پاکستان میں کوئی زلزلہ برپا نہیں ہوگا۔ اس قسم کی جسارت پاکستان میں پہلی بار نہیں کی گئی ہے اور نہ ہمارے ارباب اقتدار اس سے ناواقف ہیں۔ وہ تو پارلیمنٹ لاجز میں مدہوش ہیں اور بنت حوا کے رقص میں محو ہیں۔ دستی کے اس انکشاف پر پورے میڈیا اور پارلیمنٹ کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ کوئی اس کے خلاف بولتا ہی نہیں۔ حالانکہ دستی نے اس الزام کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی اسپیکر کو پیش کردی ہے۔