• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سی ایس ایس کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔۔۔

طارق راحیل

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
694
پوائنٹ
125
سی ایس ایس جو کہ پاکستان میں مقابلے (Competition) کا امتحان ہے۔
میں اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ اگر کسی دوست نے سی ایس ایس کی تیاری کی ہے یا پھر امتحان دیا ہے تو وہ بہتر معلومات دے سکتا ہے۔
دراصل میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے اور کب ہوتا ہے؟
پیپر کس طرز کے ہوتے ہیں اور کتنے ہوتے ہیں؟
کس زبان میں ہوتا ہے (انگلش یا اردو)؟
قابلیت کہاں تک ضروری ہےاور جنرل نولیج کہاں تک دیکھا جاتا ہے؟
عمر کتنی ہونی چاہئے۔ اور باقی ضروری معلومات۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا بھائی۔
میں آج اس پر ہی تھریڈ لگانے والی تھی۔یہ معلومات تو مجھے بھی مطلوب تھیں۔
شکریہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
http://www.css.com.pk/index.htm
اس ویب سائٹ پر مفید معلومات ملی ہیں۔
یہ مشکل ہے اور قوانین بھی سخت ہیں۔
کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ اسامیاں کونسی ہوتی ہیں ، جو اس امتحان میں کامیابی کے بعد امیدوار کو دی جاتی ہیں؟؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
سول سروسز کا امتحان پاس کرنے والوں کو براہ راست گریڈ سترہ میں سرکاری ملازمت دی جاتی ہے۔ یہ بیوروکریٹس (نوکر شاہی) والی اسامیاں ہوتی ہیں، جو مشتہر نہیں ہوتیں بلکہ سول سروس کا امتحان پاس کرنے والوں کو براہ راست ملتی ہیں۔ سول سروسز والے ہی ڈپٹی کمشنر، کمشنر، سیکریٹری وغیرہ کے علاوہ فارن سروسز اور سفارتخانوں میں تعینات ہوتے ہیں۔ اسی کو عرف عام میں ”اسٹیبلشمنٹ“ بھی کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ یہی لوگ مملکت کے ”اصل حکمران“ ہوتے ہیں۔ سیاسی یا فوجی حکومتیں انہی پر ”انحصار“ کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ یہی لوگ کسی بھی حکومت کو کامیاب یا ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہیں پولس کے اعلیٰ عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا ہے۔
اس امتحان میں بیٹھنے کی واحد شرط صرف گریجویٹ ہونا کافی ہے۔ خواہ آپ سادہ بی اے ہوں یا ڈاکٹر، انجینئر یا کچھ اور، بس گریجویٹ ہوں۔ کچھ کوچنگ سینٹرز اس امتحان کی تیاری بھی کرواتے ہیں۔ لوگ ایک ایک دو دو سال کی تیاری کرتے ہیں اس امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
میرے بھائی سی ایس ایس میں ایگزام دینے اور پاس ہونے کے باجود آج تک سرکاری ملازمت سے محروم ہیں کیونکہ اپائٹمنٹ کے لئے لاکھوں میں رشوت طلب کی گئی ۔ اور بھائی رشوت دینے کو تیار نہ ہوئے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
میرے بھائی سی ایس ایس میں ایگزام دینے اور پاس ہونے کے باجود آج تک سرکاری ملازمت سے محروم ہیں کیونکہ اپائٹمنٹ کے لئے لاکھوں میں رشوت طلب کی گئی ۔ اور بھائی رشوت دینے کو تیار نہ ہوئے۔
بہت افسوس ہوا یہ سن کر۔ یہ تو معلوم تھا کہ متعلقہ شعبہ میں اسامیاں (یا کوٹہ) کم ہونے اور پاس ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب اکثر سی ایس ایس پاس نوجوان ویٹنگ لسٹ میں سالوں تک نوکری کے منتظر رہتے ہیں۔ یہ بھی معلوم تھا کہ پاس ہونے کے بعد اپائنمنٹ کے حصول کے لئے سفارش اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ لاکھوں میں رشوت بھی لی جاتی ہے۔
تاہم یہ سن کر کوئی ”حیرت“ نہیں ہوئی کہ جس معاشرے میں سرکاری اسکول ٹیچری کے لئے (منتخب ہونے کے بعد) لاکھوں طلب کئے جائیں، وہاں سی ایس ایس پاس کو اپائنمنٹ کے لئے پیسے کیوں نہ طلب کئے جائیں کیونکہ نوکر شاہی کی یہ اسامیاں تو ”نوٹ چھاپنے کی مشینوں“ کے لئے مشہور ہیں (الا ماشا ء اللہ)۔
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
میرے بھائی سی ایس ایس میں ایگزام دینے اور پاس ہونے کے باجود آج تک سرکاری ملازمت سے محروم ہیں کیونکہ اپائٹمنٹ کے لئے لاکھوں میں رشوت طلب کی گئی ۔ اور بھائی رشوت دینے کو تیار نہ ہوئے۔
جی بہن بجا فرمایا آپ نے- 5 سال پہلے میں نے بھی پلان کیا تھا کہ سی ایس ایس کرنا ہے اور معلومات جمع کی لیکن آخر میں یہی پتا چلا کہ پاس ہو بھی جاؤ لیکن "پرچی" یا "رشوت کے بغیر ملازمت ملنا ممکن نہیں - اور میرے پاس دونوں ہی نہیں تھے تو ساری پلاننگ ڈسٹ بن میں ڈال دی :-) ہاں البتہ اگر کسی کو اس کے Past Paper چاہیئے تو مجھ سے ای میل پر طلب کر سکتا ہے -
 
Top