• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تیسرے روز بھی غزہ پر بمباری، شہیدوں کی تعداد 72 ہوگئی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تیسرے روز بھی غزہ پر بمباری، شہیدوں کی تعداد 72 ہوگئی


دو روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران جاں بحق افراد میں خواتین اور کمسن بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی فلسطین فضائی کارروائی میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران 72 افراد جان سے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور تازہ کارروائی میں اسرایلی جیٹ طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 معصوم بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 2 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران 72 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 50 سے زائد شہری ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور کمسن بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی لائی جائے گی اور حماس کو راکٹ حملوں کی بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے تقریباً 200 راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر 129 فضائی حملے کیے گئے جبکہ حماس کے خلاف جاری ” آپریشن پروٹیکٹیو ایج ” کے دروان مجموعی طور پر 550 حملے کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تازہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب 3 لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی لاشیں ملیں جس کے بعد یہودی شدت پسندوں نے ایک فلسطینی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔
 
Top