• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امتحان القلوب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
عرض مترجم

اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت:69)
جو لوگ ہماری راہ میں جہاد و کوشش کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں بتلا دیتے ہیں
یعنی اللہ کے دین کے لئے جب کوئی انسان پختہ عزم کے ساتھ چل پڑتا ہے تو اس کیس امنے رہیں کھلتی جاتی ہیں۔ اسلام کی تاریخ ابتداء سے تاحال ہمیں یہی درس دیتی ہے کہ کوشش و ہمت کر کے دیکھ لو راستے کی بڑی بڑی روکاٹیں ھَبَائً امَّنْثُوْرًا ہو جائیں گی۔ دین اسلام کی خاطر جن لوگوں نے بھی اپنی کوشش کا آغاز کیا ہے کامیابی نے اس کے قدم چومے ہیں۔ مجاہدین اسلام خفا خار و ثقالاً جس حال میں بھی سربکف میدان میں آتے ہیں فتح و کامرانی ان کا مقدر بنی ہے اسی طرح تبلیغ و دعوت کے میدان میں بھی جس نے خلوص سے قدم رکھا ہے وہ کبھی نامراد و ناکام نہیں ہوا۔ نبی ﷺ سے لے کر دورِ حاضر تک مبلغین اسلام مختلف طریقوں سے اس دین کی تبلیغ و دعوت کا کام کر رہے ہیں نت نئے طریقے اور ذرائع اس کی اشاعت کے لئے اختیار کر رہے ہیں اسی طرح علمائے مخلصین نے اسلام کی طرف متوجہ کرنے اور اس پر قائم رکھنے کے لئے موضوعات بھی اچھوتے اپنائے ہیں جن میں جدت بھی ہوتی ہے اور متوجہ کرنے کی صلاحیت بھی۔ اس کے ساتھ اندازِ تحریر و بیاں اگر دلکش ہو تو مزید فائدے کی حامل ہوتی ہے۔
پیش نگاہ مختصر کتابچہ بھی خوبصورت عنوان دلکش اندازِ تحریر اور مدلل طرزِ بیاں سے آراستہ ناصحانہ کاوش ہے جس میں انسان کی اکثر دلی کیفیات اچھی یا بری سب کا تذکرہ ہے۔ اچھی صفات و خصلتوں کو اپنانے کے طریقے اور فائدے مع دلائل مذکور ہیں اور دل میں آنے والے وسوسوں خیالات بدگمانیوں کے نقصانات اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بیان کئے گئے ہیں۔ ایسی باتوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جن کی طرف عام طور پر انسان کا ذہن نہیں جاتا حالانکہ وہ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ الشیخ ناصر سلیمان العمر نے قرآن وحدیث اور سلف صالحین کے اقوال سے یہ ثابت کیا ہے کہ جو خرابیاں آج ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہیں ان سب کا منبع انسان کا دل ہے۔ دل بگڑتا ہے تو پورا جسم اس کی پیروی میں بگڑ جاتا ہے ارو پھر یہ فساد و بگاڑ دوسروں تک بھی متعدی ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ پورا معاشرہ اس بگاڑ کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔ شیخ ناصر سلیمان نے رشوت، سود، اختلافات، بے حیائی، بے راہ روی الغرض تمام اہم اور بڑی خرابیوں کا دل سے تعلق بادلائل ثابت کیا ہے اور یہ حل بھی پیش کیا ہے کہ ان برائیوں سے کیسے محفوظ و مامون رہا جا سکتا ہے۔
عربی میں لکھی ہوئی یہ مفید ترین کتاب اردو خواں طبقہ تک پہنچانے کے لئے راقم نے درالتقوی کے روح رواں جناب عمر فاروق ہنگورو کی خواہش پر اردو میں منتقل کیا ہے۔ امید ہے کہ مصنف و مترجم و ناشر کی یہ کوشش نفع عام کا سبب اور آخرت کے لئے ذخیرہ بنے گی۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ حقیر سی کوشش اپنے دربار میں قبول فرمائے آمین۔
حکیم عبدالعظیم حسن زئی
استاذ جامعہ ستاریہ اسلامیہ ۔
نائب مدیر پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث کراچی۔
 
Top