• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیروں کی مثل رونقِ اسلام صحابہ(رضوان اللہ علیہم اجمعین)

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہیروں کی مثل رونقِ اسلام صحابہ
کیا خوب تھے آقاﷺ کے وہ خُدام صحابہ

محبوب نے جب بھی انہیں کر ڈالا اشارہ
قربان ہوئے عشق میں ہر گام صحابہ

تاروں کی طرح مشرق و مغرب میں بھی چمکے
کر دین کو دنیا میں چلے عام صحابہ

قرآں نے کہا ان کے لیے ہے رضی اللہ
پاتے گئے مولی کے سب انعام صحابہ

جنگوں کے ستم اور بدن خون میں رنگیں
سہتے گئے رنج و غم و آلام صحابہ

معیار ہیں ایماں کا ہمارےلیے پیارے
ہیں قابل ِصد عزت و اکرام صحابہ

محفوظ رکھیں ساری محمدﷺ کی ادائیں
عالم میں پیمبرﷺ کا ہیں پیغام صحابہ

بو بکر و عمر عثماں میرے حیدر
تھے دہر میں کس شان کے حکام صحابہ

ہم فخر کناں ان کی محبت میں ہیں ناصر
نظروں کی ضیاء ،رہبرِاقوام صحابہ

(رضوان اللہ علیہم اجمعین)
درج شدہ لنک کی آڈیو پر اتفاق ہے،ویڈیو کونٹینٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
Top