محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
انتہاء پسند ہندﺅوں کی مسلمانوں کے خلاف انتہائی مکروہ تحریک شروع کرنے کا اعلان -
28 دسمبر 2014 (17:45)
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہندوانتہاءپسند تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی مکروہ تحریک ’بہو لاؤ، بیٹی بچاؤ‘ کے نام سے ایک نئی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بجرنگ دل کے برج صوبے کے شریک کنوینر اجج چوہان نے بتایا کہ اس تحریک کے ذریعے دوسرے مذاہب کی جو لڑکیاں ہندو لڑکوں سے شادی کریں گی انہیں پوری عزت دی جائے گی،دونوں کی حفاظت بھی کی جائے گی اور جو ماں باپ عیسائی یا مسلم کمیونٹی کی لڑکیوں کو اپنی بہو بنانے کی مخالفت کریں گے انہیں بھی سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔
اُنہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے مسلمان اب ہندوؤں سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور بجرنگ دل یہ تحریک تب تک چلاتی رہے گی جب تک مسلمان ہندو لڑکیوں سے شادی کرنا چھوڑ نہیں دیتے جبکہ اس سلسلے میں ہندو لڑکیوں کو بھی آگاہ کیاجائے گا تاکہ وہ مسلمان لڑکوں سے شادی کرنے سے باز رہیں۔
چوہان نے بتایا کہ وشو ہندو پریشد کےگولڈن جوبلی سال کے سبب اس تحریک کو ابھی شروع نہیں کیا جا رہااورفی الحال پمفلٹ اور بل بورڈز کے ذریعے تحریک کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/international/28-Dec-2014/177597
’بہو لاؤ، بیٹی بچاؤ‘