• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی ضابطہ حیات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید او رنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔زیر نظر کتاب ’’اسلامی ضابطۂ حیات‘‘عالمِ عرب کے مشہور مصنف ومفسرِ قرآن علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی کی عربی کتاب منہج السالکین وتوضیح الفقہ فی الدین کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب قرآن وحدیث کی تعلیمات کو آسان فہم انداز میں عام مسلمانوں تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے طہارت،نماز، روزہ، زکوٰۃ، اور حج جیسی اہم عبادات کے مسنون طریقہ کار اور اہم مسائل کے ساتھ ساتھ جائز وناجائز کاروبار،حلال وحرام ،کھانے ،نکاح وطلاق، جنازہ ، وراثت اور شرعی حدود وغیرہ کے مسائل کو نہایت اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ تمام اہل ایمان کو دین کا صحیح علم سیکھنے اور پھر اس پر عمل کرکے دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹنے کی توفیق بخشے او راس کتاب کے مصنف،مترجم، ناشر اورمعاونین کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے ۔ (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

مقدمہ
پانچ فقہی احکام
فصل اسلام کے پانچ ارکان
نماز ،طہارت کی قسمیں
برتنوں کے استعمال کا بیان
وضو کا طریقہ
غسل جنابت کا طریقہ
حیض کا بیان
نماز کا بیان
نماز کا طریقہ
سجدہ سہو سجدہ تلاوت اور سجدہ شکر کا بیان
نفلی نمازوں کا بیان
نماز با جماعت اور امامت کا بیان
معذور لوگوں کی نماز کا بیان
نماز جمعہ کا بیان
نماز عیدین کا بیان
جنازے کے مسائل
زکوۃ کا بیان
صدقہ فطر کا بیان
روزوں کا بیان
حج کا بیان
ممنوعات احرام
حج عید الاضحٰی اور عقیقہ کا بیان
خرید و فروخت کے مسائل
بیع سلم کا بیان
صلح کا بیان
درختوں کی آبپاشی کے مسائل
کمیشن اور کرائے کے مسائل
مسابقہ اور مغالبہ کے مسائل
حق شفعہ کا بیان
وراثت کے مسائل
نکاح کا بیان
طلاق کے مسائل
عدت اور استبراء کا بیان
ذبح او رشکار کے مسائل کا بیان
قسموں اور نذر کے مسائل
مقدمات فوجداری کا بیان
شرعی حدود
تقسیم کے مسائل
اقرار کے مسائل
اصول فقہ پر مختصر رسالہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ویسے کیا مسئلہ ھے لنک بار بار expire کیوں ھو جاتا ھے؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لنک بار بار ایکسپائر نہیں ہوتا۔۔ ایک مرتبہ جو لنک درست کردیا جاتا ہے تو درست ہی رہتا ہے۔۔دراصل میرے خیال میں جب محدث لائبریری کے ورژن کو اپ گریڈ کیا گیا تھا تو یہ مسئلہ اُس وقت پیش آیا ہوگا۔۔ اُس وقت شائد کسی نے ان لنکس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا۔۔ واللہ اعلم!
اس معاملے میں بہتر رائے محترم @رانا ابوبکر بھائی ہی دے سکتے ہیں۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
ویسے کیا مسئلہ ھے لنک بار بار expire کیوں ھو جاتا ھے؟؟؟
کسی بھی فورم یا ای میل پر پوسٹ کیے ہوئے تقریباً ساڑھے تین یا چار سال پرانے لنکس میں یہ مسئلہ آتا ہے۔
ان پرانے لنکس میں مسئلہ آنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ ویب سائٹ پر کچھ اپ چیزیں ڈیٹس کی تھیں ایچ ٹیم ایم ایل کی جگہ پی ایچ پی کوڈنگ گئی تو جن کتب کے لنکس کے آخر میں ایچ ٹی ایم ایل لکھا آرہا ہو وہاں ایرر 404 وغیرہ آجاتی ہے۔ اگر لنک کے آخر میں سے ایچ ٹی ایم ایل آپ لوگ بھی ڈیلیٹ کرکے دوبارہ سے انٹر کریں تو وہ لنک ایکٹو ہو جائے اور کتاب کھل جائے گی۔
اگر نئی کسی کتاب میں مسئلہ ہو تو وہ کسی غلطی کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور ایسا بہت کم ہوتا ہے۔
لنک بار بار ایکسپائر نہیں ہوتا۔۔ ایک مرتبہ جو لنک درست کردیا جاتا ہے تو درست ہی رہتا ہے۔۔دراصل میرے خیال میں جب محدث لائبریری کے ورژن کو اپ گریڈ کیا گیا تھا تو یہ مسئلہ اُس وقت پیش آیا ہوگا۔۔ اُس وقت شائد کسی نے ان لنکس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا۔۔ واللہ اعلم!
اس معاملے میں بہتر رائے محترم @رانا ابوبکر بھائی ہی دے سکتے ہیں۔
نعیم بھائی جو پہلی ویب سائٹ کے لنکس پہلے لگ چکے تھے وہ تو وہ اوپن ہو ہی نہیں سکتے جب تک انہیں اپ ڈیٹ نہ کیا جائے اور چونکہ جب ویب سائٹ اپ ڈیٹ کی اسی کے آس سے تھوڑا عرصہ ہی پہلے فورم کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اس لیے پرانے لنکس کوئی زیادہ نہیں تے بہت تھوڑے تھے۔
پھر اس کے بعد نئی ویب سائٹ کے وہ لنکس جن کے آخر میں ایم ٹی ایم ایل لکھا ہوتا وہ کھلنا بند ہو گئے جہاں تک ہم سے ہو سکا ہم نےیہ لنکس درست کیے لیکن ظاہر ہے تمام لنکس کو درست کرنا وقت طلب کام تھا اس لیے کچھ لنکس رہ گئے ہوں گے۔
اب یہ ہےکہ جب بھی آپ لوگوں کے پاس کوئی لنکس اس طرح کا آئے جس کے آخر میں ایچ ٹی ایم ایل (html) لکھا ہو تو اسے ڈیلیٹ کر دیجیے گا لنک کام کرنا شروع ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
 
Last edited:
Top