• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یورپی کمپنیوں نے بشار کو جاسوسی کی ٹیکنالوجی فراہم کی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یورپی کمپنیوں نے بشار کو جاسوسی کی ٹیکنالوجی فراہم کی

پیر 20 ربیع الاول 1438هـ - 19 دسمبر 2016م

دبئی – العربیہ نیوز چینل

بین الاقوامی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق مغربی کمپنیوں (بشمول جرمنی اور اٹلی) نے الکٹرونک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں شام کے صدر بشار الاسد کی مدد کی تھی جس کے ذریعے اس نے اپنے ملک کے اندر تمام رابطوں کی جاسوسی کی۔

رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے دمشق میں بشار حکومت کو جدید ترین ساز و سامان اور آلات فراہم کیے تاکہ سیاسی کارکنان، اپوزیشن شخصیات ، صحافیوں اور عام شہریوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کی جا سکے۔ اس طرح ان کمپنیوں نے بھرپور نفع بھی کمایا۔

مذکورہ کمپنیوں میں اٹلی کی RCS SpA اور جرمنی کی AGT شامل ہیں۔

تنظیم کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کی فراہم کردہ ٹکنالوجی کے ذریعے بشار حکومت ٹیلیفون کالیں ، موبائل پیغامات ، فیکس پیغامات ، ای میلیں ، فوری پیغامات اور رابطوں کی دیگر خدمات کو پکڑ لینے میں کامیاب ہوئی۔

پرائیویسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس خصوصی نگرانی سے متعلق آپریشن کا آغاز 1999 میں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں منصوبے پر عمل درامد کے لیے "سیریئن ٹیلی کام کمپنی" کو چُنا گیا۔ اس کمپنی نے بشار حکومت کے زیر انتظام خصوصی انٹیلجنس اداروں پر قانون کی چادر ڈال دی۔
 
Top