۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کوئی ہمسائی اپنی پڑوسن کے لیے کسی چیز کو حقیر نہ جانے خواہ وہ بکری کی کھری کیوں نہ ہو( بخاری)
 
Top