• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ ماں رات کو اپنے بچے کے کان کے پاس پیاز کیوں رکھتی ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
یہ ماں رات کو اپنے بچے کے کان کے پاس پیاز کیوں رکھتی ہے؟

روزنامہ پاکستان، 3 اکتوبر 2015 (18:33)

نیویارک (نیوزڈیسک) پیاز کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور یہی وجہ ہے کہ یہ ماں رات کو سوتے ہوئے اپنے بچے کے پاس پیاز رکھتی ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔

کھانسی سے نجات
پیازمیں سلفر پایا جاتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو اگر رات کو کھانسی ہونے لگے تو آنکھ کھل جاتی ہے اور کافی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر پیاز پاس رکھا جائے تو کھانسی نہیں ہوتی۔

متلی کے لئے
اگر آپ کو متلی ہونے لگے یا دل گھبرائے تو پیاز کاٹ کر بغل میں دبا لیں، تھوڑی ہی دیر میں آپ کی طبیعت بحال ہو جائے گی۔

کیڑے مکوڑوں اور مچھروں سے حفاظت
جب پیاز پاس رکھا جائے تو آپ کے پاس کیڑے مکوڑے اور مچھر نہیں آئیں گے اور آپ پرسکون نیند لیں سکیں گے۔

انفیکشن کے لئے
پیاز پاس رکھنے سے کانوں اور جسم کی دیگر انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔

سردی لگنے کی صورت میں
اگر سردی لگ جائے تو پیاز سے طبیعت ٹھیک ہو جاتی ہے، پیاز کی چائے بنائیں اور پی کر سردی سے نجات حاصل کریں۔

دانوں کے لئے
اگر دانے بن جائیں تو ایک پیاز لے کر اسے آدھے کپ شہد میں ڈالیں اور اس محلول کو دانوں پر لگانے سے دانے ٹھیک ہو جائیں گے۔

گرتے بالوں کے لئے
اگر آپ کے بال گرنے لگیں تو پیاز کا رس سر میں لگانے سے بال مضبوط ہوں گے۔ پیازمیں موجود سلفر آپ کے سر کے بالوں کو مضبوط کرے گا اور وہ گرنا رک جائیں گے۔


نوٹ : اگر کسی قسم کی الرجی کا شکار ہوں تو اس نسخے پر عمل سے پہلے ڈاکٹر سے اجازت لے لیں.
ح
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
یہ بھی بتا دیجئے کہ پیاز کو چھیل کر رکھا جائے یا ایسے ہی بنا چھلے رکھی جائے؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر رات کو سوتے وقت پاس رکھنا ھے تو کاٹ کے دو پیس کریں اور کپڑے میں لپیٹ کے تکہ کے نیچے رکھیں، پورا چھلکا نہیں اتارنا۔ خیال رہے بچوں کے معاملہ میں اختیاط برتنی چاہئے ایسا اس صورت میں ہوتا ھے جب رات کو امرجینسی ہو اور ڈاکٹر کے پاس جانا مشکل، اس کے لئے ڈاکٹری مشورہ و علاج ہی بہتر ہوتا ھے۔

کراچی میں آجکل ہیٹ سٹروک کی شدت ھے اگر پیاز بغیر کٹا ہوا جیب میں رکھیں تو ہیٹ سٹروک کا اثر نہیں ہو گا۔

اکثر لوگ جب کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو بیمار ضرور ہوتے ہیں، اس لئے جب بھی کسی ملک جائیں، بغیر کچھ کھائے پئے بغیر سب سے پہلے تھوڑی سی پیاز کٹی ہوئی کھا لیں، بیمار نہیں ہونگے۔

والسلام
 
Last edited:
Top