- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
نظام کی تعریف
نظام یا سسٹم ایسے طریقہ کار کو کہتے ہیں جس میں کسی مقصد کے حصول کے لئے مخصوص اصولوں کے تحت کام کیا جائے مختلف مقاصد کے لئے مختلف قسم کے نظام ہوتے ہیں مثلا نظام تنفس، نظام انہضام، نظام حکومت، نظام معیشت، نظام معاشرت نظام تعلیم وغیرہ
نظام کا مقصد
کسی بھی نظام کا مقصد کسی بھی عمل کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے یعنی یہ حل نکالنا کہ ان پٹس کو کن طریقوں سے ڈالا جائے کہ آوٹ پٹس بہترین ہوں جائیں
نظام کی کارکردگی کا انحصار
اوپر بحث سے یہ پتا چلتا ہے کہ کسی بھی نظام کی کاکردگی کی بہتری کا انحصار اس نظام کے لئے وضع کئے گئے اصولوں کے بہترین ہونے پر ہو گا اور ان اصولوں کی بہتری کا انحصار اسکے بنانے والے کے علم اور معلومات پر ہو گا کہ اس نظآم سے متعلقہ معاملات کو کس حد تک جانتا ہے یعنی نظام وضع کرنے والا کسی مسئلہ کے بارے جتنی زیادہ معلومات رکھے گا اتنا ہی کسی مسئلہ کے لئے وہ بہترین نظام وضع کر سکے گا مثلا کسی چوراہے پر اشاروں کی ٹائمنگ کو متعین کرنے والا اس جگہ ٹریفک کے بہاؤ سے جتنا واقف ہو گا اتنا بہترین پلان وہ بنا سکے گا اسی طرح وہ ذات جو انسان کے متعلقہ کسی نظام کو بنائے تو اسکے لئے بھی لازمی ہے کہ وہ اس انسان کی رگ رگ سے واقف ہو
انسان کے باہمی تعامل کے لئے کچھ بنیادی نظام
انسان چونکہ ایک معاشرے کی شکل میں رہتا ہے اس وجہ سے آپس میں تعامل کے لحاظ سے اسکو کچھ انتہائی اہم اور بنیادی نظاموں کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ بحثیت معاشرہ انکی کارکرگدی بہترین ہو سکے جن میں معاشرتی، معاشی اور سیاسی نظام بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں
اگرچہ معاشرتی، معاشی اور سیاسی نظام آپس میں بہت زیادہ جڑے اور ایک دوسرے میں گھسے ہوتے ہیں اور ایک قسم کے معاشی نظام سے اسی جیسے معاشرتی یا سیاسی نظام کو زیادہ تقویت ملتی ہے مگر بنیادی طور پر یہ علیحدہ ہی ہیں
معاشرتی نظام:
جس میں معاشرے کے آپس میں تعامل کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
سیاسی نظام:
جس میں معاشرے کے تمام نظاموں کو چلانے کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
معاشی نظام:
جس میں چیزوں کی پیداوار انکی ترسیل اور استعمال کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
اس سے پہلے معاشی نظام کو موضوع بنایا تھا اب اس دھاگہ کے اندر میں نے سیاسی نظام کو موضوع بنایا ہے پس میں اوپر کی گئی وضاحت کی روشنی میں مروجہ سیاسی نظام اور اسلامی سیاسی نظام کا فرق اپنے علم کے مطابق پیش کروں گا
اسکی وجہ محترم اشماریہ بھائی کا پاکستان دارالاسلام دھاگہ میں ایک سوال تھا جس کی وضاحت آخر پر کروں گا انشاءاللہ