• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلی نماز پڑھ رہی ہے

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
بلی نماز پڑھ رہی ہے
آئیے جناب، سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید.
سوشل میڈیا کی اس وسیع دنیا میں جہاں آپ کو کچھ کام کی باتیں ملے گی
وہیں آپ کو انواع اقسام کی خرافات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا.
یہاں آپ کو کبھی کوئی بلی کسی ویڈیو میں نماز پڑھتی نظر آئے گی، کبھی کوئی پرندہ سجدہ کرتا دکھائی دے گا.

کبھی خانہ کعبہ کے اوپر ایک فرشتہ نمودار ہوگا جو خود بیت اللہ میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا مگر ہم فیس بُکی مسلمانوں کو نظر آئے گا.
کبھی مائیکل جیکسن زین بہیکا کی آواز میں مشہور انگریزی حمد( say thanks to ALLAH ) گا رہا ہوگا اور سب اندھا دھند سبحان الله سبحان الله کہہ رہے ہوں گے.

یہیں کہیں کسی پوسٹ میں آپ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سلائی مشین بھی دکھائی دے گی،
کیا کہا نہیں نظر آئی؟؟
ارے بھئی سبحان الله اور ماشاء الله کے کمنٹس ہٹا کر دیکھیں یہیں کہیں پائی جائے گی.

فیس بُکی دنیا میں ہی کبھی کسی دیوار یا صفحے کی کھدائی کریں تو یہ بات بھی آپ کے علم میں آئے گی کہ مشہور خلاء باز نیل آرم اسٹرانگ جب چاند پر گئے تو انہیں وہاں صرف ایک آواز سنائی دی جو کہ اذان کی آواز تھی اور انہوں نے چاند سے واپسی پر فی الفور اسلام قبول کر لیا.

اب اس تفصیل میں کون جائے کہ چاند پر فضا ( atmosphere) زمیں جیسا نہیں اور وہاں آواز سنائی نہیں دیتی، نہ ہی کوئی اس تحقیق میں پڑے گا کہ اس امریکی خلاء باز کے چاند پر جانے اور نہ جانے کے بارے میں بھی دو رائے ہیں.
کبھی بدھوں کے عظیم رہنما دلائی لاما ہمارے حضور پاک ﷺ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے تو ہم اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ویڈیو کو اتنا شیئر کرو کہ تمام مسلمانوں کو اس بات کا یقین/علم ہوجائے....
کوئی مجھے بتائے کہ ہمارے عقیدے اس قدر کمزور ہیں کہ ہمیں محمد صلی للّہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کی عظمت کی گواہی ان غیر مسلموں سے لینی پڑے گی؟

یہیں آپ کو سچے اور پکے مسلم بھائیوں کی طرف سے پیش کی گئی وہ پوسٹ بھی نظر آئی گی کہ جو آپ نے آگے شیئر نہ کی تو آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائیں گے اور اگر ماشاء الله اور سبحان الله نہ کہا گیا تو آپ دنیا کے سب سے بڑے کنجوس کہلائے جائیں گے.

الله کے بندو کچھ تو زور اپنے ذہن پر بھی ڈالا کرو کہ اسے زنگ نہ لگ جائے. اس بات سے کسے انکار ہے کہ الله کی یہ مخلوق چرند پرند اُس کی حمد میں مصروف ہیں مگر اُن کا طریقہ ہم سے مختلف ہے، نماز ہم پر فرض ہے نہ کہ ان بلیوں پر جنہیں مسلمان بنانے کی تگ و دو میں آپ لگے ہیں.
کسی چیز کو شیئر کرنے یا نہ کرنے سے لوگ کافر ہونے لگے تو ہوگیا کام، ہم تو دائرہ اسلام سے خارج قرار پائیں گے پھر.

ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اندھی تقلید کرنے کے بجائے کسی بھی چیز پر یقین اور شیئر کرنے سے پہلے اس بات کا یقینی بنا لیا جائے کہ آیا یہ سچ ہے یا اس کی کوئی حیثیت ہے بھی کہ نہیں.۔۔۔۔۔۔



منقول
 
Top