• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہود یوں کا غرور مذہبی۔۔ تفسیر السراج۔۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ۝۰ۡوَمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ۝۲۲ اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يُدْعَوْنَ اِلٰى كِتٰبِ اللہِ لِيَحْكُمَ بَيْنَھُمْ ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيْقٌ مِّنْھُمْ وَھُمْ مُّعْرِضُوْنَ۝۲۳ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّآ اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ۝۰۠ وَغَرَّھُمْ فِيْ دِيْنِہِمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ۝۲۴
یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع گیے اور کوئی ان کا مدد گار نہیں۔(۲۲) کیا تونے ان کی طرف نہیں دیکھا جن کو کتاب میں سے کچھ حصہ ملا ہے ۔ وہ خدا کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں،تاکہ وہ کتاب ان میں حکم کرے۔ پھر ایک فرقہ ان میں سے منہ پھیر کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔(۲۳)یہ اس لیے ہے ۱؎ کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں آگ نہ لگے گی مگرگنتی کے چند روز اور ان کی افترا پردازی نے ان کو ان کے دین میں فریب دیا ہے ۔(۲۴)
یہود یوں کا غرور مذہبی
۱؎ یہودیوںکو قرآن مجید کی طرف دعوت دی جاتی اور کہا جاتا کہ اس چشمۂ فیض سے استفادہ کرو تو وہ اعتراض کرتے اورکہتے کہ جہنم میں اگرجائیں گے بھی تو چند روز کے لیے، اس لیے ہمیں کسی دوسرے مذہب کو قبول کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ فرمایا۔ یہ فریب نفس ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں بخشش ومغفرت اسی کے لیے ہے جو حق کو قبول کرتا ہے اورنیک رہتا ہے ۔صرف یہودی یا عیسائی کہلانا کافی نہیں۔
حل لغات
{نَصِیْب} ایک حصہ۔
 
Top