• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیپا ٹائٹس کیا ہے؟

شمولیت
اکتوبر 06، 2017
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
27
ہیپاٹائٹس کا تعارف

یہ ایک جگر کی بیماری ہے جس کی علامات درج ذیل ہیں:
1۔ پیٹ کا درد
2۔ گہری رنگت کا پیشاب
3۔ بخار
4۔ جوڑوں کا درد
5۔ بھوک میں کمی
6- دل کی گھبراہٹ اور قے
7۔ یرقان
ہمارے ہاں یرقان کے بارے میں غلط معلومات پھیلی ہوئی ہیں حالاں کہ یہ ہیپاٹائٹس کی ایک علامت ہے۔ ہیپاٹائٹس میں انسان کا جگر اصل سائز سے بڑھ جاتا ہے اور اپنا کام سر انجام دینا بند کر دیتا ہے یہ کم کر دیتا ہے۔
ہیپاٹائٹس کی کئی اقسام ہیں جیسے اے، بی، سی ، ڈی اور ای۔ یہ سب وائرس سے پیدا ہوتی ہیں۔ وائرس ایک طرح کا جاندار اور غیر جاندار مادہ بھی ہے۔ یہ اپنے میزبان پہ پہنچ کے زندگی شروع کرتا ہے اس سے پہلے یہ نان لونگ ہی سمجھا جاتا ہے اور اسے مارا نہیں جا سکتا۔
ہیپاٹائٹس سے بچنے کے لیے صاف پانی استعمال کریں۔ استعمال شدہ سرنج، استرا، بلیڈ اور دوسرے آلات بالکل بھی استعمال نہ کریں۔
قضائے حاجت کے لیے جائیں تو پانی زیادہ بہائیں اور اسے صاف رکھیں۔
 
Top