• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
Sarfaraz Faizi
تھؤری سی زمین لے کر الگ ہوگئے اور اس تھوڑی سی کی بھی حفاظت نہیں کرسکے ۔ دو ٹکڑوں میں بانٹ دیا اب اور پتہ نہیں کتنے ٹکڑوں میں بانٹو گے تو یہ بانٹنے کے عمل کی ابتداء ہی غلط تھی ایسا لگتا ہے مجھے ۔
مشرقی و مغربی پاکستان میں جغرافیائی فاصلے حائل تھے۔ اس لئے بھارت کو موقع مل گیا کہ سویت یونین کی مدد سے ان دونوں الگ الگ حصوں کو الگ الگ ملک بنادیا۔ جس کا خمیازہ سویت یونین نے تو بھگت لیا کہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ اگر ضیاء الحق کے بعد کی حکومتیں بھارت کی مدد نہ کرتیں تو بھارت بھی ٹوٹ چکا ہوتا، سکھ بھارت سے آزاد ہوچکے ہوتے۔
خاکم بدہن اب اگر موجود پاکستان مزید ٹوٹا بھی تو اس کے جنم سے چھوٹے چھوٹے اسلامی ملک ہی نکلیں گے، کوئی کافر ملک جنم نہیں لےگا۔ بھارت، ایران اور امریکہ تو نہ جانے کب سے سندھو دیش، آزاد بلوچستان اور پختونستان کی آزاد ریاستیں بنوانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔ یہ اللہ ہی کی مصلحتیں ہیں کہ اب تک ایسا نہیں ہوا۔ ورنہ پاکستانی ایجنٹ او نا اہل حکمرانوں نے تو اپنے ”دشمنوں کی مدد“ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
  • پاکستان اسلام کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بن کر ابھرا تھا۔
  • آج بھی آئینی اعتبار سے یہ ایک اسلامی ملک ہے۔
  • آج یہ 65 مسلم ممالک مین واحد ایٹمی پاور ہے۔
  • اس کی آرمی مسلم دنیا کی مضبوط ترین آرمی ہے۔
  • کیا یہ سب فوائد پاکستان نہ بننے کی صورت مین امت مسلمہ کو مل سکتے تھے؟
بالا فہرست غیر متعلق اور زمینی حقائق سے بہت بعید ہے۔
دنیا میں علیحدہ ملک یا ریاستیں کس لئے بنائی جاتی ہیں؟ کیوں قائم ہوتی ہیں؟ اگر مملکتیں ملکی عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو چھوڑ کر غیرمتعلق ترجیحات میں مبتلا ہو جائیں تو ایسے ممالک کا ہونا نہ ہونا برابر ہے!!
امت مسلمہ کو چھوڑئیے پہلے اپنے ملک کے عوام کی بھلائی اور سلامتی کی فکر کیجئے محترم، ورنہ دعوے تو سوپر پاور ہونے کے ناتے امریکہ بہادر بھی بہت کرتا ہے ساری دنیا کی بھلائی کے لئے ;)
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
مشرقی و مغربی پاکستان میں جغرافیائی فاصلے حائل تھے۔ اس لئے بھارت کو موقع مل گیا کہ سویت یونین کی مدد سے ان دونوں الگ الگ حصوں کو الگ الگ ملک بنادیا۔ جس کا خمیازہ سویت یونین نے تو بھگت لیا کہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ اگر ضیاء الحق کے بعد کی حکومتیں بھارت کی مدد نہ کرتیں تو بھارت بھی ٹوٹ چکا ہوتا، سکھ بھارت سے آزاد ہوچکے ہوتے۔
متحدہ پاکستان اس لئے ٹوٹ گیا کہ جغرافیائی فاصلے حائل تھے اور بھارت اس لئے نہیں ٹوٹا کہ ضیاء الحق کے بعد کی حکومتیں بھارت کی مدد کر بیٹھیں ۔۔۔۔
اس کو ہمارے ہاں "چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی" کہتے ہیں۔ ہاہاہا
غزل اس نے چھیڑی ذرا ساز دینا ۔۔۔۔۔۔ ;)
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
خاکم بدہن اب اگر موجود پاکستان مزید ٹوٹا بھی تو اس کے جنم سے چھوٹے چھوٹے اسلامی ملک ہی نکلیں گے، کوئی کافر ملک جنم نہیں لےگا۔
پچاس سے زائد مسلم ممالک نے اب تک دنیا یا اپنے عوام یا امت مسلمہ کا وہ کون سا بھلا کر دیا ہے جو اس قسم کے فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے ؟؟

شائد اسی لئے مسلمان باقی دنیا میں بدنام ہے کہ وہ اس ناسٹلجیا سے باہر نکلنے تیار ہی نہیں کہ اس نے دنیا کے ایک کثیر رقبے پر کبھی حکمرانی کی تھی۔ اور یہی حکمرانی کا نشہ اس سے اس "عظیم نبوی و صحابوی کردار" کو فراموش کروا دیتا ہے جس کے بل پر حکمرانی کی جاتی ہے نہ کہ ایٹمی پاور یا مضبوط ترین آرمی بن کر!!
 

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
اسلام علیکم
اس ٹاپک پر اب تک کچھ لکھا گیا۔اس کے تعلق سے زیادہ بات کرنا بے فضول ہے۔
ایک بات ضرور کہنا ہے۔پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان اور بنگلہ کے 15 کروڑ اورہند کے 25 کروڑ مسلمان اگر ایک جگہ ہوتے تو ہند کے مسلمانوں کی حالات ایسی نہ ہوتی۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
ایک بات ضرور کہنا ہے۔پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان اور بنگلہ کے 15 کروڑ اورہند کے 25 کروڑ مسلمان اگر ایک جگہ ہوتے تو ہند کے مسلمانوں کی حالات ایسی نہ ہوتی۔
جملہ تھوڑا درست کر لیں :)

پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان اور بنگلہ کے 15 کروڑ اورہند کے 25 کروڑ مسلمان اگر ایک جگہ ہوتے تو پاکستان کے مسلمانوں کی حالات ایسی نہ ہوتی۔


;)
 

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
جملہ تھوڑا درست کر لیں :)

پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان اور بنگلہ کے 15 کروڑ اورہند کے 25 کروڑ مسلمان اگر ایک جگہ ہوتے تو پاکستان کے مسلمانوں کی حالات ایسی نہ ہوتی۔


;)
میرا جملہ درست ہے۔میرا مطلب قدیم ہند سے تھا
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
عطاءالحق قاسمی صاحب نہ صرف بزرگ قلمکار ہیں بلکہ ایک نہایت وسیع المشرب اور کشادہ دل دانشور ہیں۔ یہی سبب ہے کہ ان کے تقریبا ہر کالم ہندوستانی اردو/انگریزی/ہندی اخبارات میں بلاجھجھک نقل ہوتے ہیں۔ اس کالم میں ان کی کسی بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا سوائے چند ایک کے۔
بےشک کسی نے 80 کی دہائی کے بعد پاکستان چھوڑ کر ہندوستان آنے کا نہیں سوچا اور نہ vice-versa
مگر اس کے پس پشت محبت یا عقیدت نہیں بلکہ ملکی قوانین رہے ہیں۔
اور دوسری بات یہ کہ بےشک آج کوئی بھی پاکستانی اپنا وطن چھوڑ کر ہندوستان آنے بسنے تیار نہیں لیکن وطن چھوڑ کر مغربی یا دیگر ممالک کو جا بسنے کے معاملے میں ہندوستانی مسلمانوں کے بالمقابل پاکستانی کافی گنا تعداد میں آگے ہیں۔
 
Top