• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

《نائجیرین خوارج، ایک دوسرے کے باغی》

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
(((خصوصی فیچر)))

《نائجیرین خوارج، ایک دوسرے کے باغی》

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں داعش سے منسلک خارجی گروہ بوکوحرام کے امیر ابوبکر شیکاؤ کو ابو بکر البغدادی کی جانب سے اسکے عہدے سے معزول کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ابو مصعب البرناوی کو نیا امیر مقرر کر دیا ہے.

اس تبدیلی کو ابو بکر شیکاؤ نے نہ صرف قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے بلکہ بغدادی کو بھی خط لکھ کر اپنے نئے امیر کی خوب "شکایتیں" لگائیں ہیں.

آپ حیران ہوں گے یہ جان کر کہ سب سے بڑی شکایت یہ لگائے گئی ہے کہ "وہ تکفیر کے معاملے میں بہت سست ہے اور وہ طاغوت کو طاغوت نہ ماننے والوں کی تکفیر نہیں کرتا".

سب سے دلچسپ امر یہ ہے کہ ابو بکر شیکاؤ نے خلیفہ کی حکم عدولی کرتے ہوئے بوکوحرام میں "شخصیت" کی بنیاد پر تقسیم بھی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے. جس سے آنے والے دنوں میں اس خارجی جماعت کا آپس مین پھٹنے اور باہمی بھڑنے کے امکانات روشن ہیں.

نئے منتخب امیر نے امارت سنبھالتے ہی چند جوہری فیصلے کئے ہیں جن میں سے نہایت اور قابل ذکر تمام مسلمانوں، مساجد اور عام بازاروں میں فی الفور حملے بند کرنا بھی شامل ہیں.

لیکن دوسری جانب اس امر کا بھی اعادہ کیا ہے کہ عیسائیوں اور انکے گرجوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا.

یاد رہے کہ ابوبکر شیکاؤ کے دور امارت میں نائجیریا میں بوکوحرام کے حملوں کا نشانہ اکثر مسلمان ہی بنے اور اسی لئے عیسائیوں سے زیادہ نائجیرین مسلمانوں کا خون بوکوحرام کے خارجی کے ہاتھ پر ہے.


【الفتن مانیٹرنگ،ادارہ رد فتن،علم اسلام آباد】
 
Top