• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یونیورسٹی کینٹین میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم
مکتبہ دارالسلام کی یہ کتاب چاہیے
یونیورسٹی کینٹین میں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معذرت کے ساتھ بھائی جان فی الوقت یہ کتاب لائبریریری میں نہیں۔جوں ہی لائبریریری کےلیے منگوائی گئی تو اپلوڈ کردیا جائے گا۔ان شاءاللہ
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم
مکتبہ دارالسلام کی یہ کتاب چاہیے
یونیورسٹی کینٹین میں
دارلسلام کے تمام شورومز اور کتابوں کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے۔ بھائی یہ فورم ہے کوئی دکان تو نہیں جہاں آپ اتنی بے باکی سے کتاب مانگ رہے ہیں۔(ابتسامہ)
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
مذکورہ کتاب ہماری مسجد کی لائبریری میں موجود ہے جسے میں نے ہی خریدا تھا۔ دارلسلام نے اسے اعلیٰ پیپر پر مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ خوبصورت اور جاذب نظر تصاویر سے مزین کرکے شائع کیا ہے۔ کتاب ایک فرضی کہانی پر مبنی باپردہ دین دار اور بےپردہ ماڈرن سہیلیوں کے مکالمے پر مشتمل ہے۔ یہ ایک کثیرالاشاعت عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے کتاب کے مصنف اسی طرح کی اصلاحی کتابیں لکھنے میں مشہور و معروف ہیں۔ کتاب کے غیردلچسپ ہونے کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ میری عادت ہے کہ میں ہر چھوٹی بڑی کتاب کو اول تو آخر پڑھتا ہوں۔ لیکن یہ ان کم کتابوں میں سے ایک ہے جو مجھ سے کوشش کے باوجود نہیں پڑھی گئی اور آدھی پڑھ کر میں نے چھوڑ دی۔ انتہائی بور کتاب ہے بلکہ میں کہوں گا کہ اسے خریدنا پیسے کا ضیاع اور اسے پڑھنا وقت کا ضیاع ہے۔ بعض تحریروں کی اصلی خوبصورتی اسی زبان میں ہوتی ہے جن زبانوں میں انہیں مصنف نے تحریر کیا ہو اگر انکا ترجمہ کیا جائے تو وہ اپنی خوبصورتی کھو دیتی ہیں اس کتاب کا شمار بھی ایسی ہی تحریروں میں ہوتا ہے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ!
دارلسلام کے تمام شورومز اور کتابوں کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے۔ بھائی یہ فورم ہے کوئی دکان تو نہیں جہاں آپ اتنی بے باکی سے کتاب مانگ رہے ہیں۔(ابتسامہ)
ہم تو غریب الوطن ہیں بھائی !! اکثر کتابیں تو ہم نے اسی طرح ڈاونلوڈ اور پرنٹ کر کے پڑھیں ہیں!! خیر ہم تو انٹر نیٹ اور فورم کو کتابوں کی دکان نہیں بلکہ کتابوں کا مفت میلہ سمجھتے ہیں !!!!
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معذرت کے ساتھ بھائی جان فی الوقت یہ کتاب لائبریریری میں نہیں۔جوں ہی لائبریریری کےلیے منگوائی گئی تو اپلوڈ کردیا جائے گا۔ان شاءاللہ
السلام علیکم
یہ صحیح لفظ "لائبریری"ہے۔
ٹھیک ہے بھائی جان،یہ کتاب جب لائبریری میں آجائے تو اپلوڈ کر دیجیئے گا۔ان شاءاللہ
میری مزید فرمائش کردہ کتب پر بھی نظر ڈال لیں،ان میں شاید کوئی کتاب لائبریری میں موجود ہو تو اس کو اپلوڈ کر دیں۔جزاک اللہ خیرا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
دارلسلام کے تمام شورومز اور کتابوں کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے۔ بھائی یہ فورم ہے کوئی دکان تو نہیں جہاں آپ اتنی بے باکی سے کتاب مانگ رہے ہیں۔(ابتسامہ)
السلام علیکم
دارلسلام کے تمام شورومز اور کتابوں کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے۔
ہمارے ہاں ویسے تو کوئی قابل زکر مکتبہ نہیں ہے،لیکن مسجد دارالسلام کے مکتبہ دارالسلام میں یہ کتاب موجود ہے۔
بھائی یہ فورم ہے کوئی دکان تو نہیں جہاں آپ اتنی بے باکی سے کتاب مانگ رہے ہیں۔(ابتسامہ)
لائبریری کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا تھا چلو آپ کو جواب لکھنے کے بہانے چند باتیں لکھ دیتا ہوں۔دراصل آج کے دور میں میں کتب لائبریری کو اللہ کی نعمت سمجھتا ہوں اور یہ واقعی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہی ہے۔اور اس لائبریری کو چلانے والوں کے لیے میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔آج کے مہنگے دور میں تمام اخراجات برداشت کر کے انٹرنیٹ پر لوگوں کو پڑھنے کے لیے مفت کتابیں فراہم کرنا واقعی ایک بہت ہی اچھا کام ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔مثلا مجھے حافظ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ کی چھ کتابوں کی سنہری سیریز پڑھنے کی خواہش ہوئی تو میں نے ان کی جب قیمت دیکھی تو وہ کتب بہت زیادہ مہنگی تھیں لیکن جب ان کو کتب لائبریری میں دیکھا تو دل بہت خوش ہوا اور چھ کی چھ کتابیں ڈاونلوڈ کر لی۔اور آج ان میں سے تین کا مطالعہ کر چکا ہوں اور چوتھی کتاب "سنہرے فیصلے" زیر مطالعہ ہے۔اور پھر یہاں کتابوں کی فرمائش کا سیکشن تو اور بھی زیادہ بہتر ہے۔ماشاءاللہ
جہاں ہم اپنی مطلوبہ کتب کی فرمائش کر دیتے ہیں اور ہمارے بھائی ان کتابوں کو اگر وہ لائبریری میں موجود ہوں تو اپلوڈ کر دیتے ہیں جن سے ہم آسانی سے کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس نیک کام کرنے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے آمین۔
پچھلے جمعے کی بات ہے مکتبہ دارالسلام پر ایک کتاب کو خریدنے میں ایک شخص لائبریری میں بیٹھنے والے آدمی سے تکرار کر رہا تھا اور شاید کتاب کی قیمت کو کچھ دنوں بعد دینے کا اقرار کر رہا تھا،تو میں نے وہاں اسے "کتب لائبریری " کا تعارف کروایا۔اور مزید باتیں بھی ان سے شئیر کی تو اس آدمی کی خوشی دیکھنے والی تھی جب اسے یہ پتہ چلا کہ میں اتنی مہنگی کتابوں کا فری میں مطالعہ کر سکوں گا۔اور جب میں نے اسے یہ بتایا کہ اگر آپ کو کسی کتاب کی فرمائش ہو تو آپ وہاں اس کی فرمائش بھی کر سکتے ہیں تو اور زیادہ خوش ہوا اور میرا موبائل نمبر لے لیا اور کہا کہ میں ضرور کمپیوٹر خریدتا ہوں اور آپ مجھے یہ کتابیں پڑھنے کے لیے دینا۔
میں ان کتابوں کو بھی آگے لوگوں کو فری میں یو ایس بی میں کاپی کر کے دیتا ہوں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک علم پہنچے،شاکر بھائی نے کچھ دن پہلے موبائل پر کال کرتے ہوئے بہت اچھی بات کہی تھی اور یوں سمجھ لیں کہ میرے موقف کو انہوں نے بیان کیا ،ان کی بات کا مفہوم تھا کہ "جب ہم اتنی اچھی کتابیں اپلوڈ کرتے ہیں تو لوگوں تک یہ نہ پہنچے تو اپلوڈ کرنے کا کیا فائدہ؟"۔اسی لیے میں نے اپنے دستخط میں کتب لائبریری اور مزید اہم چیزوں کے لنکس دے رکھے ہیں۔تو اس کو بے باکی کہہ لیں یا اپنے بھائیوں سے حجت اور محبت جو ہم اللہ کی خاطر اپنے بھائیوں سے کرتے ہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مذکورہ کتاب ہماری مسجد کی لائبریری میں موجود ہے جسے میں نے ہی خریدا تھا۔ دارلسلام نے اسے اعلیٰ پیپر پر مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ خوبصورت اور جاذب نظر تصاویر سے مزین کرکے شائع کیا ہے۔ کتاب ایک فرضی کہانی پر مبنی باپردہ دین دار اور بےپردہ ماڈرن سہیلیوں کے مکالمے پر مشتمل ہے۔ یہ ایک کثیرالاشاعت عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے کتاب کے مصنف اسی طرح کی اصلاحی کتابیں لکھنے میں مشہور و معروف ہیں۔ کتاب کے غیردلچسپ ہونے کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ میری عادت ہے کہ میں ہر چھوٹی بڑی کتاب کو اول تو آخر پڑھتا ہوں۔ لیکن یہ ان کم کتابوں میں سے ایک ہے جو مجھ سے کوشش کے باوجود نہیں پڑھی گئی اور آدھی پڑھ کر میں نے چھوڑ دی۔ انتہائی بور کتاب ہے بلکہ میں کہوں گا کہ اسے خریدنا پیسے کا ضیاع اور اسے پڑھنا وقت کا ضیاع ہے۔ بعض تحریروں کی اصلی خوبصورتی اسی زبان میں ہوتی ہے جن زبانوں میں انہیں مصنف نے تحریر کیا ہو اگر انکا ترجمہ کیا جائے تو وہ اپنی خوبصورتی کھو دیتی ہیں اس کتاب کا شمار بھی ایسی ہی تحریروں میں ہوتا ہے۔
ہاں یہ کتاب اوراق اور پیپرز کے لحاظ سے واقعی بہت خوبصورت ہے۔لیکن میری گزارش ہے ان مکتبہ والوں سے کہ سادہ اوراق میں بھی کتاب کو شائع کیا کریں تاکہ کم قیمت میں کتب خریدنے والے حضرات یعنی سستی قیمت میں کتابیں خریدنے والے آسانی سے کتابیں خرید سکیں۔

کتاب کو تو میں نے ابھی سرسری نظر سے دیکھا ہے،کچھ کہہ نہیں سکتا بلکہ کتاب میں موجود مواد کو جس طرح آپ نے بیان کیا ہے تو اس سے بجائےاس کتاب کا مطالعہ کا شوق کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو گیا ہے میں ان باپردہ خواتین اور بے پردہ خواتین کا مکالمہ ضرور پڑھنا چاہتا ہوں،ہاں میرے خیال میں غالبا کتاب کا ایک حصہ "فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین" کی کتاب "پردہ" پر مشتمل ہے جسے میں نے یونیکوڈ میں ٹائپ کر کے محدث فورم پر بھی لگایا ہے۔(یہ گمان ہے)
کتاب کے دلچسپ ہونے یا نہ ہونے کا پتہ تو کتاب کو مطالعہ کرنے کے بعد ہی چلے گا۔شکریہ
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
Top