• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی خطبات 23

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
خطبہ ــ 23
معراج رسول ﷺ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للّٰہ غافرالذنب و قابل التوب شدید العقاب۔ ذی الطول لاالہ الا ھو الیہ المصیر۔ و اشھدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ولا ندلہ ولا معین۔ واشھد ان نبینا محمدا عبدہ و رسولہ النبی الکریم امابعد: فاعوذ باللہ من الشطن الرجیمط بسم اللہ الرحمن الرحیم سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِہٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِيْ بٰرَكْنَا حَوْلَہٗ لِنُرِيَہٗ مِنْ اٰيٰتِنَا۝۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ۝۱ (بنی اسرائیل:۱)

''پاک ہے وہ خدا تعالیٰ جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے، تاکہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں، یقینا اللہ تعالیٰ ہی خوب سننے والا دیکھنے والا ہے''​
ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے معراج کے واقعہ کو نہایت جامع لفظوں میں بیان فرمایا ہے، جس سے آنحضرتﷺ کی مخصوص فضیلت ثابت ہوتی ہے، یہ کسی نبی اور رسول کو مرتبہ نہیں ملا، قرآن مجید میں معراج کا بیان دو سورتوں میں اجمالی طور پر آیا ہے، ایک سورۃ بنی اسرائیل میں، اور دوسرے سورۃ النجم میں، اور حدیثوں میں نہایت بسط اور تفصیل کے ساتھ یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ سورۃ النجم میں اللہ رب العزت نے اس واقعہ کو یوں بیان فرمایا ہے:
وَالنَّجْمِ اِذَا ہَوٰى۝۱ۙ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰى۝۲ۚ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰى۝۳ۭ اِنْ ہُوَاِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى۝۴ۙ عَلَّمَہٗ شَدِيْدُ الْقُوٰى۝۵ۙ ذُوْ مِرَّۃٍ۝۰ۭ فَاسْتَوٰى۝۶ۙ وَہُوَبِالْاُفُقِ الْاَعْلٰى۝۷ۭ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى۝۸ۙ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰى۝۹ۚ فَاَوْحٰٓى اِلٰى عَبْدِہٖ مَآ اَوْحٰى۝۱۰ۭ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى۝۱۱ اَفَتُمٰرُوْنَہٗ عَلٰي مَا يَرٰى۝۱۲ وَلَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَۃً اُخْرٰى۝۱۳ۙ عِنْدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰى۝۱۴ عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَاْوٰى۝۱۵ۭ اِذْ يَغْشَى السِّدْرَۃَ مَا يَغْشٰى۝۱۶ۙ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰى۝۱۷ لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّہِ الْكُبْرٰى۝۱۸
قسم ہے ستارے کی جب وہ جھکے کہ تمہارے ساتھی نے نہ راہ گم کی ہے اورنہ ٹیڑھی راہ پر ہے، اور نہ اپنی نفسانی خواہشات سے کوئی بات کہتے ہیں، وہ قرآن تو صرف وحی ہے، جو اتاری جاتی ہے، اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے جو زور آور ہے، وہ سیدھا کھڑا ہوگیا، اور وہ بلند آسمان کے کناروں پر تھا، پھر نزدیک ہوا، اور اتر آیا، پس دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا، بلکہ اس سے بھی کم، پس اس نے خدا کے بندے کو پیغام پہنچا یا جو بھی پہنچا یا، جو دیکھا اس میں پیغمبر کے دل نے جھوٹ نہیں کہا، کیاتم جھگڑا کرتے ہو اس پر جوپیغمبر دیکھتے ہیں اسے تو ایک مرتبہ اور دیکھا تھا سدرۃ المنتہیٰ کے پاس اسی کے پاس جنت الماویٰ ہے، جبکہ سدرہ کو چھپا ئے لیتی تھی وہ چیز جو چھپا رہی تھی، نہ تو نگاہ بہکی نہ حد سے بڑھی یقینا اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں سے بعض نشانیاں دیکھ لی ہیں۔ (النجم:۱ تا ۱۸)
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو معراج میں بڑی بڑی نشانیاں دکھائی ہیں، ان کی تفصیل حدیثوں میں آئی ہے، خاکسار اس واقعہ کو مختلف احادیث سے منتخب ملخص کرکے بیان کر رہا ہے۔
 
Top