• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوعبداللہ (امام جعفر صادق) رحمہ اللہ نے فرمایا: رافضی نام اہل سنت نے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے رکھا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436

ابو عبد اللہ رحمہ اللہ نے واضح کر دیا کہ ان کا نام رافضی اہل سنت نے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے۔


میں نے ان نصوص کو اور ان کے علاوہ اور نصوص جن کو میں نے ذکر نہیں کیا جو کہ نقل کی جانے والی نصوص سے بہت زیادہ ہیں، بار بار پڑھا اور ان میں بہت زیادہ غور و فکر کیا اور میں نے ان کو ایک الگ فائل میں جمع کیا اور ان میں سوچ و بچار کرتے ہوئے کئی راتیں جاگتے ہوئے گزاریں، تو میں بآواز بلند یہ کہنے سے اپنے آپ کو نہ روک سکا کہ: اے اہل بیت! جو کچھ پریشانیاں تم نے اپنے شیعوں سے اٹھائیں ان پر اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو۔
ہم جانتے ہیں کہ انبیاءعلیہم السلام کو ان کی قوموں کی طرف سے کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی قوم کی طرف سے کس قدر مشکلات اٹھانا پڑیں۔ لیکن دو لوگوں سے میں بہت حیران ہوں، جن میں سے ایک تو موسیٰ علیہ السلام ہیں کہ انہیں اپنی قوم بنی اسرائیل کی طرف سے کس قدر تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں ان مصائب پر کس قدر صبر کیا۔ جب قرآن پاک میں ہم دیکھتے ہیں تو موسیٰ علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ نے باقی انبیاء کے مقابلے میں کس قدر زیادہ ذکر کیا ہے اور ان کی چالوں، مکر و فریب اور حیلہ سازیوں پر صبر کا ذکر کیا ہے۔ اور اسی طرح مجھے یہ بات بھی حیران کر دیتی ہے کہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کو اہل کوفہ کی طرف سے کس قدر تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اورانہوں نے شیعہ کے مرکز کوفہ والوں کے ان کو دھوکہ دینے، ان سے خیانت کرنے، ان کو قتل کرنے اور ان کے اموال لوٹنے جیسی تکالیف پر صبر کیا۔
اس کے باوجود ہم اس کا ذمہ دار اہل سنت کو گردانتے اور ان کو ملامت کرتے ہیں۔ جب ہم اپنی معتبر کتابوں کو پڑھتے ہیں تو اس میں ایسی عجیب و غریب باتیں پاتے ہیں جس کی ہم میں سے کوئی تصدیق کرنے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔ ہم اہل شیعہ کی کتب اہل بیت رضی اللہ عنہم پر اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر طعن کرتی ہیں
۔ ملاحظہ کیجئے۔

للہ ثم للتاریخ۔ سابق شیعہ مجتہد کے قلم سے
 
Top