• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(7) فقہ السیرۃ النبویہ ((جزیرہ عرب اور جدید فکر وتہذیب ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
( فقہ السیرۃ ا لنبویہ : سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی )

جزیرہ عرب اور جدید فکر وتہذیب:

(1 ) عصر حاضر میں جزیرہ عرب سمیت تمام کرہ ارضی گلوب کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے۔

(2) جدید فکر والحاد تمام جغرافیائی سرحدیں عبور کرکے پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔

(3) مغربی فکرو تہذیب جزیرہ عرب سمیت تمام بلاد اسلامیہ اور دیگر امصار وممالک میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔

(4) جدید الحاد فکری و علمی اور عملی و تدبیری لحاظ سے سابقہ تمام فتنوں سے بڑھ کر گمراہ کن اور خطرناک ہے۔

(5) مغربی فکر وتہذیب اور عصری ضلالت و گمراہی ہمہ گیر اور عالمگیر ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کو اس نے چیلنج کیاہے۔

(6) اسلامی تہذیب و ثقافت، اسلامی اخلاق و کردار، اسلامی اقدار وروایات اور اسلامی فکر و عقیدہ پر اس کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،

(7) مسلمانوں کی اکثریت اپنی انفرادی و اجماعتی زندگی میں اور اسلامی اقدار و روایات میں دین پسندی سے احتراز برتنے لگی ہے ،

(8) بیشتراسلامی ممالک کے سماجی، اقتصادی اور ریاستی ادارے تک جدید الحادی سوچ و فکر پر قائم وگامزن ہیں۔

(9) نظام معیشت و معاشرت ، سیاست وثقافت اور تعلیم و تربیت تک میں الحادی افکار و نظریات در آئے ہیں۔

(10) آزادی، جدت پسندی، حقوق نسواں، مساوات اور ترقی جیسے گمراہ کن نعرے زبانِ زدعام ہیں۔

(11) مذہب بیزار جدید فکروتہذیب کے سامنے مضبوط بند باندھنے کی اشد ضرورت ہے۔

(12) اس کے لیے مسجد ومدرسہ اورمسلمانوں کے روحانی مراکزحرمین شریفین کاعمل وکردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(13) عصر حاضر کی فکری وعملی گمراہی سے نجات کا واحد راستہ نبوی منہج دعوت وترتیب اور شرعی سیاست ہی ہے ،

((حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو : دارالمعارف ، لاہور ))
 
Top