• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوی

مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

مترجم
ابوالمکرم بن عبدالجلیل ،عقیق الرحمان الاثری

ناشر
المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد


تبصرہ

ارکان اسلام سے مراد ایسے ستون ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔ اس عمارت کی بخوبی حفاظت اسی صورت ہو سکتی ہے جب اس کے ستون مضبوطی کے ساتھ استوار ہوں۔ اس عمارت کے ستون عقیدہ، نماز، زکوۃ، روزہ اور حج پرمشتمل ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان اراکین کو حکم خداوندی کے مطابق بجا لانا از بس ضروری ہے۔ اسی امر کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبداللہ بن باز نے ارکان اسلام سے متعلق تمام اہم فتاوی جات زیر مطالعہ کتاب میں جمع کر کے افادہ عام کے لیے پیش کیے ہیں۔ کتاب کا عام فہم اردو ترجمہ ابو المکرم بن عبدالجلیل اور عتیق الرحمن اثری نے کیاہے۔
اس کتاب ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست موضوعات (ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوےٰ)

سوال: عقیدہ
بعض اسلامی معاشرے میں بہت سی خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں، جن میں سے بعض کا تعلق تو قبروں سے ہے اور بعض کا تعلق حلف، قسم اور نذر وغیرہ سے ہے، اور چونکہ ان میں سے بعض شرک اکبر کے قبیل سے ہوتی ہیں اور بعض اس سے ہلکی ہوتی ہیں، اس لیے ان کے احکام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ مذکورہ مسائل کے احکام تفصیل سے بیان فرمادیں؟
بعض لوگ نبیﷺ پر ایمان اور آپ کی محبت و اطاعت کے وسیلہ کے درمیان اور آپ کی ذات اورجاہ و مرتبہ کے وسیلہ کے درمیان فرق نہیں کرتے، جبکہ بعض لوگ آپ کی زندگی میں آپ کی دعا کا وسیلہ لینے کے درمیان اور آپ کی وفات کے بعد آپ سے دعا طلب کرنے کے درمیان خلط ملط کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مشروع وسیلہ اور ممنوع وسیلہ کے درمیان تمیز مشکل ہوجاتی ہے، کیا اس سلسلہ میں کوئی تفصیل ہے جس سے یہ اشکال دور ہوجائے؟
دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ کلمہ لا الٰہ الا اللہ کے معنی و مفہوم سے ناواقف ہوتے ہیں، جس کے نتیجہ میں ان سے ایسے ایسے اقوال و افعال سرزد ہوجاتے ہیں جو کلمہ کے سراسر منافی یااس میں نقص کاسبب ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ لا الٰہ الا اللہ کا صحیح مفہوم نیز اس کے تقاضے اور اس کی شرطیں کیا ہیں؟
موجودہ دور میں اللہ کے وجود اور اس کی ربوبیت کو ثابت کرنے کے لیے مقالات،تالیفات اور محاضرات کا کثرت سے اہتمام کیا جاتا ہے، مگر توحید الوہیت کے اثبات کے لیے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا، جس کے نتیجہ میں لوگوں کے درمیان توحید الوہیت سے ناواقف اور اس سلسلہ میں سستی و کاہلی پائی جاتی ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ توحید الوہیت کی اہمیت پر روشنی ڈال دیں؟
بعض لوگ علماء اور صالحین او ران کے آثار سے تبرک چاہنے کو جائز سمجھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا نبیﷺ سے آپ کی وفات کے بعد تبرک حاصل کیا جاسکتا ہے؟ نیز نبیﷺ کی برکت کا وسیلہ لینا کیسا ہے؟
بہت سے عوام عقیدہ توحید سے متعلق بڑی بڑی غلطیاں کربیٹھتے ہیں، ایسے لوگوں کا کیا حکم ہے؟ اور کیاوہ اپنی جہالت کی وجہ سے معذور سمجھے جائیں گے؟ نیز ان سے شادی بیاہ کرنے او ران کا ذبیحہ کھانے کا کیا حکم ہے؟ او رکیا مکہ مکرمہ میں ان کا داخل ہونا درست ہے؟
بہت سے اسلامی معاشرے میں دین کے ظاہری شعار مثلاً داڑھی بڑھانے اور لباس کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے وغیرہ کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، کیا دین کے ساتھ اس طرح کا مذاق کرنےسے انسان ملت اسلامیہ سے خارج ہوجاتا ہے؟
عقیدہ کے موضوع پر آپ کن کتابوں کے مطالعہ کی نصیحت فرماتے ہیں۔؟
بعض مسلم معاشرے میں لوگ مذاق کے طور پرایسے الفاظ بول جاتے ہیں جن میں کفر یا فسق پایا جاتا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اس مسئلہ پر روشنی ڈال دیں، نیز یہ بیان کردیں کہ اہل علم اور دعاۃ کا اس سلسلہ میں کیا رویہ ہونا چاہیے؟
بسا اوقات انسان کے دل میں خصوصاً توحید او رایمان سے متعلق بُرے خیالات اور وسوسے کھٹکتے ہیں، تو کیا اس پر اس کی گرفت ہوگی؟
بعض طالب علم اپنے اجتہاد سے ایسی چیز کی مخالفت کربیٹھتے ہیں جو دین میں بدیہی طور پر معلوم ہے، تو کیا جو چیز دین میں بدیہی طور پر معلوم ہو اس میں اجتہاد ممکن ہے؟
جو شخص اللہ کو یا اس کے رسولؐ کوبُرا بھلا کہے یا ان کی توہین و تنقیص کرے اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو شخص اللہ کی واجب کی ہوئی کسی چیز کا انکار کرے یا اللہ کی حرام کی ہوئی کسی چیز کو حلال سمجھے اس کا کیا حکم ہے؟
موجودہ دور میں جادو کا استعمال اور جادو گراں کے پاس آنا جانا کثرت سے ہورہاہے، اس کا کیا حکم ہے؟ اور سحر زدہ شخص کے علاج کا جائز طریقہ کیا ہے۔؟
اس دور میں نفاق او رمنافقین کا کافی زور و شور ہے، نیز اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں ان کے متعدد وساول ہیں،اس لیے بہتر ہوگاکہ آپ منافقین کے اوصاف، نفاق کے اقسام او راس کے خطرات پر روشنی ڈال دیں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
نماز
بعض مقامات پر لمبی مدت تک کبھی لگاتار دن او رکبھی لگا تار رات ہی رہتی ہے، اور کہیں رات اور دن اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے لیے کافی ہی نہیں ہوتے، ایسے ملکوں کے باشندے نماز کس طرح ادا کریں؟
بعض لوگ فرض نمازیں اور خصوصاً ایام حج میں بحالت احرام کندھے کھول کر پڑھتے ہیں، ایسا کرنا کہاں تک درست ہے؟
بعض لوگ نماز فجر اتنی تاخیر سے پڑھتے ہیں کہ بالکل اجالا ہوجاتا ہے، اور دلیل میں یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ ’’نماز فجر اجالا ہوجانے پر پڑھو، یہ اجر عظیم کا باعث ہے‘‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ نیز اس حدیث کے درمیان جس میں اوّل وقت میں نماز پڑھنے کا حکم ہے، تطبیق کی کیا صورت ہوگی؟
دیکھاجاتا ہےکہ بعض لوگ قمیص چھوٹی اورپاجامے لمبے رکھتے ہیں، اس بارے میں آپکا کیا خیال ہے
اگر پتہ چل جائے کہ تلاش و جستجو کے بعد بھی نماز غیر قبلہ کی جانب پڑھی گئی ہے تو ایسی نماز کا کیا حکم ہے؟ نیز یہی مسئلہ اگر مسلم ملک میں یا کافر ملک میں یا صحراء میں پیش آجائے تو کیا ہر ایک کا حکم جدا جدا ہے؟
بہت سے لوگ نماز شروع کرتے وقت زبان سے نیت کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟
بعض لوگ حطیم میں نماز پڑھنے کے لیے کافی بھیڑ بھاڑ کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ حطیم میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کیااس کی کوئی فضیلت ہے؟
بعض عورتیں حیض اور استحاضہ کے درمیان فرق نہیں کرتیں، چنانچہ بسا اوقات استحاضہ کی وجہ سے لگاتار خون جاری رہتا ہے او رجب تک خون بند نہیں ہوجاتا وہ نماز نہیں پڑھتیں، اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
ایک شخص کی ظہر کی نمازفوت ہوگئی او راسے اس وقت یاد آیا جب عصر کے لیےاقامت ہوچکی، کیا وہ عصر کی نیت سے جماعت میں شامل ہو یاظہر کی نیت سے؟ یا پہلے تنہا ظہر پڑھے پھر عصر پڑھے؟ نیز فقہاء کے اس قول کا کیا مطلب ہے کہ موجودہ نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو ترتیب ساقط ہوجاتی ہے؟
بہت سی عورتیں لاپرواہی سے نماز میں اپنے دونوں بازو یا ان کا کچھ حصہ، اور کبھی پاؤں او رپنڈلی کا کچھ حصہ کھلا رکھتی ہیں، کیاایسی حالت میں ان کی نماز درست ہے؟
عورت اگر عصر یا عشاء کے وقت حیض سے پاک ہو تو کیااسے عصر کے ساتھ ظہر اور عشاء کے ساتھ مغرب کی نماز بھی پڑھنی ہوگی؟
جس مسجد کے اندر یااس کے صحن میں یاقبلہ کی جانب کوئی قبر ہو اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
بہت سے مزدور ظہر اور عصر کی نمازیں مؤخر کرکے رات میں پڑھتے ہیں،اور یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ وہ کام میں مشغول تھے یا ان کے کپڑےناپاک او رمیلے تھے، آپ انہیں اس سلسلہ میں کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
جو شخص نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اپنے کپڑوں میں نجاست پائے تو کیا اسے نماز دہرانی ہوگی؟
موجودہ دور میں بہت سے لوگ نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے ہیں اور بعض تو ایسے ہیں جو بالکل پڑھتے ہی نہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ نیز ان لوگوں کے تعلق سے ایک مسلمان پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟
بعض لوگ گاڑی وغیرہ کے حادثہ سےدوچار ہونے کے سبب چند دنوں کے لیے دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں یا ان پربیہوشی طاری رہتی ہے، کیا ہوش و حواس درست ہوجانے کے بعد ایسے لوگوں پر فوت شدہ نمازئں کی قضا واجب ہے۔؟
بہت سے مریض نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے اور کہتے ہیں کہ شفایاب ہونے کے بعد قضاکرلیں گے، او ربعض پاکی و طہارت پر قادر نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہیں، ایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک یا ایک سے زیادہ وقت کی نمازیں چھوڑ دیں، مگر بعد میں اس نے اللہ کی توفیق سے سچی توبہ کرلی، کیا وہ چھوڑی ہوئی نمازئں کی قضا کرے؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر اوّل وقت پر اذان نہیں دی گئی تو بعد میں اذان دینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟ اور کیاصحراء و بیابان میں تنہا شخص کے لیے اذان دینا مشروع ہے؟
کیا صرف عورتوں کے لیے خواہ وہ سفر میں ہوں یا حضر میں، تنہا یا باجماعت نماز پڑھنے کے لیے اذان اور اقامت مشروع ہے؟
کسی تنہا شخص نے یا کسی جماعت نے بھول کر بلا اقامت نماز پڑھ لی، تو کیا اس سے نماز متاثر ہوگی؟
فجر کی اذان میں ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کہنے کی کیا دلیل ہے؟ نیز بعض لوگ اذان میں’’ حی علی خیر العمل‘‘ کا اضافہ کرتے ہیں، کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟
حدیث میں وارد ہے کہ نماز کسوف کے لیے ’’الصلاۃ جامعہ‘‘ کہہ کر منادی کی جائے، کیا یہ کلمہ ایک بار کہا جائے یا بار بار کہنا مشروع ہے؟ اور اگر تکرار مشروع ہے تو اس کی کیا حد ہے؟
بہت سے لوگ سترہ کے معاملہ میں شدت برتتے ہیں، جبکہ بعض لوگ ان کے برعکس سستی برتتے ہیں، اس سلسلہ میں حق بات کیا ہے؟ اور اگر سترہ رکھنے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو کیا لکیر سترہ کے قائم مقام ہوسکتی ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی دلیل ہے؟
بہت سے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ نماز میں بحالت قیام اپنے ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اور بعض لوگ سینے کے اوپر رکھتے ہیں اور ناف کے نیچے باندھنے والوں پر سخت نکیر کرتے ہیں، اور بعض داڑھی کے نیچے باندھتے ہیں، اور بعض سرے سے باندھتے ہی نہیں، تو اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟
بہت سے لوگ جلسہ استراحت کا اہتمام کرتے ہیں اور اگر کسی نے نہیں کیا تو اس پر اعتراض کرتے ہیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ منفرد کی طرح امام اور مقتدی کے لیے بھی مشروع ہے؟
ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیا جہاز میں اوّل وقت پر نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوائی اڈہ پر پہنچنے کا انتظار کرنا، اگر نماز کے آخر وقت میں جہاز کے پہنچنے کی امیدہو؟
بہت سے لوگ نماز میں بکثرت لغو کام اور حرکتیں کرتے رہتے ہیں ، تو کیا نماز کے باطل ہونے کے لیے حرکت کی کوئی حد متعین ہے؟ اور بعض لوگ لگاتار تین حرکت کرنے سے نماز کو باطل قرار دیتے ہیں ، تو کیا اس تحدید کی کوئی اصل ہے؟
سجدہ میںجاتے وقت پہلے دونوں ہاتھوں کا زمین پر رکھنا افضل ہے یا گھٹنوں کا؟ نیز اس مسئلہ میں وارد دونوں حدیثوں کے درمیان تطبیق کی کیا صورت ہے؟
نماز میں کھکھارنے ، پھونکنے اور رونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا ان چیزوں سے نماز باطل ہوجائے گی؟
نمازی کے آگے سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں حرم شریف کا حکم دوسری مسجدوں سے مختلف ہے؟ اور قطع صلاۃ کا کیا مطلب ہے؟ نیز نمازی کے آگے سے کالا کتا یا عورت یا گدھا گزر جائے تو کیا اسے نماز لوٹانا ہوگی؟
فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے درمیان اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟
ہم نے بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی کا جھاڑنا مکروہ ہے، کیا اس بات کی کوئی دلیل ہے؟
فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟
فرض نماز کے بعد سنت پڑھنے کے لیے جگہ بدلنے کا کیا حکم ہے؟ کیا ا س کے مستحب ہونے کی کوئی دلیل ہے؟
فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد ’’لا الٰہ الا اللہ، وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد،یحیی و یمیت، وھو علی کل شئ قدیر‘‘ کو دس دس بار پڑھنے کی ترغیب آئی ہے، کیا اس سلسلہ میں وارد حدیثیں صحیح ہیں؟
موجود دور میں بہت سے مسلمان جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے میں سستی برتتے ہیں اور دلیل میں یہ کہتے ہیں کہ بعض علماء جماعت کے وجوب کے قائل نہیں، سوال یہ ہے کہ نماز باجماعت کا حکم کیا ہے؟ او رایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
امام کے پیچھے قرأت کرنے کے سلسلہ میں علماء کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں صحیح کیا ہے؟ اور کیا مقتدی کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟ اور اگر امام قرأت کے دوران سکتوں کا اہتمام نہ کرے تو پھر مقتدی سورہ فاتحہ کب پڑھے گا؟ اور کیا امام کے لیے سورہ فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد سکتہ کرنا مشروع ہے تاکہ مقتدی سورہ فاتحہ پڑھ لیں؟
صحیح حدیث میں پیاز یا لہسن یا گند نہ کھا کر مسجد آنے سے روکا گیا ہے،کیا اس حکم میں عام حرام و بدبودار چیزیں مثلاً بیڑی سگریٹ وغیرہ بھی داخل ہیں؟ او رکیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے ان میں سے کوئی چیز استعمال کرلی وہ جماعت سے پیچھے رہنے میں معذور رہے؟
صف کی ابتدا دائیں جانب سے کی جائے یا امام کے پیچھے سے؟ اور کیا دائیں اور بائیں دونوں جانب سے صف کا اس طرح برابر ہونا ضروری ہے کہ اس کے لیے یہ کہا جائے کہ صفیں برابر کرلو، جیسا کہ بہت سے ائمہ کرتے ہیں؟
متنفّل کے پیچھے مفترض کی نماز کا کیا حکم ہے؟
صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور جگہ نہ پائے تو کیا کرے؟ اور کیا نابالغ بچہ کے ساتھ وہ صف بنا سکتا ہے؟
کیا امام کے لیے امامت کی نیت کرناشرط ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد آئے اور کسی کو نماز پڑھتا ہوا پائے تو کیا وہ اس کے ساتھ شامل ہوجائے؟ او رکیا مسبوق کی اقتدا میں نماز پڑھنا درست ہے؟
مسبوق نے جو رکعتیں امام کے ساتھ پائی ہیں کیا یہ اس کی پہلی شمار کی جائیں گی یا آخری؟
جمعہ کے دن بعض مسجدوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ امام کی اقتدا میں راستوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟
اگر کوئی شخص امام کو رکوع کی حالت میں پائے تو اس وقت اس کے لیے کیا مشروع ہے؟ کیا رکعت پانے کے لیے امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے اس کے لیے ’’سبحان ربی العظیم‘‘ کہنا شرط ہے؟
بعض ائمہ مسجد میں داخل ہونے والے کے رکعت پالینے کا انتظار کرتے ہیں، جبکہ بعض یہ کہتے ہیں کہ انتظار مشروع نہیں، اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟
جب کوئی شخص دو یا دو سے زیادہ بچوں کی امامت کرے تو کیا انہیں اپنے پیچھے کھڑا کرے یا اپنے دائیں؟ اور کیا بچوں کی صف بندی کے لئے بلوغت شرط ہے؟
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت ختم ہوجانے کے بعد مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا جائز نہیں، کیا اس قول کی کوئی اصل ہے؟ اور اس مسئلہ میں درست کیا ہے؟
نماز کے دوران امام کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟ کیا وہ کسی کو اپنا قائم مقام بنا دے جو لوگوں کی نماز مکمل کرائے؟ یا سب کی نماز باطل ہوجائے گی اور وہ از سر نو کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دے؟
کیا امام کے ساتھ سلام پالینے سے جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے گی یا اس کے لیے کم از کم ایک رکعت کا پانا ضروری ہے؟ اور اگر چند لوگ اس وقت مسجد پہنچیں جب امام آخری تشہد میں ہو تو کیا ان کے لیے امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجانا افضل ہے یا امام کے سلام کا انتظار کرکے الگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا؟
بعض لوگ فجر کی اقامت ہوجانے کے بعد مسجد آتے ہیں تو پہلے فجر کی دو رکعت سنت پڑھتے ہیں پھر جماعت میں شامل ہوتے ہیں، تو اس کا کیا حکمہے؟ اور کیا فجر کی چھوٹی ہوئی سنت نماز فجر کے فوراً بعد پڑھنا افضل ہے یا طلوع آفتاب کا انتظار کرلینے کے بعد؟
ایک شخص نے ہماری امامت کی اور صرف دائیں جانب سلام پھیرا، کیا ایک ہی سلام پراکتفا کرنا جائز ہے؟
ایک شخص امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوا او راسے دو رکعتیں ملیں، مگر بعد میں پتہ چلا کہ امام نے بھول کر پانچ رکعتیں پڑھا دی ہیں، تو کیا وہ امام کے ساتھ پڑھی ہوئی اس زائد رکعت کو شمار کرکے بعد میں صرف دو رکعت پوری کرے، یا اسے لغو سمجھ کر تین رکعت پڑھے؟
کسی امام نے لوگوں کوبھول کر بے وضو نماز پڑھا دی، اور اسے نماز کے دوران، یا سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کے منتشر ہونے سے پہلے یا لوگوں کے منتشر ہوجانے کے بعد یاد آیا تو مذکورہ تمام حالات میں اس نماز کا کیا حکم ہے؟
جو شخص بیڑی سگریٹ پیتا یا داڑھی مونڈتا یا ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر رکھتا ہو، یا اس قسم کی اور کسی معصیت کا ارتکاب کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
یہ معلوم ہے کہ مقتدی اگر اکیلا ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا، تو کیا اس کے لیے امام سے کچھ ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں؟
کسی کو نماز میں یہ شک ہوجائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟
سجدہ سہو کب سلام سے پہلے مشروع ہے او رکب سلام کے بعد؟ نیز سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سجدہ سہو کی مشروعیت بطور وجوب ہے یا بطو ر استحباب؟
مسبوق سے اگر نماز میں بھول چوک ہوجائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے، او رکب کرے؟ نیز مقتدی سے اگر بھول چوک ہوجائے تو کیا اسے سجدہ سہو کرنا ہے؟
اگر کسی نے چار رکعت والی نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت پڑھ دی، یا سجدہ میں قرأت کردی، یا دونوں سجدوں کے درمیان ’’سبحان ربی العظیم‘‘ پڑھ دیا، یا سری نماز میں بلند آواز سے جہری نماز میں آہستہ سے قرأت کردی، تو کیا ان حالات میں اس کے لیے سجدہ سہو کرنا مشروع ہے؟
بعض لوگ جمع اور قصر کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا مسافر کے لیے صرف قصر کرنا افضل ہے یا جمع او رقصر دونوں؟
ایک شخص ابھی شہری ہی میں ہے کہ نماز کا وقت ہوگیا، پھر وہ نماز ادا کئے بغیر سفر کے لیے نکل پڑا، تو کیا ا س کے لیے قصر اور جمع کرنا درست ہے یا نہیں؟ ایسے ہی ایک شخص نے ظہر اور عصر کی نمازیں سفر میں قصر او رجمع کے ساتھ پڑھ لیں ، پھر وہ عصر کے وقت ہی میں شہر پہنچ گیا، تو کیااس کا یہ فعل درست ہے؟
جس سفر میں قصر کرنا جائز ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا اس کی مسافت کی کوئی مقدار متعین ہے؟ اور اگر کوئی شخص سفر میں چار دن سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھتا ہو تو کیا وہ قصر کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
آج کل شہروں میں بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جبکہ سڑکیں اور راستے ہموار اور روشن ہیں، اور مسجد جانے میں نہ تو کوئی دشواری ہے نہ کیچڑ؟
کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کے لیے نیت شرط ہے؟
کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرتے وقت تسلسل ضروری ہے؟
اگر ہم سفر میں ہوں اور ظہر کے وقت ہمارا گذر کسی مسجد سے ہو تو کیا ہم ظہر کی نماز اس مسجد کی جماعت کے ساتھ پڑھیں او رپھر عصر کی نماز الگ قصر کے ساتھ پڑھیں، یا ہم اپنی دونوں نمازیں الگ پڑھیں؟ اور اگر ہم نے ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا تسلسل قائم رکھنے کے لیے سلام پھیرنے کے فوراً بعد عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوں گے یا ذکر او رتسبیح و تہلیل سے فارغ ہونے کے بعد پڑھیں گے؟
مسافر کے پیچھے مقیم کی نماز او رمقیم کے پیچھے مسافر کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مسافر کےلیے ایسی حالت میں قصر کرنا درست ہے، خواہ وہ امام ہو یا مقتدی؟
بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرتے وقت بعض لوگ کچھ دیر سے اس وقت آتے ہیں جب امام عشاء کی نماز میں ہوتا ہے، پھر مغرب کی نماز سمجھ کر وہ جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں، اب انہیں کیا کرنا چاہیے؟
سفر میں قصر کرتے وقت سنن موکدہ پڑھی جائیں یا نہ پڑھی جائیں، اس سلسلہ میں لوگوں کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں اور اسی طرح مطلق نفل نماز جیسے نماز تہجد کے سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟
کیاسجدہ تلاوت کے لیے طہارت شرط ہے؟ اور نماز کی حالت میں ہو یا نماز سے باہرکیا سجدہ میں جاتے وقت اور اٹھتے وقت ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا مشروع ہے؟ نیز اس سجدہ میں کیا پڑھا جائے گا؟ اور اگر یہ سجدہ نماز سے باہر ہو تو کیا سجدہ سے اٹھنے کے بعد سلام پھیرنا مشروع ہے؟
کیا ممنوع اوقات میں نماز کسوف اور اسی طرح تحیۃ المسجد وغیرہ پڑھنا درست ہے؟
جن احادیث میں نماز کے آخر میں ذکر و دعا کی ترغیب آئی ہے وہاں ’’دبر‘‘ کا لفظ استعمال ہواہے، ’’دبر‘ ‘سے کیا مراد ہے ، کیا سلام پھیرنے سے پہلے نماز کا آخری حصہ یا سلام کا پھیرنے کے بعد؟
فرض نمازوں کے بعد ایک مخصوص طریقہ پر اجتماعی ذکر کا کیا حکم ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں، اور کیا بلند آواز سے ذکر کرنا مسنون ہے یا آہستہ سے؟
کوئی شخص بھول کر نماز میں بات کرلے تو کیا اس کی نماز باطل ہوجائے گی؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
زکوٰۃ
تارک زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ اور کیا زکوٰۃ کا منکر ہوکر زکوٰۃ نہ دینے اور بخل و کنجوسی کی وجہ سے زکوٰۃ نہ دینے اور غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے زکوٰۃ نہ دینے کی صورت میں فرق ہے؟
ایک شخص کے پاس کئی قسم کے جانور ہیں، لیکن کسی ایک قسم کے جانور تنہا نصاب زکوٰۃ کو نہیں پہنچتے، کیا ایسی صورت میں ان جانوروں کی زکوٰۃ نکالی جائے گی؟ اور اگر نکالی جائے تو اس کی کیا کیفیت ہوگی؟
کیا یہ جائز ہے کہ زکوٰۃ کی وجہ سے دو یا تین آدمی اپنے اپنے مویشی باہم ملالیں؟
ایک شخص کے پاس سو اونٹ ہیں، لیکن سال کا بیشتر حصہ وہ انہیں چارہ دے کر پالتا ہے ، کیا ان اونٹوں میں زکوٰۃ ہے؟
جس فقیر کو زکوٰۃ دی جانی چاہیے مختلف وقت میں اس کے فقر و غربت کا اندازہ یکساں نہیں ہوتا، آخر اس کا معیار کیا ہے؟ او رجب زکوٰۃ دینے والے پر یہ واضح ہوجائے کہ اس نے زکوٰۃ غیر مستحق کو دے دی ہے تو کیا وہ دوبارہ زکوٰۃ نکالے گا؟
ایک شخص پردیس میں ہے اور وہاں ا س کے پیسے چوری ہوگئے،کیا ایسے شخص کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، جبکہ موجودہ دور میں مالی معاملات بالکل آسان ہوگئے ہیں؟
بوسنیا اور ہرزگونیا کے مسلم مجاہدین او رانہی جیسے مجاہدین کو زکوٰۃ کا مال دینے میں بعض لوگوں کو تردد ہوتا ہے، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا اس وقت ان مجاہدوں کو زکوٰۃ دینا زیادہ بہتر ہے یا دنیا کے مختلف خطوں میں اسلامی مراکز چلانے والوں کو؟ یا خود اپنے ملک کے فقراء کو دینا زیادہ بہتر ہے بھلے ہی اوّ ل الذکر دونوں صنف ان سے زیادہ ضرورت مند ہوں؟
زیر استعمال زیورات یا استعمال کے لیے یا عاریۃً دینے کے لیے تیار کرائے گئے زیورات کی زکوٰۃ کے بارے میں علماء کا اختلاف معروف ہے، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
بعض فقہاء استعمال کے زیورات میں زکوٰۃ واجب ہونے کی یوں تردید کرتے ہیں کہ صحابہ کرام اور تابعین عظام کے زمانے میں زیورات کی زکوٰۃ دینا عام نہیں ہوا، حالانکہ تقریباً کوئی بھی گھر زیور سے خالی نہیں ہوتا، فقہاء کی اس دلیل کا کیا جواب ے؟
ایک شخص کئی قسم کے سامان کی تجارت کرتا ہے، مثلاً ملبوسات کی اور برتنوں وغیرہ کی تجارت ، وہ زکوٰۃ کس طرح نکالے؟
موجودہ دور میں کمپنیوں میں شیئر لیے جاتے ہیں، کیا ان شیئر میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے تو کیسے نکالی جائے؟
ایک شخص کا سارا دار و مدار ماہانہ تنخواہ پر ہے، جس کا کچھ حصہ خرچ کرتا ہے اور کچھ حصہ بچا کر جمع کرتا ہے، وہ اپنے اس جمع کردہ مال کی زکوٰۃ کس طرح نکالے؟
ایک شخص کی وفات ہوگئی اور اس نے اپنے پیچھے مال اور کچھ یتیم چھوڑے، کیا ا س مال میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے تو کون ادا کرے؟
وقت حاضر میں استعمال اور غیر استعمال کے لیے تیار شدہ زیورات کی متعدد قسمیں پائی جاتی ہیں، تو کیا ان میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگریہ زیورات زینت و آرائش کے لیے یا استعمال ک ےلیے برتن کی شکل میں ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟
بعض کسان زراعت میں صرف بارش کے پانی پر اکتفا کرتے ہیں، تو کیا اس پیداوار میں زکوٰۃ ہے؟ اور کیا اس کا حکم اس پیداوار سے مختلف ہوگا جسے پانی کی مشین اور موٹر کے ذریعہ سینچا گیا ہو؟
بعض مزرعوں میں کئی طرح کے میوے اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں، کیا ان میں زکوٰۃ ہے؟ او روہ کون کون سی پیداوار ہیں جن میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
نصاب زکوٰۃ کے جاننے کے پیمانے مختلف ہیں، ان پیمانوں کی تعیین کے سلسلہ میں خود ہمارے علماء کے درمیان بھی اختلاف ہے، سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں نصاب کے جاننے کا سب سے صحیح پیمانہ کیا ہے؟
بہت سے لوگ بینکوں کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں، جس میں کبھی حرام معاملات مثلاً سودی کاروبار بھی شامل ہوتے ہیں، کیا اس طرح کے مال میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے تو اس کے نکالنے کا طریقہ کیا ہے؟
صدقہ فطر کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس میں بھی نصاب ہے؟ اور کیا صدقہ فطر کے غلے متعین ہیں؟ اور اگر متعین ہیں تو کیا کیا ہیں؟ اور کیا مرد پر گھر بھر کی جانب سے ، جن میں بیوی اور خادم بھی ہیں، صدقہ فطر نکالنا واجب ہے؟
یوسنیا اور ہرزگونیا وغیرہ کے مسلم مجاہدین کو صدقہ فطر دینا کیسا ہے؟ او راگر فتویٰ جواز کا ہے تو پھر اس سلسلہ میں افضل کیا ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
روزہ
رمضان کے روزے کن لوگوں پر فرض ہیں؟ نیز رمضان کے روزوں کی اور نفل روزوں کی کیا فضیلت ہے؟
کیا سوجھ بوجھ رکھنے والے بچے سے زوزہ رکھوایا جائے گا؟ اور اگر روزہ رکھنے کے دوران ہی وہ بالغ ہوجائے تو کیا یہ روزہ فرض روزہ کی طرف سے کفایت کرے گا؟
مسافر کے لیے سفر میں اور خصوصاً ایسے سفر میں جس میں کسی طرح کی مشقت درپیش نہ ہو، روزہ رکھنا افضل ہے یا نہ رکھنا؟
ماہ رمضان کا شروع ہونا اور اختتام کو پہنچنا کس چیز سے ثابت ہوگا؟ اور اگر رمضان کے شرو ع ہونے یا مکمل ہونے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تو اس کا کیا حکم ہے؟
مطلع بدل جائے تو لوگ کس طرح روزے رکھیں؟ او رکیا دور دراز ملکوں مثلاً امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سعودی عرب والوں کی روایت کی بنیاد پر روزہ رکھیں؟
جن ملکوں میں دن اکیس گھنٹے تک بڑا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟ اسی طرح جن ملکوں میں دن بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کیا کریں؟ اور اسی طرح وہ ممالک جہاں دن اور رات چھ چھ ماہ تک لمبے ہوتے ہیں وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟
کیا اذان شروع ہونے کے ساتھ ہی سحری کھانے سے رُک جانا ضروری ہے یا اذان ختم ہونے تک کھا، پی سکتے ہیں؟
کیا حاملہ اور دودھ پلانے والا عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے؟ اور کیا ایسی عورتوں کو چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی یا روزہ نہ رکھنے کے بدلے کفارہ دینا ہوگا؟
وہ لوگ جن کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مثلاًَ عمر رسیدہ مرد و عورت اور ایسا مریض جس کے شفا یاب ہونے کی امید نہ ہو، ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا؟
حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر انہوں نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا آئندہ رمضانتک مؤخر کردی تو ان پر کیا لازم ہے؟
جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو اس کے لیے نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟
ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو مریض تھا پرھ اس پر رمضان کا مہینہ بھی آیا مگر وہ روزہ نہ رکھ سکا، اور رمضان کے بعد انتقال کرگیا؟
روزہ دار کے لیے رگ اور عضلات میں انجکشن لگوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے؟
روزہ دار کے لیے دانت کے پسٹ استعمال کرنے، نیز کان کے، ناک کے اور آنکھ کے قطرے ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
کسی شخص نے دانتوں میں تکلیف محسوس کی اور ڈاکٹر نے اس کے دانتوں کی صفائی کردی یا تکلیف کی وجہ دانت میں کچھ بھر دیا یا کسی دانت کو اکھاڑ دیا، تو کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ اور اگر ڈاکٹر نے دانت سن کرنے کا انجکشن بھی دے دیا تو کیا اس سے روزہ متاثر ہوتا ہے؟
جس شخص نے روزہ کی حالت میں بھول کر کچھ کھا،پی لیا اس کا کیا حکم ہے؟
اس شخص کا کیا حکم ہے جس نے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزے قضا نہ کئے یہاں تک کہ دوسرا رمضان آگیا اور اس کے پاس کوئی عذر بھی نہیں تھا؟
تارک نماز کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر وہ روزہ رکھے تو کیا اس کا روزہ درست ہے؟
جس شخص نے رمضان کے روزہ کی فرضیت کا انکار کئے بغیر روزہ چھوڑ دیا اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو لاپرواہی برتتے ہوئے ایک سے زیادہ مرتبہ رمضان کے روزے چھوڑ دے تو کیا اس کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟
حائضہ عورت اگر رمضان کے مہینہ میں دن میں پاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
روزہ دار کے جسم سے اگر خون نکل جائے، مثلاً نکسیر وغیرہ پھوٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا روزہ دار کے لیے روزہ کی حالت میں اپنے خون کے کچھ حصہ کا صدقہ کرنا یا چیک اَپ کے لیے خون نکلوانا جائز ہے؟
کسی روزہ دار نے یہ سمجھ کر کہ آفتاب غروب ہوچکا، یا یہ سمجھ کر کہ ابھی صبح صادق طلوع نہیں ہوئی ہے، کچھ کھاپی لیا یا بیوی سے جماع کرلیا تو اس کا کیا حکم ہے؟
جس شخص نے رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مسافر کے لیے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بیوی سے جماع کرنا جائز ہے؟
تنفس وغیرہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
روزہ دار کے لیے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے حقنہ لگوانا کیسا ہے؟
روزہ کی حالت میں کسی کو خود بخود قے ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
گردہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟
مرد اور عور ت کے لیے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اعتکاف کرنے کے لیے روزہ شرط ہے؟ اور معتکف بحالت اعتکاف کیا کرے؟ نیز وہ اپنے معتکف میں کس وقت داخل ہو او رکب باہر نکلے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
حج
حج کے تین اقسام کون کون سے ہیں او رہر ایک کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟ نیز ان میں سب سے افضل حج کون سا ہے؟
ایک شخص نے حج کے کسی مہینہ میں عمرہ کیا، پھر مکہ سے مدینہ چلا گیا او رحج کا وقت آنے تک وہیں ٹھہرا رہا، کیا ایسے شخص کے لیے حج تمتع کرنا ضروری ہے، یا اسے اختیار ہے کہ حج کی تین قسموں میں سے جو چاہے ادا کرلے؟
جو شخص حج یا عمرہ کا تلبیہ پکارنے کے بعد میقات سے آگے بڑھ گیا اور کوئی شرط نہیں باندھی، پھر اسے کوئی عارضہ مثلاً مرض وغیرہ لاحق ہوگیا جو حج یا عمرہ کی ادائیگی سے مانع ہے، تو ایسی صور ت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟
ایک شخص نے میقات سے احرام باندھا لیکن تلبیہ میں ’’لبیک عمرۃ متمتعا بہا الی الحج‘‘ کہنا بھول گیا، تو کیا وہ حج تمتع پورا کرے گا؟ اور عمرہ سے حلال ہونے کے بعد جب مکہ سے حج کا احرام باندھے تو اسے کیا کرنا ہوگا؟
کسی شخص نے اپنی ماں کی طرف سے حج کیا او رمیقات پر اس نے حج کا تلبیہ بھی پکارا، لیکن ماں کی طرف سے نہیں پکارا، اس کا کیا حکم ہے؟
عورت کے لیے موزے اور دستانے میں احرام باندھنا کیسا ہے؟ اور جس کپڑے میں وہ احرام باندھ چکی ہے کیااس کا نکالنا جائز ہے؟
کیا احرام کی نیت سبان سے بول کر کی جائے گی؟ او راگر کوئی شخص دوسرے کی طرف سے حج کررہا ہو تو وہ نیت کس طرح کرے؟
جو شخص کسی کام سے مکہ آئے اور پھر اسے حج کرنے کا موقع مل جائے تو کیا وہ اپنی قیام گاہ سے احرام باندھے گا یا اسے حدود حرم سے باہر جانا ہوگا؟
کیا احرام باندھتے وقت دو رکعت نماز پڑھنی واجب ہے؟
جس شخص کواحرام کے دوران یا نماز کو جاتے ہوئے منی یا پیشاب کے قطرے نکلنے کا احساس ہو وہ کیا کرے؟
کیا دھلنے کےلیے احرام کے کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے؟
نیت کرنے او رتلبیہ پکارنے سے پہلے احرام کے کپڑے میں خوشبو لگانا کیسا ہے؟
جو شخص یوم ترویہ سے پہلے ہی سے منیٰ میں موجود ہو اس کا کیا حکم ہے، کیا احرام باندھنے کے لیے اس کا مکہ آنا ضروری ہے یا وہ منیٰ ہی سے احرام باندھ لے؟
کیا متمتع کے لیے تمتع کرنے کا کوئی متعین وقت ہے؟ اور کیا وہ یوم ترویہ سے پہلے حج کا احترام باندھ سکتا ہے؟
جو شخص حج یا عمرہ کی نیت سے یا کسی اور غرض سے مکہ آئے اور بغیر احرام باندھے میقات سے آگے بڑھ جائے اس کا کیا حکم ہے؟
محرم کو اگر یہ خدشہ ہو کہ وہ کسی مرض یا خوف کے سبب اپنا حج یا عمرہ پورا نہیں کرسکے گا تو کیا کرے؟
کیا عورت کسی بھی کپڑے میں احرام باندھ سکتی ہے؟
ہوائی جہاز سے آنے والے حاجی اور معتمر احرام کب باندھیں؟
جس شخص کی رہائش گاہ مکہ مکرمہ او رمیقات کے درمیان ہو وہ احرام کہاں سے باندھے؟
یوم ترویہ کو حاجی کہاں سے احرام باندھیں؟
لیکن میقات سے احرام نہ باندھ کر جدہ شہر سے احرام باندھا، اس کا کیا حکم ہے؟
ایک شخص نے حج افراد کی نیت کی، پھر مکہ پہنچ کر اس نے نیت بدل کر حج تمتع کی کرلی، ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز وہ حج کا احرام کب اور کہاں سے باندھے؟
اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے حج تمتع کی نیت کی تھی، مگر میقات پر پہنچنے کے بعد اس نے اپنی رائے بدل دی او رحج افراد کا احرام باندھ لیا، کیااس پر ’’ہدی‘‘ واجب ہے؟
اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، مگر مکہ پہنچ کر اس کا سفر خرچ ضائع ہوگیا اور وہ دم دینے کے لائق نہیں رہا، چنانچہ اس نے نیت بدل کر حج افراد کی کرلی، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ اور اگر یہ حج وہ کسی دوسرے کی طرف سے کررہا تھا اور اس نے اسے حج تمتع کی شرط کےساتھ بھیجا تھا، تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟
ایک شخص نے حج قران کا احرام باندھا، لیکن عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اس نے احرام کھول دیا، کیا وہ متمتع شمار ہوگا؟
ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے حج کیا مگر نماز نہیں پڑھتا؟ اور کیا اس کا یہ حج فرض حج کے لیے کافی ہوگا؟
عورت کا ایام حج میں مانع حیض گولیاں استعمال کرنا کیسا ہے؟
احرام باندھنے کے بعد عورت کو حیض یا نفاس کا خون آجائے تو وہ کیا کرے؟ کیا اس حال میں اس کے لیے بیت اللہ کا طواف کرنا درست ہے؟ او رکیا اس پر طواف وداع واجب ہے؟
کیا ہر طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے ہی طواف کی دو رکعت نماز پڑھنی ضروری ہے؟ اور جو شخص بھول کر نہ پڑھے اس کا کیا حکم ہے؟
ایک شخص نے طواف افاضہ کو طواف وداع تک مؤخر کردیا، پھر طواف افاضہ اور طواف وداع دونوں کی نیت سے ایک طواف کیا، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا رات میں طواف افاضہ کرنا جائز ہے؟
نماز کے لیے اقامت ہوچکی ہو او رحاجی یا معتمر ابھی طواف سے یا سعی سے فارغ نہ ہوا ہو تو کیا کرے
کیا طواف اور سعی کے لیے باوضو ہونا لازم ہے؟
کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے او رکیا طواف وداع کرلینے کے بعد مکہ سے کوئی چیز خریدنا جائز ہے؟
کیا حج یا عمرہ میں طواف سے پہلے ہی سعی کرلینا جائز ہے؟
سعی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور سعی کہاں سے شروع کی جائے گی؟ نیز سعی کے کل کتنے چکر لگانے ہوں گے؟
حج میں یا عمرہ میں دیگر اعمال حج سے فارغ ہونے کے بعد حلق کرانا افضل ہے یا قصر کرانا؟ اور کیا سر کے بعض حصہ کا قصر کرا لینا کافی ہے؟
حاجی عرفہ کےلیے کب روانہ ہو او روہاں سے کب واپس لوٹے؟
مزدلفہ میں رات گزارنے کا کیا حکم ہے؟ اور وہاں کتنا ٹھہرنا ہے؟ نیز منیٰ کے لیے حجاج کب واپس ہوں گے؟
ایام تشریق میں عمداً یا جگہ نہ ملنے کے سبب منیٰ سے باہر رات گزارنا کیساہے؟ حجاج کرام منیٰ سے کب واپس روانہ ہوں گے؟
حاجی کے لیے یوم النحر کے اعمال کی ادائیگی کے لیے کیا طریقہ افضل ہے؟ اور کیا یوم النحر کے اعمال میں تقدیم و تاخیر جائز ہے؟
مریض، عورت اور بچہ کی طرف سے رمی کے لیے نائب مقرر کرنے کا کیا حکم ہے؟
کیا ایام تشریق میں تینوں جمرات کو بلا عذر رات میں کنکریاں مار سکتے ہیں؟ او رکیا قربانی کی رات عورتوں او رکمزوروں کےساتھ آدھی رات کے بعد مزدلفہ سے منیٰ روانہ ہوجانے والا شخص رات ہی میں جمرہ عقبہ کو کنکری مار سکتا ہے؟
حاجی جمرات کو کنکری مارنا کب شروع کریں گے او رکب بند کریں گے؟ نیز کنکری مارنے کا طریقہ کیا ہے او رکنکریوں کی تعداد کیا ہوگی؟ اور کس جمرہ سے کنکری مارنا شروع کریں گے؟
جس شخص کو یہ شبہ ہو کہ بعض کنکریاں حوض میں نہیں گری ہیں وہ کیا کرے؟
کیا حجاج کے لیے جائز ہے کہ وہ جمرات کے ارد گرد پڑی ہوئی کنکریوں سے جمرات کی رمی کریں؟
 
Top