• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں کھیل کے قواعد وضوابط

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
710
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
اسلام نے کھیل کود کے کچھ قواعد وضوابط بیان کیے ہیں جنہیں علماء نے مختلف قرآنی آیات اور احادیث سےمستنبط کیا ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے:
{يا أيها الذين آمنوا إنما الخمر والميسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشيطان فاجتنبوه لعلكم تفلحون} {إنما يريد الشيطان أن يوقع بينكم العداوة والبغضاء في الخمر والميسر ويصدكم عن ذكر الله وعن الصلاة فهل أنتم منتهون} [(المائدۃ:90-91)
مندرجہ بالا آیت کی روشنی میں ہم کھیل کے کچھ قواعد بیان کر سکتے ہیں تو جن کھیلوں میں درج ذیل باتیں پائی جائیں گی وہ حرام ہو گا۔
  1. ((المیسر)) کھیل جوئے پر مشتمل ہو۔
  2. (يريد الشيطان أن يوقع بينكم العداوة والبغضاء ) وہ کھیل عام طور پر کھیلنے والوں کے مابین لڑائی، جھگڑا، دشمنی اور عداوت پیدا کرنے کا سبب بنے ۔
  3. (ويصدكم عن ذكر الله وعن الصلاة) وہ ذکر الہی اور واجبات (نماز ، روزہ ، بر الوالدین.....)سے غافل کرے۔
  4. ( الذين اتخذوا دينهم لهواً ولعباً وغرّتهم الحياة الدنيا فاليوم ننساهم ) اس کھیل میں کھلاڑی کا اکثر وقت صرف ہو (ایسا کھیل بھی جائز نہیں ہے جس میں کھلاڑی کو سوائے اس کھیل کے کوئی کام ہی نہ ہو)۔
اسی طرح شریعت کی عمومی نصوص سے استنباط کر کے درج ذیل قواعد بیان کیے جا سکتے ہیں۔
5. كھیل موسیقی پر مشتمل ہو۔
6. اس میں مرد وزن کا اختلاط ہو۔
7. کھیل کا لباس شرعی حدود کے خلاف ہو (بے پردگی ، نیم برہنہ وغیرہ)۔
8. وہ کھیل کسی حرام کام کی طرف لے جانے والا ہو ۔ سد الذریعہ کے لیے ایسے کھیل کو بھی حرام قرار دیا جائے گا۔
 
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
710
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
710
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
(قضايا اللهو والترفيه بين الحاجة النفسية والضوابط الشرعية ) لمؤلفه : مادون رشيد
مؤلف نے کتاب میں کھیل کود کے حوالے سے اسلام میں جو قواعد و ضوابط بیان کیے گیے ہیں تفصیل سے ذکر کیے ہیں
کتاب سے اس حوالے سے استفادہ مفید رہے گا
https://shamela.ws/book/95557/1898
 
Top