• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۴۔ اپنے شریک حیات (میاں / بیوی) پر حد سے زیادہ تعریف کرنے سے گریز کرنا۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۴۔ اپنے شریک حیات (میاں / بیوی) پر حد سے زیادہ تعریف کرنے سے گریز کرنا
(۱) (یہ عادت مردوں میں زیادہ اور عورتوں میں کم پائی جاتی ہے) بسا اوقات مرد ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں ان میں میں سے بعض اپنے گھر کے مسائل و پریشانیاں بھی بیان کرتے ہیں اور بعض اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہیں جو کہ کوئی قابلِ اعتراض فعل نہیں ہے۔ لیکن مصیبت جب نازل ہوتی ہے شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اپنے بعض افعال یا خصوصیات کا ذکر کرتا ہے اور بیوی کا برتائو اور اس کے بولنے کے طریقے کے بارے میں گفتگو کرتا ہے، اس کے ہنسی مذاق کو اپنے دوستوں کے سامنے بتاتا ہے اور بعض اوقات تو ایسا انسان کچھ زیادہ ہی گہرائی میں چلا جاتا ہے اور سب مصیبتوں میں سب سے بڑی مصیبت ہے جو گھر کے گھر تباہ کر دیتی ہے۔ کیونکہ جس شخص کو آپ ساری تفصیلات دے رہے ہیں اس کے دل میں بیماری بھی ہوسکتی ہے یا ہوسکتا ہے کہ اس کی بیوی اتنی اچھی نہ ہو چنانچہ اس کا بیمار دل اس شیریں بیان آدمی کی گھر والی پر چلا جائے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے اس کی بیوی تک پہنچنے کی کوشش کرے تاکہ وہ سنی ہوئی باتیں اس کی بیوی کے منہ سے دوبارہ سنے اور یہی سے ہی المناک داستانوں کا آغاز ہوتا ہے۔

اسی طرح سے بہت سی عورتوں کی عادت ہے کہ جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھی ہوتی ہیں تو ان میں سے ہر ایک اپنے شوہر کی بڑائی و تعریف بیان کرتی ہیں، اس کی خوشبو خوبصورتی اس کے ساتھ اس کا برتائو اور رویہ نیز یہ کہ وہ بہت ہی رومانوی شخصیت ہے۔ بہت حساس اور پرکشش ہے اور ہر جگہ پر عورتیں اسے تنگ کر رہی ہوتی ہیں اور وہ اس کی کوئی بات رد نہیں کرتا اور کبھی اس کی مردانگی کے بارے میں بھی بات کرتی ہے اور سب سے بڑا سبب ہہے جو گھروں پر آفات و مصائب کے چاروں پٹ کھول دیتا ہے۔

جب عورت دوسری عورتوں کے سامنے اس طرح سے اپنے شوہر کی تعریفیں کرتی ہے تو کمزور دل عورت جس کا شوہر ان صلاحیتوں کا مالک نہیں ہوتا اس کا دل کڑھتا ہے۔ اور جب بھی وہ اپنی اس دوست کو فون کرتی ہے اور کبھی فون اس کا شوہر اٹھاتا ہے اس کے ذہن میں وہ ساری باتیں فلم کی طرح سے چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ فون پر باتیں بڑھتی جاتی ہیں جس سے ناجائز تعقلقات استوار ہونا شروع ہوتے ہیں اور قربانی کا بکرا وہ بیچاری عورت بنتی ہے جس نے اپنے شوہر کی تعریفیں بیان کرنے کا ناکردہ گناہ کیا تھا۔
 
Top