• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

conspiracy theories سے بچاؤ کی کوئی صورت ہے؟

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے اکثر اسلام پسند، دینی علوم جاننے والے بھائی، conspiracy theories کا شکار ہو جاتے ہیں، اور وہ ان باتوں کو اس قدر وثوق سے بیان کرتے ہیں کہ کبھی افسوس بھی ہوتا ہے، کبھی تو دل چاہتا ہے کہ میں سر پھوڑ دوں! ان کا نہیں تو اپنا ہی سہی، دل کی تسلی کے لئے علاماتی ٹکر مار لیا کرلیتا ہوں!
یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ہم اپنی ہر ناکامی و خامی کو تسلیم کرتے ہوئے، اسے دور کرنے کی بجائے consiracy پیدا کر کے یا اسکے پیچھے پڑ اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں!
ایک بات پلے باندھ لینی چاہیئے، کہ جب تک ہم اپنی خامیاں تسلیم نہیں کریں گے، نہ اپنی خامیاں دور کرنے کی توفیق ہوگی، اور نہ ناکامیوں سے چھٹکارا!
@کنعان بھائی ، اور دیگر اس معاملہ پر کچھ مواد میسر ہو تو شئر کریں!
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کنسپیریسی تھوڑی، کوئی غلط کام کرنے کے لیے دو یا دو سے زیادہ اشخاص کی منصوبہ بندی اس طرح کا بنایا ہوا منصوبہ یا سازش اصلی یا فرضی اصولوں کی رو سے حقائق کی باقاعدہ ترتیب۔
میری رائے کے مطابق کنسپیریسی تھیوری ایک سازش، ایک واقعہ یا صورت حال کی وضاحت ہے جس میں غیر منظم سازش کا اعلان ہوتا ہے، عام طور پر اس میں حکومت یا دیگر طاقتور اداکاروں کی جانب سے کئے جانے والے غیر قانونی یا نقصان دہ عمل شامل ہیں.

جیسے بےنظیر کا قتل، پھر اسی پر ایک فرضی کہانی پیش کی گئی، پھر اس پر عوام کی طرف سے فرضی کہانیاں بنتی گئیں۔

والسلام
 
Top