محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اختلافی مسائل کا مغالطہ بدعت کا ایک سبب
بعض مصلحت پسند مبلغین بدعت کو اختلافی مسائل کہہ کر دانستہ یا نا دانستہ طور پر معاشرے میں بدعات پھیلانے کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے اختلافی مسائل صرف وہی ہیں جن کے بارے میں دونوں طرف سے احادیث کی کوئی نہ کوئی دلیل موجود ہو ۔قطع نظر اس سے کہ ایک طرف صحیح حدیث ہو اور دوسری طرف ضعیف ،لیکن دونوں طرف کوئی نہ کوئی دلیل ضرور موجود ہوتی ہے۔اختلافی مسائل کی مثال نماز میں رفع الیدین اور آمین بالجہر وغیرہ ہے۔لیکن ایسے مسائل جن کے بارے میں کوئی صحیح حدیث تو کجا ضعیف سے ضعیف یا موضوع حدیث بھی پیش نہیں کی جا سکتی وہ اختلافی مسائل کیسے کہلا سکتے ہیں؟رسم فاتحہ،رسم قل،دسواں ،چالیسواں،گیارہویں ،قرآن خوانی،میلاد،برسی،قوالی،صن دل،مالی ،چراغاں،کونڈے،جھنڈے وغیرہ ایسے افعال ہیں جن کا آج سے ایک صدی قبل کوئی تصور تک نہیں تھا،لہذا ان بدعات کو "اختلافی مسائل" کہہ کر نظر انداز کرنا درحقیقت دین میں بدعات رائج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
(اتباع سنت کے مسائل ز محمد اقبال کیلانی ،صفحہ نمبر 26)