• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’خودکش حملہ کرنے اور کرانے والے جہنمی ہیں‘‘، شیوخ الحدیث کانفرنس اعلامیہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
’’خودکش حملہ کرنے اور کرانے والے جہنمی ہیں‘‘، شیوخ الحدیث کانفرنس اعلامیہ
نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک 2 گھنٹے پہلے


فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث عناصر فساد فی الارض کے مجرم ہیں، شیوخ الحدیث کانفرنس فوٹو: فائل

لاہور: تنظیم اتحاد امت کی شیوخ الحدیث کانفرنس کا شرعی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اس میں قرار دیا گیا ہے کہ خودکش حملہ کرنے اور کروانے والے جہنمی ہیں اور فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث عناصر فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔

تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام لاہور میں ہونے والی شیوخ الحدیث کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی محمد خان قادری، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ، مفتی حسیب قادری اور مولانا مجاہد رسول سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی، کانفرنس کے اختتام پر تنظیم کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، داعش اور ان جیسی دوسری نام نہاد جہادی تنظیموں کا فلسفہ جہاد گمراہ کن طرز عمل، غیر اسلامی اور جہالت پر مبنی ہے، خود ساختہ تاویلات کی بنیاد پر اسلامی ریاست کے خلاف مسلح بغاوت خلاف اسلام ہے، اسلامی ریاست کے باغیوں اور غداروں کو کچلنا اسلامی حکومت پر لازم ہے، غیر مسلم اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے بدترین گناہ اور مجرمانہ فعل ہے۔اعلامیہ میں آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جمعہ 22 مئی کو ملک گیر یوم امن و محبت منایا جائے گا۔

دہشت گردی مٹاؤ ملک بچاؤ مہم بھی چلائی جائے گی، نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اعلامیہ میں خود کش حملوں کو حرام قرار دے دیا گیا،کانفرنس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بننے سے بچایا جائے اور حکومت تمام صوبوں کے تحفظات دور کرے، انسدادِ توہین رسالت کیلیے عالمی سطح پر مؤثر قانون سازی کیلیے حکومتِ پاکستان اور دوسرے مسلم ممالک فعال کردار ادا کریں اور عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے، گرفتار دہشت گردوں کو اسپیڈی ٹرائل کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ایمپلی فائر آرڈنینس کی آڑ میں پُرامن اور محب وطن اہل سنت رہنماؤں اور علما پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، حکومت اذان اور درود کی آواز کو محدود کرنے سے باز رہے، کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

http://www.express.pk/story/358067/
 

Shahras

مبتدی
شمولیت
اپریل 01، 2014
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
13
درباری ملاؤں کا سارا نزلہ مجاہدین ہی پر گرتا ہے ۔
کوئی گھر سے سبزی لینے نکلا ہو
کوئی دوا لینے نکلا ہو
کوئی بچوں کو اسکول چھوڑنے نکلا ہو
کوئی مزدوری کرنے نکلا ہو

علیٰ ھذا القیاس

لوگوں کو بلا تفریق مارنا "جن مجاہدین" کا کام ہے اور "ان مجاہدین" کے آپ جیسے حمایتیوں کے "اسلام" کو سلام......
وہ والا جو اللہ نے جاہلوں کو کرنے کا کہا ہے.
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
کوئی گھر سے سبزی لینے نکلا ہو
کوئی دوا لینے نکلا ہو
کوئی بچوں کو اسکول چھوڑنے نکلا ہو
کوئی مزدوری کرنے نکلا ہو
علیٰ ھذا القیاس
لوگوں کو بلا تفریق مارنا "جن مجاہدین" کا کام ہے اور "ان مجاہدین" کے آپ جیسے حمایتیوں کے "اسلام" کو سلام......
وہ والا جو اللہ نے جاہلوں کو کرنے کا کہا ہے.
بازاروں میں دھماکے کرنا مجاہدین کا کام نہیں ہیں ۔ اور اس کی تردید باربار وہ کرچکے ہیں ۔ ان کا ٹارگٹ معلوم ہے ، حربی کفار اور اس کے فرنٹ لائن اتحادی ۔
وہ اتحادی جن کے بارے میں عوام اور خواص سب کو پتہ ہے کہ یہ وہ بدترین مخلوق ہیں ۔جو ڈالر کے لیے اپنی ماں تک بیچ سکتے ہیں ۔
مجاہدین پر عوامی مقامات میں دھماکوں کا الزام لگانا ان سیکولر لوگوں کا کام ہے جو حکومت میں بیٹھے ہیں یا پھر ان سے مراعات لے رہے ہیں ۔
 

Shahras

مبتدی
شمولیت
اپریل 01، 2014
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
13
محترم آفریدی صاحب.
آپکے بیان میں تضاد پایا جاتا ہےـ خودکش حملے کرنے والوں پر فتوٰی دینے والے مولویوں کو آپ نے "درباری ملا" قرار دیا اور خودکش کرنے والوں کو مجاہد.
اور جب میں نے خودکش حملوں میں بلا تفریق مارے جانے والے بےگناہوں کا تذکرہ کیا تو آپ نے پینترا بدلتے ہوئے انہیں کسی اور کی کاروائی قرار دے دیا.
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
خوب سمجھ لو ۔
مجاہدین کا کام عوامی مقامات میں دھماکے کرنا یا کروانا نہیں ہے بلکہ یہ کام ان کا ہے جو کہ عوام الناس کے دلوں میں جہاد کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتے ہو ۔
مجاہدین کا ہدف معلوم ہے ، حربی کفار امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ۔
اس سے زیادہ آسان زبان پھر ہمارے لیے پشتو ہے ، تو پھر پشتو میں بتادو ۔
اس میں کسی کو تضاد نظر آتا ہو تو غلطی کس کی ہے ؟
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
بازاروں میں دھماکے کرنا مجاہدین کا کام نہیں ہیں ۔ اور اس کی تردید باربار وہ کرچکے ہیں ۔ ان کا ٹارگٹ معلوم ہے ، حربی کفار اور اس کے فرنٹ لائن اتحادی ۔
وہ اتحادی جن کے بارے میں عوام اور خواص سب کو پتہ ہے کہ یہ وہ بدترین مخلوق ہیں ۔جو ڈالر کے لیے اپنی ماں تک بیچ سکتے ہیں ۔
مجاہدین پر عوامی مقامات میں دھماکوں کا الزام لگانا ان سیکولر لوگوں کا کام ہے جو حکومت میں بیٹھے ہیں یا پھر ان سے مراعات لے رہے ہیں ۔
متفق
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اوپر پوسٹوں کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی کہ آپ دونوں ساتھی ایک بات پر متفق ہیں کہ :
نہتے عوام ۔۔بے خبر شہریوں کو قتل کرنا بڑا ظلم ہے ۔۔اور اسلام کے خلاف سازش ہے ؛ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہے ؛
اور یہ کام کرنے والے یقیناً اسلام دشمن ہیں ؛
 
Top