• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اب ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق کیجیئے !!!!

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں نادرا بھی کسی لحاظ سے پیچھے نہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ نادرا نے ایس ایم ایس کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات حاصل کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔لہذا اب اپنے شناختی کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق یا تصیح کے لئے نادرا کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

اس سہولت کے ذریعے ملازمت کے امیدواروں کے کوائف کی تصدیق انتہائی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔بس شناختی کارڈ نمبر کو 7000 پر ایس ایم ایس کردیں۔ یاد رہے کہ نمبر کے درمیان کسی قسم کی خالی جگہ یا ڈیش نہیں ڈالنی۔جواب میں ناردا کی جانب سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس میں شناختی کارڈ کے حامل فرد کا نام اور والد کا نام اردو رسم الخط میں بھیجا جائے گا۔
مثال کے طور پر ایس ایم ایس میں لکھیےنمبر 374049922830 اور اسے 7000 پر بھیج دیجیئے۔

ایک ایس ایم بھیجنے کا خرچ 10 روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔

اگر آپکا خیا ل ہے کہ اسطرح سے شہریوں کی ذاتی معلومات محفوظ نہیں رہیں گی تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اس نظام میں شناختی کارڈ نمبر کے مالک اور اسکے والد کے نام کے علاوہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں لہذا یہ ایک قابل قبول اور موثر نظام ہے۔


اگر اس سہولت سے حاصل ہونے والے فوائد پر نگاہ ڈالی جائے تو اس کے بہت سے فوائد ہیں ، مثلاً آپ کسی بھی فرد کے کوائف کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں ، لہذا کاروباری معاملات ہوں یا نجی تمام شعبوں میں اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اس سہولت کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مستفید ہو سکتے ہیں کیونکہ عوام الناس کی نسبت انہیں شناختی کارڈ سے متعلق زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ جسکے لئے انہیں 7001 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

یہ ایس ایم ایس ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے نادرا کے ڈیٹا سنٹر میں بھیجا جاتا ہے جہاں پر ڈیٹا بیس میں اسکی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ ایک انتہائی محفوظ ذریعہ ہے اور یہ سروس نمبرز مخصوص ہیں۔

نادرا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر موجودہ ملکی حالات پر قابو پانے میں مدد فراہم کر رہاہے۔ اور یہ نیا نظام یقیناً ایک بہت بڑی کاوش ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
اگر آپکا خیا ل ہے کہ اسطرح سے شہریوں کی ذاتی معلومات محفوظ نہیں رہیں گی تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اس نظام میں شناختی کارڈ نمبر کے مالک اور اسکے والد کے نام کے علاوہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں لہذا یہ ایک قابل قبول اور موثر نظام ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس نظام میں ڈیٹا پھر بھی زیادہ سیکیور ہے کیوں کہ تمام بینکس اور ٹیلی کام کمپنیاں پہلے بھی اسی طرح کا ایک ویب بیسڈ سسٹم VeriSys کے نام سے استعمال کر رہے ہیں اور اس میں جو انفارمیشن دیکھی جاسکتی ہے وہ اس SMS والے سسٹم سے کہیں زیادہ مفصل اور سیکرٹ ہوتی ہے۔
 
Top