• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقتباسات!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالب گمان ہے کہ اراکین ِمحدث فارم ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے!!
اکثر اوقات کتب بینی کے دوران چند جملے بہت پسند آتے ہیں،بسا اوقات چند جملے پوری کتاب کا نچوڑ ہوتے ہیں!!وہی چند جملے ،جو ہمیں اچھے لگے،اس تھریڈ میں نقل کریں گے۔ان شاءاللہ!
کوشش کریں کہ مفید اور با مقصد اقتباسات نقل کیے جائیں۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اگر غلطی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہو سکتی ہے تو پھر کوئی شخص بھی غلطی سے مبرا نہیں ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فہم قرآن میں چوک ہو سکتی ہے اور وہ اس کا برملا اظہار کرتے ہیں۔ہمارے ہاں آج کل یہ کہنا تو بہت آسان ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے غلطی ہو گئی،ہمارے لیے یہ کہہ دینا بھی بہت سہل ہے کہ امام شافعی نے فلاں غلطی کی۔اور یہ کہہ دینا بھی بہت آسان ہے کہ امام مالک نے فلاں بات صحیح نہیں سمجھی۔ہماری دینی درسگاہوں میں روز یہ تنقیدی تبصرے ہوتے رہتےہیں۔لیکن یہ کہنے کی کسی کی مجال نہیں ہے کہ مولانا تھانوی یا مولانا مودودی یا مولانا احمد رضا خان سے غلطی ہوئی۔کوئی ذرا یہ جرات کر کے دیکھے!ان کے مریدین سر توڑ دیں گے اور اسلام سے خارج کر کے دم لیں گے۔
اقتباس
از:محاضرات قرآن
ڈاکٹر محمود احمد غازی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
اگر ایک کافرانہ نظام ،سوشلزم کے ساتھ اسلام کا لفظ لگانے سے وہ نظام کفر ہی رہتا ہے تو پھر ایک دوسرے کافرانہ نظام جمہوریت کے ساتھ اسلامی کا لفظ لگانے سے کیسے وہ مشرف بہ اسلام ہو جائے گا؟یہ فلسفہ ہماری ناقص عقل سے بالاتر ہے ہمارے نزدیک اسلامی جمہوریت کے غیر اسلامی ہونے کے دلائل صد فیصد وہی ہیں جو اسلامی سوشلزم کے غیر اسلامی ہونے کے ہیں۔کل کلاں اگر کوئی شاطر اسلامی سرمایہ داری یا اسلامی یہودیت یا اسلامی عیسائیت وغیرہ کا فلسفہ ایجاد کر ڈالے تو کیا اسے بھی قبول کر لیا جائے گا؟آخر اسلامی تاریخ میں پہلے سے استعمال کی گئی کتاب و سنت سے ثابت شدہ اصطلاحات نظام خلافت ،نظام شورائیت سے پہلو تہی کرنے کی وجہ کیا ہے؟کیا ہمارے مسلم دانشور اور مفکرین اس نکتہ پر سنجیدگی سے غور کرنا پسند فرمائیں گے؟

اقتباس
از: توحید کے مسائل
محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
’’ہر کامیابی سب سے زیادہ جو چیز مانگتی ہے وہ وقت ہے۔مگر کامیابی کی یہی قیمت ہے جو آدمی دینے کو تیار نہیں ہوتا!
از:رازِ حیات
مولانا وحید الدین خان
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
مسلم معاشرہ جب کمزور ہو گیا اور مغربی اقوام نے طاقت پکڑی تو انیسویں اور بیسویں صدی میں مغربی قوموں نے مسلم ممالک پر قبضہ کر لیا اور پھر ساتھ ہی ان کے دل و دماغ کو فتح کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ انہوں نے مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کر کے مغربی نظام تعلیم رائج کیا، نصاب بدلا، ذریعہ تعلیم بدلا، تعلیمی اداروں کا ماحول بدلا، تربیت کا انداز بدلا اور لارڈ میکالے کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق ایسے مسلمان پیدا کرنے شروع کئے جو نام کے تو مسلمان ہوں لیکن فکری و عملی لحاظ سے مغربی تہذیب کے رسیا اور پیرو کار ہوں۔ 1857ء میں انگریزوں کی مزاحمت کی آخری بڑی کوشش کی ناکامی کے بعد خودبعض مسلمانوں نے (سرسید احمد خاں کی سربراہی میں) ایسے تعلیمی ادارے قائم کرنا شروع کر دیے جنہوں نے عملا لارڈ میکالے کی مذکورہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اسے آگے بڑھایا اور آج "اسلامیہ جمہوریہ پاکستان" میں سارے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں علی گڑھ کے اسی ماڈل کے مطابق کام کر رہی ہیں اور دوسری طرف دینی مدارس ایسے علماء پیدا کرتے چلے آ رہے ہیں جو محض مسجد و مدرسے تک محدود ہیں اور معاشرے کے نظام کو چلانے میں جن کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اقتباس
اسلام اور تہذیب مغرب کی کشمکش
از محمد امین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
جو فکر اور تہذیب عورت کے بارے میں متوازن رویہ اختیار نہ کرے وہ بالآخر تباہ ہو جاتی ہے۔ اسلام نے یہ توازن برقرار رکھا۔ پچھلی کچھ صدیوں سے مسلمان معاشرت میں عورت کو وہ مقام حاصل نہیں رہا جو اسلام نے اسے دیا ہے مثلا اسے وراثت میں سے حصہ نہ دینا، خاندان سے باہر شادی نہ کرنا، عورت کی بلا وجہ تحقیر کرنا، اسے حصول علم کا موقع نہ دینا، علمی و ادبی سرگرمیوں سے اسے محروم کرنا، دوسری شادی کو برا سمجھنا وغیرہ۔ اس کے برعکس مغربی تہذیب دوسری انتہا پر چلی گئی اور عورتوں کو "آزادی" اور "حریت" کے نام پر معاشرت میں وہ مقام دے دیا جو فکری طور پر اس کا حق نہ تھا۔

اقتباس
اسلام اور تہذیب مغرب کی کشمکش
از :محمد امین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
1)"انسان وہ کام کرے کہ دس بھلے آدمیوں میں بھی بات آ پڑے تو لوگ اس کو الزام نہ دیں"۔کلیم اور فہمیدہ گفتگو کرتے ہوئے۔
2)"کوئی شخص دین اور دنیا میں اس وجہ سے عزت نہیں پا سکتا کہ اس کے باپ،دادا عزت دار تھے۔اصل میں عزت آدمی کے کردار کی ہے"۔حضرت بی اور سلیم کی گفتگو۔
اقتباسات
از:توبۃ النصوح
ڈپٹی نذیر احمد
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
"انسان کتنا بے بس ہے نا یار یہاں وہا ں پھر تا رہتا ہے کہ کوئی جاب مل جائے کچھ پیسے کمالوں اور جب پیسےکمانا شروع کرتا ہے توبھول جاتا ہے دین و دنیا کو سوچتا ہے کہ مجھے اب غریبی آئے گی ہی نہیں تب جا کہ اسے پڑتا ہے ایک جھٹکا جس کمپنی کے لیے میں کام کرتا تھا اس کمپنی کی ایک بہت بڑی رقم مجھ سے غائب ہو گئی میرے بھولنے کی بیماری کی وجہ۔۔۔۔۔۔ وہ بریف کیس جس کسی نے وہ رقم اٹھائی ہے دنیا میں کتنی عیاشی کر لے پر اس کی آخرت برباد ہے۔"
The Briefcase​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ڈاکٹر اسپر نگر(غیر مسلم) نے لکھا ہے کہ ’’علم رجال پر مسلمان جتنا فخر کریں،بجا ہے۔نہ ایسی کوئی قوم گزری اور نہ اب ہے جس نے مسلمان کی طرح بارہ سو برس تک کے علما کے حالات زندگی لکھے ہیں۔ہم کو پانچ لاکھ مشہور عالموں کا تذکرہ ان کی کتابوں سے مل سکتا ہے‘‘
اقتباس از:سیرۃ البخاری
 
Top