• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیکولر و ڈیموکریٹک حکمران مدخلیوں کے اولی الامر

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
538
ری ایکشن اسکور
170
پوائنٹ
77
سیکولر و ڈیموکریٹک حکمران مدخلیوں کے اولی الامر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جس طرح بریلوی مشرکین مزار میں دفن مُردوں اور چرسیوں، بھینگیوں، تارکین شریعت، تارکین نماز ملنگوں کو اولیاء اللہ قرار دیتے ہیں اور مرے مُردوں کو اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ مانتے ہیں، ان کے لئے نظر و نیاز اور دیگر شرکیہ اعمال انجام دیتے ہیں اسی طرح مدخلی زنادقہ بھی سیکولر و ملحد سیاست دانوں اور پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون سازی کرنے والے ڈیموکریٹک طواغیت کو اولی الامر قرار دیتے ہیں، ان طواغیت کو امام المسلمین باور کراتے ہیں، ان کی چاپلوسی کرتے، ان کی مطلق اطاعت و پرستش کی طرف بلاتے اور عوام کو ان طاغوتی حکمرانوں کا اندھ بھکت بنانے کی کاوش میں مصروف رہتے ہیں۔

مدخلی پنڈت سلیمان رُحیلی کہتا ہے :

بعض الناس يأتيك ويقول : نعم ولي الأمر المسلم يجب أن يُسمع له ويُطاع، لكن هذا هو الخليفة الذي يكون على جميع المسلمين ، أما ولي أمر على إندونيسيا، وولي أمر على ماليزيا، وولي أمر على سنغافورا، وولي أمر على السعودية، وولي أمر على مصر، لا، وهذا خطأ في التقرير، بعضهم مخطئ وبعضهم ضال.

بعض لوگ آپ کے پاس آکر یہ کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کے اولی الامر کی بات سننا ان کی اطاعت واجب ہے لیکن اس سے مراد وہ خلیفہ ہے جو تمام مسلمانوں کا ہوتا ہے جہاں تک انڈونیشیا کے حکمران، ملیشیا کے حکمران، سنگا پور کے حکمران، سعودی عرب کے حکمران یا مصر کے حکمران کا معاملہ ہے تو ان کی اطاعت ضروری نہیں، یہ غلط بیانی ہے ایسا کہنے والوں میں سے بعض تو خطا کار ہیں اور بعض گمراہ ہیں۔


[دراسات في المنهج، ص: ١١٠]

دیکھیں یہ بدبخت مدخلی رُحیلی کس طرح مختلف ممالک کے سیکولر حکمران جو کہ یو این او کے اراکین اور اپنے ملکوں میں اللہ کی نازل کردہ شریعت کو معطل کر خودساختہ وضعی قوانین کا نفاذ کرنے والے ہیں ان کی اطاعت کو خلیفۃ المسلمین کی اطاعت باور کرا رہا ہے۔

جبکہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
سمي من تحوكم إليه من حاكم بغير كتاب الله طاغوت
ہر حکمران جو کتاب اللہ کے بغیر فیصلے کرتا ہے اسے طاغوت کہا جاتا ہے۔

[مجموع الفتاوى، ٢٨/ ٢٠١]

اسی طرح امام محمد بن عبد الوہاب التمیمی رحمہ اللہ نے ایسے حکمرانوں کو طاغوت کے پانچ بڑے سرغون میں سے ایک قرار دیا ہے۔

امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

والطواغيت كثيرة، ورؤوسهم خمسة... الحاكم الجائر، المغير لأحكام الله تعالى، والدليل قوله تعالى: {أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلالاً بَعِيداً} [النّساء:٦٠] الثالث: الذي يحكم بغير ما أنزل الله، والدليل قوله تعالى: {وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ} [سورة المائدة آية: ٤٤]

طاغوت تو بہت سارے ہیں اور ان کے سرغنہ پانچ ہیں (جن میں سے دوسرا) وہ ظالم حکمران جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بدل دیتے ہیں اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا فرمان : کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ اس پر ایمان لانے والے ہیں جو آپ پر نازل ہوا اور آپ سے پہلے نازل کیا گیا لیکن وہ طاغوت کے پاس اپنے فیصلے لے کر جاتے ہیں حالانکہ انہیں تو حکم دیا گیا تھا کہ کفر بالطاغوت کرے اور شیطان چاہتا ہے کہ انھیں گمراہ کر دے، بہت دور گمراہ کرنا۔ [النّساء:٦٠] اور طاغوت کا تیسرا سرغنہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کے سوا دوسرے وضعی قوانین سے فیصلے کریں۔ اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا فرمان : جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلے نہیں کرے وہ سبھی کفار ہیں۔ [سورة المائدة آية: ٤٤]


[الدرر السنية في الأجوبة النجدية، ج: ١، ص: ١٦٢]

معلوم ہوا ایسے حکمران جو اللہ کے نازل کردہ احکامات کو خود ساختہ وضعی قوانین سے بدل دیں اور فیصلے اللہ کی نازل کردہ شریعت کو چھوڑ کر مخلوق کے بنائے ہوئے قوانین سے کریں وہ اولی الامر اور امام المسلمین نہیں بلکہ کافر طاغوت ہوتے ہیں جن سے کفر کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ [النّساء:٦٠]

اب اس مدخلی پنڈت رُحیلی زندیق کی مکاری اور کمینگی دیکھیں کہ سنگاپور، انڈونیشیا اور مصر کے جمہوری ڈیموکریٹک طاغوتی حکمرانوں تک کا حکم ماننے کو واجب قرار دے رہا ہے اور ان کی اطاعت گزاری و فرمانبرداری واجب نہ سمجھنے والوں کو خطا کار اور گمراہ قرار دیتے ہوئے کہہ رہا ہے: بعضهم مخطئ وبعضهم ضال۔

جبکہ علامہ مقبل بن هادی الوادعی جو کہ ان مدخلیوں کے بھی ممدوح عالم ہیں انہوں نے جمہوری انتخابات کو طاغوتی قرار دیا ہے۔

علامہ مقبل بن هادی الوادعی فرماتے ہیں :
أنني أنصحك ألا تدخل في الانتخابات لأنّها طاغوتية
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ انتخابات میں نہ پڑو کیونکہ یہ طاغوتی ہے۔


[مقتل الشيخ جميل الرحمن الأفغاني، ومعه (حول كلمة وهابي)]

تقریبا سال ٢٠١٦-٢٠١٧ کا واقعہ ہے ہمارے علاقے میں ایک مدخلی تھا وہ یاسر جابری نامی زندیق مدخلی کے بیانات سے بہت متاثر تھا جب ہم وہاں پر بی جے پی کی اسلام دشمنی کے متعلق یا نریندر مودی کے خلاف کچھ بات کر رہے تھے تو اس مدخلی نے مجھے کہا تھا کہ شریعت ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ان حکمرانوں کے خلاف اس طرح کھل کر بولا جائے! میں حیران رہ گیا کہ یہ دیسی مدخلی زندیق نریندر مودی کو بھی اپنا اولی الامر مانتے ہے۔ نعوذ باللہ!

بہرحال جس طرح بریلویوں کے مزارات میں دفن مُردے اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ نہیں، درگاہوں میں بیٹھے چرسی ملنگ اور بابے ولی اللہ نہیں بالکل اسی طرح مدخلیوں کے طواغیت، جمہوری، ملحد اور سیکولر قسم کے سیاست دان بھی اولی الامر نہیں۔ اگر بریلوی مردوں کو وسیلہ سمجھ کر پکارے تو وہ مشرک ہے قبر پُجاری ہے اسی طرح مدخلی زندیق طاغوت کو اولی الامر سمجھ کر اس کی اطاعت و پیروی کرے طاغوتی حکمرانوں کی اندھ بھکتی کرے تو وہ مدخلی بھی مشرک ہے، طاغوت پُجاری ہے۔

طاغوت کو اولی الامر باور کرا کر خود بھی اس کی بھکتی کرنا اور عوام کو بھی ان طواغیت کا پُجاری بنانا مدخلی زنادقہ کے قبیح خصائل میں سے ہے۔ لہذا دو نمبری منہجیت کے نام پر مدخلی جو زندیقیت پیش کر رہے ہیں اسے پہچانو یہ مداخلہ بدترین مشرک اور گمراہ ترین لوگ ہیں جو نفرت اور مذمت کے قابل ہیں اور اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں کیونکہ یہ زنادقہ طاغوت کی پوجا کرتے ہیں۔

قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ اللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ ۚ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ عَن سَوَاءِ السَّبِيلِ

کہہ دے کیا میں تمھیں اللہ کے نزدیک جزا کے اعتبار سے اس سے زیادہ برے لوگ بتاؤں، وہ جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر غصے ہوا اور جن میں سے بندر اور خنزیر بنا دیے اور جنھوں نے طاغوت کی عبادت کی۔ یہ لوگ درجے میں زیادہ برے اور سیدھے راستے سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔
[سورۃ المائدہ، آیت : ۶۰]
 
Top