• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم بائبل کبھی نہیں جلائیں گے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
ہم بائبل کبھی نہیں جلائیں گے...کیونکہ...

مظاہرین فرانس کی سڑکوں پر نکلے اور قرآن جلائے.. کیا گوری چمڑی ، بے تحاشا اسلحہ اور مادی ترقی تہذیب کی دلیل ہے؟....
اے اہل مغرب آپ MAX جاہل ہیں کہ اخلاقی اقدار آپ کو چھو کر بھی نہیں گزریں۔۔۔آپ کے ہاں ١٢٩ لاشیں کیا گریں آپ نے اپنی مبینہ "تہذیب" کا چولا ہی اتار دیا۔۔۔
آپ کی تہذیب تو پچھلے پندرہ برس سے ہم شام ، افغانستان ، اور عراق میں دیکھ رہے ہیں ...جب آپ ہزاروں ٹن بارود برسا کر قریب 25 لاکھ انسانوں کوقتل کر چکے۔۔۔آپ کو کیا معلوم کہ انسانیت کیا ہوتی ہے؟۔۔۔۔سنیے ! آپ نے کبھی نوٹ نہیں کیا ہو گا کہ آپ کے خلاف ہزاروں مظلوم مسلمانوں نے مظاہرے کیے ۔۔۔جن میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ سب شامل رہے ۔۔۔لیکن آج تک دنیا میں کوئی ایک ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا کہ جب کسی ادنی علم رکھنے والے مسلم نے بھی "بائبل" کو جلایا ہو ۔۔۔حالانکہ ہم مسلمان جانتے ہیں کہ یہ بائبل جناب موسیٰ اور عیسیٰ والی نہیں ، آپ کے مہا پادریوں کا کیا دھرا ہے ، محرف ہے ، آسمانی کتاب ہرگز نہیں رہی ۔۔۔
لیکن ہمارا بچہ بچہ اتنا مہذب ہے کہ جانتا ہے کسی مذہب کی بنیادی کتاب کی تضحیک نہیں کرنی۔۔۔۔جناب ہمارے تو بچے بھی آپ کے پڑھے لکھے افراد سے زیادہ مہذب ہیں....
جائیے تہذیب اور انسانیت کے سبق کسی اور کو سنائیے آپ کے منہ سے یہ راگ اچھا نہیں لگتا .....................ابوبکرقدوسی
 
Top