• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ﺍُﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪ !!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
میں ان کو کیسے کہوں ‘مبارک؟‘
وہ جن کے نور نظر گئے ہیں
وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے
گلوں کی صورت بکھر گئے ہیں
وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں
فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں
میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے ؟
تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں
وہ جن کی مائیں ہیں نذر آتش
وہ جن کے آباء جل رہے ہیں
وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں
ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں
میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
بتاؤ ان کو میں عمدہ تحفہ
کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں ؟
بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں
یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں ؟
جہاں پہ قومیں بہت سے بہت سے تحفے
بموں کی صورت میں پا رہی ہیں
میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں
وہاں سجانے کو کیا ہے باقی ؟
جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں
جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی
جنازے ہر سو سجے ہوئے ہیں
جہاں پہ بہنیں شہید حق پر
ردائے ابیض سجا رہی ہیں
میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں
اداس عیدیں منا رہی ہیں ۔۔!!
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اللهم انصر المسلمين في كل مكان ... اللهم انصىر من نصر دين محمد صلى الله عليه وسلم واخذل خذل دين محمد صلى الله عليه وسلم
 
Top