Urdu
رکن
- شمولیت
- مئی 14، 2011
- پیغامات
- 199
- ری ایکشن اسکور
- 341
- پوائنٹ
- 76
السلام علیکم عزیز محدثی قارئین،
اردو فورمس (اردو مجلس،صراط الہدی اور اپنا پیارا محدث فورم وغیرہ) پر جب بھی وزٹ کی جائے الحمد اللہ معلومات میں اضافہ تو ہوتا ہی ہے،ہماری اردو بھی قدرے درست ہو جاتی ہے۔
آپ کو ہم بتاتے چلیں کہ ہمیں اپنی کم اردو دانی و کم مائیگی کا شدت سے احساس ہے۔اب یہی بات لے لیجئے۔کچھ تھریڈس باصرہ نواز کر تے ہوئے ہمیں ایک نیا لفظ دکھائی دیا۔
ابتسامہ
ہم نے سوچا یار کسی بندے کا نام ہوگا۔
مگر حیرت ہوئی یہ دیکھ کرکہ ابتسامہ موصوف کو اکثر پوسٹ میں لکھا پاتا ہوں۔سوچا ٹیگنگ ویگنگ کی ہوگی انھیں۔اور ٹانگ کھینچ رہے ہونگے انکی۔
مگر یہ کیا۔۔۔؟ موصوف کسی بھی تھریڈ میں ریپلائی نہیں کرتے۔کئی دن تک یہ سوچ سوچ کر پریشان رہا۔ہوسکتا ہے کہ آنلائن نہ آ رہےہوں۔یا پھر ۔۔۔کیا پتہ۔؟
حد ہوگئی۔لوگ ہر جگہ بندے کا نام لے رہے ہیں اور بندہ ہے کہ چپ چاپ سب کی سنے جا رہا ہے۔
پھر اپنا سر کھجایا۔ دماغ پر تھوڑا زور ڈالا۔اور ابتسامہ لفظ پر بڑی دیر تک غور وحوض کرتے رہے اوراس لفظ کے ارتقاء و تاریخ و ماخذ کی ذہن دماغ کے سرچ انجن میں گوگلنگ کرنے لگےکہ شاید کوئی لنک مل جائے یا ماضی میں کچھ پڑھا ہوا جھٹک آئے۔
۔یکایک ذہن کے ویب پیج پر کلک ہوا کہ ہو نا ہو موصوف ابتسامہ کے پیچھے موصوفہ تبسم صاحبہ کا ہاتھ لگتا ہے۔اور اسطرح معنٰی سمجھ میں آتے ہی ہونٹوں پر تبسم صاحبہ نمودار ہوئیں اور بے اختیار ہم نے کہا۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔! (-:
(کسی اردو فورم پر یہ ہماری اپنی پہلی ذاتی تحریر ہے۔اگر لکھنے میں کچھ لغزشیں ہوئی ہوں تواپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر در گزر فرمائیے گا پلیز۔۔)