• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

House wife ہاوئس وائف

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
اکثر خواتین جب اپنا تعارف کرواتی ہیں تو کہتی ہیں کہ میں "House Wife" ہوں۔ میں کہتی ہوں کہ وہ کیا ہوتی ہے؟ تو جواب ملتا ہے وہی جو سارا دن گھر میں ہوتی ہے اور کبھی کچن، کبھی کپڑوں، کبھی ماسی، اور اکثر بچوں کو سنبھالنے میں مصروف رہتی ہے۔ جو ادھر سے ادھر دن بھر بھاگتی رہتی ہے۔
میں نے کہا کہ اس تعریف کے اعتبار سے تو یہ کوئی *house fly* جیسی چیز لگ رہی ہے۔

*آپ اپنے تعارف میں یہ کیوں نہیں کہتیں کہ میں Nation Builder ہوں، میں اس امت اور قوم کے مستقبل کی معمار ہوں،*
*میں وہ عظیم کام کر رہی ہوں جس میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی، کوئی annual leave, medical leave, casual leave نہیں ہوتی* ۔

*میں وہ ہوں جو عمر بن عبدالعزیز، محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، سلطان فاتح، نور الدین زنگی، امام بخاری، امام ابو حنیفہ، ٹیپو سلطان، شیر شاہ سوری، علامہ محمد اقبال، محمد علی جوہر، غازی علم دین، ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر عبدالباری خان اور ایسے ہزاروں لوگوں کے پیچھے ہوتی ہے۔*

جس کی قربانیوں اور مشقتوں کے بغیر ایسے گوہروں سے ہم نہ فائدہ اٹھا پاتے نہ روشناس ہوتے۔ ہم ان میں سے کسی کی بھی ماں کا نام شاید نہیں جانتے لیکن آپ کا کیا خیال ہے وہ خواتین جو ان اور ان جیسے عظیم لوگوں کی مائیں اور بیویاں تھیں یا ہیں، کیا ان کی قربانیوں اور contribution کے بغیر انہوں نے وہ کام کرلئے جن کا آج اک زمانہ معترف ہے!

*سال کے ۳۶۵ دن خواتین کے دن ہیں۔* ان کا ماں ہونا، بیوی ہونا، بیٹی اور بہن ہونا چھوٹی نہیں بہت بڑی بات ہے۔ اتنی بڑی بات کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے۔
*اللہ تعالی ہمیں اپنا مقام اور مرتبہ پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔*
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
*ناسمجھ بیویوں کی نشانیاں*
▪▪▪▪▪▪
*۔ شوہر سے سسرالیوں کی برائی اور شکایات بیان کرنا*


▪شوہر کے گھر والوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آ کر ایک اچھا ماحول تشکیل دینے کے بجائے ایک ناسمجھ خاتون نہ صرف ان کے ساتھ مقابلے اور تناؤ کی کیفیت پیدا کئے رکھتی ہے *بلکہ شوہر سے ان کی غیبت اور جائز و ناجائز شکایات بھی بیان کرتی رہتی ہے* اور گھر میں لڑائی جھگڑے کا موجب بنتی ہے۔ گھر والوں کیساتھ چھوٹے چھوٹے تنازعات جن سے سمجھوتا کر کے ایک سلیقہ شعار خاتون خوشگوار تعلقات کو تشکیل دیتی ہے،

*ایک ناسمجھ خاتون ان کو آنا کا مسئلہ بنا لیتی ہے*۔
 
Top