• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اختلاف۔۔ تفسیر السراج۔ ۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
كَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً۝۰ۣ فَبَعَثَ اللہُ النَّبِيّٖنَ مُبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ۝۰۠ وَاَنْزَلَ مَعَہُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيْمَا اخْتَلَفُوْا فِيْہِ۝۰ۭ وَمَا اخْتَلَفَ فِيْہِ اِلَّا الَّذِيْنَ اُوْتُوْہُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُمُ الْبَيِّنٰتُ بَغْيًۢا بَيْنَہُمْ۝۰ۚ فَہَدَى اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِيْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِہٖ۝۰ۭ وَاللہُ يَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ۝۲۱۳
(پہلے) آدمیوں کا ایک ہی دین تھا۔ پھر خدا نے نبیوں کو خوشی اور ڈرسنانے والا بنا کے بھیجا اور سچی کتاب ان کے ساتھ نازل کی تاکہ لوگوں کے درمیان ان کی اختلافی باتوں میں فیصلہ کرے۔ کتاب میں صاف احکام پہنچنے کے بعد انھیں لوگوں نے جن کو وہ دی گئی تھی، جھگڑا ڈالا اور یہ آپس کی ضد سے ہوا۔ سوخدا نے ایمانداروں کو اس سچی بات کی جس میں وہ جھگڑرہے تھے اپنے حکم سے ہدایت کی ہے اور اللہ جس کو چاہے سیدھی راہ بتائے۔ ۱؎ (۲۱۳)
۱؎ ان آیات میں پہلی بات تو یہ بتلائی کہ ابتداء ً تمام لوگ ایک ہی خیال وفکر کے تھے۔ آہستہ آہستہ ضروریات بڑھیں اور اختلاف ہوتا گیا اور جب اختلاف حد سے بڑھ گیا تواللہ تعالیٰ نے انبیاء مبعوث فرمائے، تاکہ وہ اختلافات میں انسانی جماعت کی صحیح رہنمائی فرمائیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ انبیاء کو کتابیں اور صحیفے دیے گیے، اس لیے کہ ان کے بغیر اختلاف کا مٹناناممکن تھا اور تیسری بات یہ کہ مومنین کی جماعت میں اختلاف نہیں ہوتا۔ وہ مشکوٰۃ نبوت کی روشنی میں اپنے خیالات وافکار کو پرکھتے رہتے ہیں، اس لیے ان میں کسی اختلاف کی گنجائش نہیں رہتی۔ ان آیات سے مندرجہ ذیل اصول معلوم ہوئے۔

(۱) انبیاء شدید اختلاف رونما ہونے کے وقت آتے رہے۔

(۲) انھیں فیصلہ کن کتابیں دی جاتی رہیں جس سے اختلافات مٹ جائیں۔

(۳) ان کے آنے کے بعد ایک متحد الخیال والفکر جماعت پیدا ہوجاتی ہے اور یہی صراط مستقیم ہے ۔

یہ خیال رہے کہ مسیح علیہ السلام کے متعلق جو عیسائیوں نے غلو اختیار کیا وہ ان کی غیر حاضری میں پیدا ہوا۔ وہ جو کتاب لائے، اس میں کسی طرح شرک کی تعلیم نہ تھی اور ان کے سچے حواری جن کا قرآن حکیم میں ذکر ہے، وہ متحد ومتفق تھے۔
حل لغات
{امۃ}ہروہ جماعت جو کسی ایک بات میں اشتراک رکھتی ہے۔{بَعَثَ} بھیجا۔
 
Top