• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یونیکوڈ لائبریری کے لئے کتب کی ٹائپنگ

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم یونیکوڈ لائبریری کے لئے کتب ٹائپ کروانا چاہتے ہیں،اور ابھی فی الحال ہم نے درج ذیل چھ کتب منتخب کی ہیں ،تمام بھائیوں سے پوچھنا یہ ہے کہ اگرکسی بھائی کے پاس ان کتب میں سے کسی کتاب کی ان پیج یا یونیکوڈ میں ٹائپنگ موجود ہو تو براہ کرم بتا دیں یا ہمیں بھیج دیں تاکہ کام شروع کروایا جا سکے۔شکریہ
1۔صحیح نماز نبوی(طبع دار السلام)
2۔الرحیق المختوم
3۔منہاج المسلم
4۔ریاض الصالحین
5۔اربعین نووی
6۔کتاب التوحید
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
بھائیوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ پی ڈی ایف کتب لائبریری (محدث لائبریری، کتاب و سنت ڈاٹ کام) کی طرز پر یونیکوڈ کتب لائبریری کے قیام کا منصوبہ زیر تکمیل ہے ان شاء اللہ۔ اسی کے لئے ہم یونیکوڈ اور ان پیج میں جس قدر بھی مستند مواد ہے اسے جمع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ جو مواد یونیکوڈ میں موجود ہے، وہ ان شاءاللہ علیحدہ دھاگے کے تحت جمع کیا جائے گا۔
فی الوقت ہمیں یہ مرحلہ درپیش ہے کہ کن کتب کو ٹائپ کروایا جائے۔ کسی بھی کتاب کی ٹائپنگ سے قبل یہ یقین کر لینا ضروری ہے کہ کوئی دوسرا شخص یا ادارہ اسی کتاب کی ٹائپنگ پر کام تو نہیں کر رہا؟ اس کتاب کی ان پیج فائل یا یونیکوڈ پہلے سے انٹرنیٹ پر تو موجود نہیں؟ اس کتاب کی ان پیج فائل مستقبل قریب میں دستیاب ہونے کی توقع ہے یا نہیں۔

بھائیوں سے گزارش ہے کہ قاری صاحب نے اوپر جن چھ کتب کا تذکرہ کیا ہے اس بارے میں اپنی رائے دیجئے۔ خصوصاً
آزاد
محمد نعیم یونس
برادران سے مدد کی درخواست ہے۔

الرحیق المختوم جو محمد نعیم یونس بھائی نے یہاں پیش کی ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/14762/

کیا یہ مکمل ہے؟
اسی طرح کتاب التوحید کی ان پیج بھی یاد آتا ہے کہ شاید نیٹ پر موجود ہے کہیں۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاته
مختصر شرح کتاب التوحید (ھدایۃ المستفید) اور
الرحیق المختوم مکمل
فورم پر موجود ھیں. یونی کوڈ فائلز بھی مل جائیں گئیں. ان شاء اللہ
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاته
مختصر شرح کتاب التوحید (ھدایۃ المستفید) اور
الرحیق المختوم مکمل
فورم پر موجود ھیں. یونی کوڈ فائلز بھی مل جائیں گئیں. ان شاء اللہ
جزاک اللہ خیرا نعیم بھائی،
ازراہ کرم یہ بھی بتا دیں کہ بقیہ تین کتب کی ان پیج ملنے کی کوئی توقع کی جا سکتی ہے؟
کیونکہ یہ کتابیں تو کئی اداروں نے شائع کی ہیں۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
4۔ریاض الصالحین
ریاض الصالحین کتاب میرے پاس موجود ہے، مکمل ہے لیکن عربی عبارت موجود نہیں ہے، اگر ٹھیک لگے تو بھیج دوں گا ان شاء الله
باقی کتابوں پر بھی کچھ یاد آ رہا ہے، شاید میرے پاس کچھ موجود ہو، تلاش کر کے بتا دیا جائے گا ان شاء الله
شاکر بھائی اس طرح کے تھریڈ میں تمام حضرت کو ٹیگ کر دیا کریں، تاکہ ہر کسی کی نظر اس پر پڑے
 
قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
بھائیوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ پی ڈی ایف کتب لائبریری (محدث لائبریری، کتاب و سنت ڈاٹ کام) کی طرز پر یونیکوڈ کتب لائبریری کے قیام کا منصوبہ زیر تکمیل ہے ان شاء اللہ۔ اسی کے لئے ہم یونیکوڈ اور ان پیج میں جس قدر بھی مستند مواد ہے اسے جمع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ جو مواد یونیکوڈ میں موجود ہے، وہ ان شاءاللہ علیحدہ دھاگے کے تحت جمع کیا جائے گا۔
فی الوقت ہمیں یہ مرحلہ درپیش ہے کہ کن کتب کو ٹائپ کروایا جائے۔ کسی بھی کتاب کی ٹائپنگ سے قبل یہ یقین کر لینا ضروری ہے کہ کوئی دوسرا شخص یا ادارہ اسی کتاب کی ٹائپنگ پر کام تو نہیں کر رہا؟ اس کتاب کی ان پیج فائل یا یونیکوڈ پہلے سے انٹرنیٹ پر تو موجود نہیں؟ اس کتاب کی ان پیج فائل مستقبل قریب میں دستیاب ہونے کی توقع ہے یا نہیں۔

بھائیوں سے گزارش ہے کہ قاری صاحب نے اوپر جن چھ کتب کا تذکرہ کیا ہے اس بارے میں اپنی رائے دیجئے۔ خصوصاً
آزاد
محمد نعیم یونس
برادران سے مدد کی درخواست ہے۔

الرحیق المختوم جو محمد نعیم یونس بھائی نے یہاں پیش کی ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/14762/

کیا یہ مکمل ہے؟
اسی طرح کتاب التوحید کی ان پیج بھی یاد آتا ہے کہ شاید نیٹ پر موجود ہے کہیں۔
جزاکم اللہ خیرا شاکر بھائی ایک کتاب کا معاملہ تو حل ہوا
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
ریاض الصالحین کتاب میرے پاس موجود ہے، مکمل ہے لیکن عربی عبارت موجود نہیں ہے، اگر ٹھیک لگے تو بھیج دوں گا ان شاء الله
باقی کتابوں پر بھی کچھ یاد آ رہا ہے، شاید میرے پاس کچھ موجود ہو، تلاش کر کے بتا دیا جائے گا ان شاء الله
شاکر بھائی اس طرح کے تھریڈ میں تمام حضرت کو ٹیگ کر دیا کریں، تاکہ ہر کسی کی نظر اس پر پڑے
جی بھائی یہ بہت اہم ہے۔ آپ کے پاس جو کتاب بھی جس قدر ٹائپ شدہ موجود ہو، وہ آپ شیئر کر دیجئے۔ جو کمیاں ہیں فقط انہی کو ٹائپ کروا لیا جائے گا۔
دیگر کتب کے بارے میں بھی تلاش کر لیں، کیونکہ ہم ظاہر ہے کہ یہ کام معاوضہ دے کر کروائیں گے، ایسی صورت میں پیسے ، وقت اور محنت تینوں چیزوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تمام اراکین کو اس دھاگے میں ٹیگ کر رہا ہوں۔
 
ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
جی بھائی یہ بہت اہم ہے۔ آپ کے پاس جو کتاب بھی جس قدر ٹائپ شدہ موجود ہو، وہ آپ شیئر کر دیجئے۔ جو کمیاں ہیں فقط انہی کو ٹائپ کروا لیا جائے گا۔
دیگر کتب کے بارے میں بھی تلاش کر لیں، کیونکہ ہم ظاہر ہے کہ یہ کام معاوضہ دے کر کروائیں گے، ایسی صورت میں پیسے ، وقت اور محنت تینوں چیزوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تمام اراکین کو اس دھاگے میں ٹیگ کر رہا ہوں۔
آپ کے پاس ریاض الصالحین کس پبلیشر کی ہے، نیٹ پر دو طرح سے موجود ہے، ایک دارالسلام کی لیکن دوسرے پبلیشر کا لکھا نہیں ہوا۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آپ کے پاس ریاض الصالحین کس پبلیشر کی ہے، نیٹ پر دو طرح سے موجود ہے، ایک دارالسلام کی لیکن دوسرے پبلیشر کا لکھا نہیں ہوا۔
بھائی میرے پاس جو موجود ہے اسے میں نے چیک کیا ہے دارالسلام کا ترجمہ ہی لگ رہا ہے، کئی مہینوں پہلے ٥٠ جیسی احادیث درمیان سے چیک کیا تھا میں نے، بالکل وہی ترجمہ تھا، باقی پوری کتاب چیک نہیں کی ہے.
 
Top