• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اب گدھوں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اب گدھوں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے
ویب ڈیسک پير 14 دسمبر 2015

پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصابوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے گدھوں کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے مصر کے مختلف حصوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ مصر کی حکومت نے اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگہی مہم اور خاکے بھی چلائے۔

پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصابوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے ان کے شناختی کارڈز جاری کیے جارہے ہیں۔ یوں اب جس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا۔ پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اْسے ذبح کر کے قصاب کی دکان پر تو نہیں پہنچا دیا گیا۔
 
Top