• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں؟

دل، کیا کہا، عزیز نہیں، محترم نہیں
تیری نظر کی زد میں ہے یہ بات کم نہیں

منڈلا رہا ہے، سر پہ ترے طائرِ اجل
پھر بھی لحد کی فکر، قیامت کا غم نہیں

جو درد مجھ کو تیری نظر نے عطا کیا
تری قسم، وہ نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں

رختِ سفر نہ کھول، نقوشِ قدم نہ دیکھ
کیا تو مسافر رہِ ملکِ عدم نہیں

آخر شکایتِ غمِ دنیا سے فائز
وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں؟

گھبرانہ زندگی کے نشیب و فراز سے
جس کو مداومت ہو کوئی ایسا غم نہیں

غم کی متاعِ بیش بہا اس کی دین ہے
اب دل میں کوئی خواہشِ جاہ و حشم نہیں

رقص و سرود، بزمِ طرب محفلِ نشاط
ہرگز یہ شانِ امتِ خیر الامم نہیں

وہ سرفراز ہو نہ سکا راہِ عشق میں
جو آستان پاک پر ہر وقت ختم نہیں

خالق کو چھوڑ کر چھکے مخلوق کی طرف
عاجزؔ کا یہ اصول خدا کی قسم نہیں​

(عبد الرحمن عاجز، مالبر کوٹلوی، لائل پور)​
 
Top