• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 18 گھنٹے سے محبوس 3 طالبات بازیاب

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اسلام آ باد: اسلامک یونی ورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 18 گھٹوں سے محبوس 3 طالبات کو رہا کرا لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے 3 طالبات رومانا، حبا اور نیلم کو گزشتہ شام سے ہاسٹل کے کمروں میں قید کر کے ان کا کھانا پانی بھی بند کر دیا اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم تقریبا 18 گھنٹوں بعد یونی ورسٹی کی طالبات نے 2 لڑکیوں کو کمروں کے تالے توڑ کر باہر نکالا جب کہ تیسری لڑکی کو عدالتی حکام نے آکر آزاد کرایا۔
ایک محصور طالبہ نیلم نے ایکسپریس نیوز بتایا کہ لڑکیوں نے ہاسٹل انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر تینوں کی ہاسٹل ممبر شپ منسوخ کر دی گئی تھی جس پر ہم نے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا تھا اور جب ہاسٹل انتظامیہ ہمیں نکالنے کے لئے آئی تو ہم نے انھیں عدالتی احکامات پیش کئے جس پر انھوں نے ہمیں کمروں میں بند کرکے تالے لگا دیئے۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے سیکیورٹی انچارج کرنل امجد نے لڑکیوں کو دھمکیاں بھی دیں کہ اگر کسی نے ہم تینوں میں سے کسی سے بھی رابطے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس کی وجہ سے لڑکیاں خوف کے مارے ہمارے کمروں سے دور رہیں۔ نیلم کا کہنا تھا کہ کمروں میں پینے کا پانی اور نہ ہی کھانے کا کوئی سامان میسر تھا۔
یونی ورسٹی انتظامیہ اور ہاسٹل کے اہلکاروں کی مسلسل بے حسی کے بعد لڑکیوں نے خود تالے توڑ کر 2 طالبات رومانا اور حبا کو رہا کرایا جب کہ نیلم کی رہائی کے لئے بھی عدالتی ٹیم نے چھاپا مارا اور تیسری لڑکی کو بھی رہا کرایا۔


ایکسپریس نیوز
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہنہ۔۔ایک اور لال مسجد!
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بہن ہم کچھ نہیں کہ سکتے ابھی کچھ دنوں میں شاید سامنے بھی آ جائے
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکیاں ٹھیک ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان سے کوئی غلطی ہوئی ہو اور اب وہ الٹا کیس بنوانے کے لئے ایسا بیان دے کر خبر لگوا رہی ہوں آجکل الٹا کیس بنوانے کے لئے عورتیں کپڑے بھی پھاڑ دیتی ہیں اور مرد جعلی زخم بھی لگا لیتے ہیں
بہرحال ہم می|ڈیا کی خبر پر یقین کرنا گمراہی سمجھتے ہیں ہا اگر آپ کی جاننے والی کوئی بہن ہے تو آپ کی گواہی سے ہم یقین کر سکتے ہیں جب آپ بھی زبانی کی بجائے حقیقت میں معاملہ کا علم رکھتی ہوں
ویسے خبر شیئر کرنے پر شکریہ مگر ہمیں اپنا منہج درست کرنا ہو گا آپکو برا لگا ہو تو مجھے معاف کر دیں ان ارید الا الاصلاح ما استطعت
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہن ہم کچھ نہیں کہ سکتے ابھی کچھ دنوں میں شاید سامنے بھی آ جائے
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکیاں ٹھیک ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان سے کوئی غلطی ہوئی ہو اور اب وہ الٹا کیس بنوانے کے لئے ایسا بیان دے کر خبر لگوا رہی ہوں آجکل الٹا کیس بنوانے کے لئے عورتیں کپڑے بھی پھاڑ دیتی ہیں اور مرد جعلی زخم بھی لگا لیتے ہیں
بہرحال ہم می|ڈیا کی خبر پر یقین کرنا گمراہی سمجھتے ہیں ہا اگر آپ کی جاننے والی کوئی بہن ہے تو آپ کی گواہی سے ہم یقین کر سکتے ہیں جب آپ بھی زبانی کی بجائے حقیقت میں معاملہ کا علم رکھتی ہوں
ویسے خبر شیئر کرنے پر شکریہ مگر ہمیں اپنا منہج درست کرنا ہو گا آپکو برا لگا ہو تو مجھے معاف کر دیں ان ارید الا الاصلاح ما استطعت

ترجمہ پیش کر دیں۔۔۔!
اور
بھائی مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی کیوں کہ میں متفق ہوں آپ سے۔لیکن غلطی لڑکیوں کی ہے یا نہیں ،مگر خبر ضرور بنی ہے اور مجھے تشویش لاحق ہے کہ بعض اوقات معمولی مسائل کہاں تک جا پہنچتے ہیں۔ابھی میں بھی منتظر ہوں کہ معاملے کا کیا حل سامنے آتا ہے۔اللہ بہتر کر دے۔آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ترجمہ پیش کر دیں۔۔۔!
بہنا اسکا معنی ہے کہ میرا ارادہ صرف اپنی استطاعت کے مطابق اصلاح کا ہے (باقی حقیقت تو اللہ جانتا ہے)
باقی بہنا مجھے آپ کی نیت پر شک بالکل نہیں تھا مگر میں خود بھی لاشعور طور پر ایسا کر جاتا ہوں اور پھر ہمارا منہج ہی یہ بن جاتا ہے کہ ہم اس پر بحث کر کے تھک جاتے ہیں اور پتا چلتا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چویا جیسے طالبان کے کوڑے مارنے والی وڈیو پر باتیں ہوتی رہیں اور بعد میں وہ غالبا جعلی نکلی
اوپر ہماری بہنا نے اس پر اپنی رائے میں دے دی ہے اور واللہ میں ان کے جزبات کی انتہائی قدر ہی کرتا ہوں جو انھوں نے بات کی ہے اللہ انکو جزائے خیر دے امین
البتہ پہلے تحقیق کر کے پھر بحث کی بات کرنا چاہتا تھا
 
Top