• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہندوستانی تامل اداکارہ مونیکا نے تیس مئی کو اسلام قبول کر لیا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہندوستانی تامل اداکارہ مونیکا نے تیس مئی کو اسلام قبول کر لیا

الحمدللہ :

ہندوستانی تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ مونیکا نے 30 مئی 2014 کو اسلام قبول کر لیا -الحمدلله

انکا نیا نام ان کی مرضی سے ایم جی رحیمہ رکھا گیا -

انہوں نے 70 کے قریب تامل اور ملیالم فلموں میں کام کیا ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پیار یا پیسے کے لئے اسلام قبول نہیں کیا اور نہ میں ایسی ہوں بھی بلکہ میں نے اسلام کو اسکی سچائی اور پرنسپل کی وجہ سے قبول کیا -

مزید کہا ہے کہ میں نے اپنا نام بھی بدل لیا ہے جو کہ مونیکا سے ایم جی رحیمہ رکھ لیا ہے اور میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور آئندہ کسی بھی قسم کی کسی فلم یا ڈرامہ میں کام نہیں کروں گی۔

ان کےاس عمل میں ان کے ابا نے ان کی بہت ہمت افزائی کی جس کا وہ بار بار شکریہ ادا کرتی رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اسلام جیسی نعمت اور دولت سے مالا مال کیا۔

باقی باتیں ویڈیو میں سنیں -

الله انہیں ثابت قدم رکھیں اور ان لوگوں سے کر دے جس کے ساتھ اللہ رب العزت نے جنتوں کے وعدے کر رکھے ہیں - آمين



إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( 30 ) فصلت - الآية 30

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا خوشی مناؤ۔


 
Top