• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۵۔ صبرو تحمل: ۔۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۵۔ صبرو تحمل:
دنیا میں کیے جانے سارے کام جن سے فائدہ و نقصان ہوتا ہے اگر انسان کو ان میں فائدہ حاصل کرنے کی خوایش ہو تو اسے چاہیے کہ صبر کرے۔ چنانچہ ایسا تاجر جو بازار پر صبر نہیں کرتا اور اس میں ہونے والی تکلیفوں کو برداشت نہیں کرتا۔ اسے کبھی نفع حاصل نہیں ہو پاتا۔ اسی طرح سے ملازم جو کمپنی کے کاموں میں موجود تکلیف یا تھکاوٹ پر صبر نہ کرے۔ اپنی ملازمت کے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور شکاری جو صبر نہیں کرتا اور اکتاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے وہ شکار کو کھو بیٹھتا ہے الغرض یہ کہ پوری زندگی ہی صبر کی مرہون منت ہے۔ ایک کہاوت ہے کہ صبر حل کی کنجی ہے۔ اور کسی نے کہا کہ جس نے صبر کیا وہ کامیاب ہوگیا۔ اس لئے ہمارے موجوہ مسائل و مشکلات کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے صبر۔ لیکن صرف اکیلا صبر کسی کام کا نہیں جب تک اس کے ساتھ علاج کی پوری منصوبہ بندی نہ کی جائے پھر صبر کے ساتھ نتائج کا انتظار کیا جائے۔

شاعر کہتا ہے: یا تو میں مشکل کو آسان سمجھتے ہوئے اپنی منزل کو پالوں گا، اور منزلیں انھیں لوگوں کے لئے آسان ہوتی ہیں جو صبر کرتے ہیں۔

ایک اور شاعر کہتا ہے: میں نے دیکھا ہے: اور بے شک دنوں میں تجربہ ہے کہ صبر کا انجام عموماً اچھا ہی ہوتا ہے جو شخص کسی کام کے لئے کمر باندھ لیتا ہے اور کوشش کرتا ہے ساتھ میں صبر کرتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔

لیکن صبر کی راہ میں مندرجہ ذیل رکاوٹیں ہماری راہ میں حائل ہیں۔ (۱) (الصبر الجمیل فی ضوء الکتاب الکریم والسنۃ الصحیحۃ۔ سلیم ھدائی ۶۷۔ ۷۰)

۱۔ عجلف سے کام لینا:
اگر انسان کو کوئی بھلائی پہنچنے میں دیر ہوجاتی ہے۔ تو اس کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے اور سینہ تنگ ہوجاتا ہے۔ وہ یہ بھول جاتا ہے کہ ہر ایک چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور انسان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہر پھل کے پکنے کا ایک وقت ہوتا ہے جب وہ وقت آجائے اسی وقت اس پھول کو توڑنا مناسب ہوتا ہے۔ ایسے میں پھل کو توڑنے میں عجلت کا مظاہرہ کرنا اور وقت سے پہلے ہی اسے توڑ لینا پھل کو خراب اور برباد کر سکتا ہے۔

ب۔ غصہ:
غصہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور غصے میں انسان اپنے آپ پر قابو اور اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔

ج: تنگی:
تنگی میں انسان بے صبری سے عجلت میں کام کرتا ہے جس کے نتائج برے نکلتے ہیں۔

د۔ مایوسی:
صبر کی سب سے بڑی آفت کیونکہ یہ امید کے جلتے ہوئے دئیے کو بجھا دیتی ہے چنانچہ انسان کام کاج چھوڑ کر سستی اور کسلمندی کا سہارا ڈھونڈنے لگتا ہے۔

اسی طرح سے بیوی کو چاہیے کہ اگر شوہر مقید ہے تو اس پر صبر کرے اگر اس کا اخلاق خراب ہے تو اس پر صبر کرے اور اسے درست کرنے کی کوشش کرے۔ اسی طرح سے شوہر اگر تاجر ہے اور زیادہ تر اس کا وقت گھر سے باہر گذرتا ہے تو بیوی کو چاہیے کہ اس پر صبر کرے۔ اسی طرح سے اگر شوہرمبلغ و واعظ ہے اور اس نے اپنے آپ کو اللہ کے لئے وقف کر دیا ہے تو اس پر صبر کرے۔ اسی طرح سے زندگی میں شوہر کے ہر کام پر صبر کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ عنقریب اس کے صبر کا میٹھا پھل اس کو عطا فرمائے گا۔
 
Top