• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ پوسٹ خاص طور پہ ویلنٹائن ڈے منانے والے حضرات و خواتین کے لئے ہے۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ پوسٹ خاص طور پہ ویلنٹائن ڈے منانے والے حضرات و خواتین کے لئے ہے۔
ہم مغرب سے آنے والی ہر چیز کے مخالف نہیں۔

مگر کسی دوسری قوم کے وہ تہوار جن کا تعلق کسی تہذیبی روایت سے ہو، انہیں قبول کرتے وقت بڑا محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تہوار اس لئے منائے جاتے ہیں تاکہ کچھ عقائد و تصورات انسانی معاشروں کے اندر پیوست ہو جائیں۔

مسلمان عیدالاضحیٰ کے تہوار پر حضرت ابراھیم علیہ السلام کی خدا سے آخری درجہ کی وفاداری کی یاد مناتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کوئی ہندو، گائے کو ذبح کر کے مسلمانوں کے ساتھ شامل ہونے کا تصور نہیں کر سکتا۔ لیکن ہندوؤں کی موجودہ نسل گائے کے تقدس سے بےنیاز ہو کر عید کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ شریک ہو جائے تو عین ممکن ہے کہ اُن کی اگلی نسلیں صبح سویرے مسلمانوں کے ساتھ گائیں ذبح کرنے لگیں۔

ٹھیک اِسی طرح آج ہم "ویلنٹائن ڈے" پر خوشیاں منا رہے ہیں اور ہماری اگلی نسلیں حیا و عصمت کے ہر تصور کو ذبح کر کے "ویلنٹائن ڈے" منائیں گی !!

اِسے دُور کی کوڑی مت خیال کیجئے۔

ہماری موجودہ نسلیں صبح و شام اپنے گھروں میں مغربی فلمیں دیکھتی ہیں۔ عریاں و فحش مناظر ان فلموں کی جان ہوتے ہیں۔ ان میں ہیرو اور ہیروئین شادی کے بندھن میں جڑے بغیر ان تمام مراحل سے گزر جاتے ہیں جن کا بیان میاں بیوی کے حوالے سے بھی ہمارے ہاں معیوب سمجھا جاتا ہے۔

ایسی فلمیں دیکھ دیکھ کر جو نسلیں جوان ہوں گی وہ "ویلنٹائن ڈے" کو ایسے نہیں منائیں گی جیسا کہ آج اسے منایا جا رہا ہے۔

جب وہ نسلیں اِس دن کو منائیں گی تو خاندان کا ادارہ درہم برہم ہو جائے گا۔ اپنے باپ کا نام نہ جاننے والے بچوں سے معاشرہ بھر جائے گا۔
مائیں "حیا" کا درس دینے کے بجائے اپنی بچیوں کو مانع حمل طریقوں کی تربیت دیا کریں گی۔

سنگل پیرنٹ (Single Parent) کی نامانوس اصطلاح کی مصداق خواتین ہر دوسرے گھر میں نظر آئیں گی۔

آج ہم ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں تو گویا ہم اس نقطہء نظر کو تسلیم کر رہے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔

مرد و عورت کے درمیان آزادانہ تعلق پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔۔!
اہل مغرب کی طرح ہمیں اپنی بیٹیوں سے "عصمت" مطلوب نہیں ۔۔!
اپنے نوجوانوں سے پاکدامنی کا مطالبہ ہم نہیں کریں گے ۔۔!

آج سے 1400 برس قبل تاجدارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو معاشرہ قائم کیا تھا اسکی بنیاد "حیا" پر رکھی گئی تھی۔ جس میں زنا کرنا ہی نہیں، اسکے اسباب پھیلانا بھی ایک جرم تھا۔ اُس معاشرے میں زنا ایک ایسی گالی تھا جو اگر کسی پاکدامن پر لگا دی جائے تو اسے کوڑے مارے جاتے تھے۔

جس میں عفت کے بغیر مرد و عورت کا معاشرہ میں جینا ممکن نہ تھا۔ اس معاشرہ کے بانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کر دیا تھا کہ :

" جب تم حیا نہ کرو تو جو تمھارا جی چاہے کرو " !!
تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتیوں نے کبھی حیا کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔

مگر اب لگتا ہے کہ اُمتی حیا کے اس بھاری بوجھ کو زیادہ دیر تک اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔

اب وہ "حیا" نہیں کریں گے بلکہ جو ان کا دل چاہے گا وہی کریں گے !!
"ویلنٹائن ڈے" ۔۔۔۔ کسی دوسرے تہوار کا نام نہیں ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔

مسلمانوں کے لئے یہ وہ تہوار ہے جب اُمتی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتاتے ہیں کہ ہم وہ کریں گے جو ہمارا دل چاہے گا !
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
مفید
ابتسامہ ۔۔۔۔بھائی پوسٹ کے عنوان کے مطابق تو یہ پوسٹ ہم جیسوں کے لیے نہیں تھی!
لیکن اللہ آپ کو جزا دے۔نصیحت سب کے لیے فائدہ مند ہی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مفید
ابتسامہ ۔۔۔۔بھائی پوسٹ کے عنوان کے مطابق تو یہ پوسٹ ہم جیسوں کے لیے نہیں تھی!
لیکن اللہ آپ کو جزا دے۔نصیحت سب کے لیے فائدہ مند ہی ہے۔

سسٹر کوئی بھی اس پوسٹ کو فیس بک پر پوسٹ کر سکتا ہیں - جس کا فائدہ ان جیسا لوگوں کو ہو سکتا ہیں -
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top