• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارتداد کی ایک وجہ۔ ‘‘مومن ’’ کا۔ اسلامی رُعب۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَرُدُّوْكُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ۝۱۴۹ بَلِ اللہُ مَوْلٰىكُمْ۝۰ۚ وَھُوَخَيْرُ النّٰصِرِيْنَ۝۱۵۰ سَنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا۝۰ۚ وَمَاْوٰىھُمُ النَّارُ۝۰ۭ وَبِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِمِيْنَ۝۱۵۱
مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تووہ تمھیں الٹے پاؤں پھیردیں گے۔ پھرتم گھاٹے میں۱؎ جا پڑو گے۔(۱۴۹) بلکہ تمہارا اللہ کا رساز ہے اور وہ اچھا مددگار ہے۔(۱۵۰)اب ہم کافروں کے دلوں میں ہیبت۲؎ ڈالیں گے ،اس لیے کہ انھوں نے خدا کا شریک ٹھہرایا ہے۔ جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اورظالموں کے رہنے کی جگہ بری ہے ۔(۱۵۱)
۱؎ ان آیات کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان اپنے فرائض دینی میں پوری توجہ سے منہمک رہیں اور ان کفار کی قطعاً پروا نہ کریں۔ یہ تو چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کو ضرور گمراہ کر لیا جائے ۔ فرمایا اگر تم خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایات پڑھتے رہے تو وہ بہترین معاون وناصر ہے ۔
اسلامی رعب

۲؎ ان آیات میں وعدہ ہے کہ ہم کفار کے دل میں مسلمانوں کی طرف سے ہمیشہ رُعب طاری رکھیں گے اور یہ اس لیے کہ وہ مشرک ہیں اور مشرک ہمیشہ بزدل ہوتا ہے ۔ یعنی بت پرست اور مشرک انسان ہر قوت وعظمت کے سامنے جھکتا ہے ۔ وہ دشمن کی بھی پوجا کرتا ہے اور دوست کی بھی، اس لیے اس میں تاب مقاومت نہیں رہتی۔ بخلاف مسلمان کے کہ وہ موحد ہے اور بجز خدا تعالیٰ کے اور کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ یہی چیز اسے دلیر بنائے رکھتی ہے ۔ دیکھ لو آج بھی مسلمان مخالفین کے لیے کتنا مرعوب کن ہے ۔ یہ مانا کہ وہ اس وقت دم توڑرہا ہے مگر کون ہے جو مرے ہوئے شیر کا سامنا گوارا کرتا ہے ؟ مَالم ینزل بہ سلطٰنا کے معنی یہ ہیں کہ شرک اور بت پرستی کے لیے شروع سے کوئی دلیل ہی نہیں یعنی یا تو خدا ایک ہے اور یا پھر دنیا میں کوئی خدا نہیں۔ عقل و برہان کے لیے تیسری راہ نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی کلمۂ توحید لاالٰہ الا اللہ ہے ۔ یعنی اگر اللہ تعالیٰ کا وجود ہے اور یقینا ہے تو وہ الا کے ساتھ ہے ۔ ورنہ لاالٰہ الا اللہ کی دہریت۔
حل لغات

{اعقاب} جمع عقب بمعنی ایڑی {تَحُسُّوْنَ} مادہ حس۔ جڑ سے کاٹنا۔ کلی استیصال ۔ بے دریغ قتل۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
مسلمان اور مومن دو الگ الگ کردار کے حامل لوگ ہیں۔ اور سورہ حجرات کی آیت اس پر دلالت کرتی ہے۔
رُعب صرف اور صرف اسی شخص کا ہوتا ہے جس کے اعمال ''مومن'' کی طرزِ زندگی پر دلالت کرتے ہوں۔
ورنہ
آج عام مسلمانوں کا رُعب
اللہ اللہ۔
کہیں نظر نہیں آتا۔
اس کی کیا وجوہات ہیں؟ میں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھوں، آپ اپنے گریباں کو جھانک لیں۔ سب کچھ سمجھ آجائے گا۔
ہمارے پیارے پیغمبر آخر الزماں خاتم النبیین محمدرسول اللہ ﷺ کی مدد رُعب سے فرمائی گئی تھی۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مدد رُعب سے فرمائی گئی۔
اس کے بعد کے ادوار میں بھی اُن لوگوں کی مدد رُعب سے فرمائی گئی جو رسول اللہ ﷺ کے نقش قدم پر چلے۔
آج اگر ہمارے مخالفین کا رُعب ہم پر طاری ہے تو
دیکھنا اور سمجھنا چاہیئے کہ اس کی وجوہات کیا کیا ہیں؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سمجھنے والوں کے لئے اس آیت کا پہلا ہی نکتہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ
مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تووہ تمھیں الٹے پاؤں پھیردیں گے۔ پھرتم گھاٹے میں جا پڑو گے۔
ضرورت عمل کی ہے۔
فھل من مدکر
 
Top