• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین

مصنف
ابن حجر العسقلانی

مترجم
مولانا محمد عامر شہزاد علوی

ناشر
مکتبہ رحمانیہ لاہور

تبصرہ​
’الإصابة في تمييز الصحابة‘ شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی ایک شاندار تصنیف ہے۔ اس کی تیاری میں حافظ ابن حجرؒ نے اپنی قیمتی زندگی کی چالیس بہاریں صرف کیں مگر اس کی تشنگی ختم نہ کر پائے۔ کتب سیر و تراجم میں اس کا شمار امہات الکتب میں ہوتا ہے علما و طلبا میں سے کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ اسے تذکار صحابہ میں مرجع کی حیثیت حاصل ہے۔ اگر ہم اسے اصحاب رسولﷺ کا انسائیکلو پیڈیا قرار دیں تو شاید یہ بات غلط نہ ہو۔ اسی مہتم بالشان کتاب کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کے مترجم مولانا محمد عامر شہزار علوی ہیں جنھوں نے نہایت جانفشانی اور عرق ریزی کے ساتھ بخوبی یہ کام سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری کو بخوبی علم ہو سکے گا کہ کون کب ایمان لایا۔کون اصحاب رسول میں شامل ہے اور کون نہیں۔ کس کا شمار حضرات صحابہ کے کس طبقے سے میں ہوتاہے۔ کون مہاجرین میں سے ہے او کون انصار میں سے۔ کون اصحاب بدر میں سے ہے اور کس نے حدیبیہ میں بیعت کی۔ کون سی پاک باز ہستیاں السابقون الاولون میں شمار ہوتی ہیں اور کن کے نصیب میں ہدایت آئی لیکن دور نبوت کے آخری ایام میں۔ غرض صحابہ کرام کے بارے میں اس انداز کی بے شمار معلوما کو یہ کتاب سموئے ہوئے ہے۔ صاحبان تحقیق کے ساتھ ساتھ تاریخ کے طالب علموں کے لیے بھی یہ کتاب گنج ہائے گراں مایہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک عام پڑھے لکھے مسلمان کے لیے بھی اس کا مطالعہ نہایت فائدہ مند ہوگا۔ وہ جان سکے گا کہ اصحاب رسول نے کس انداز سے دین حنیف کی سربلندی کے لیے جد و جہد کی وہ ان کے حالات و واقعات سے آگاہ ہو سکے گا۔یہ یاد رہے کہ کہ اس کتاب میں جتنے نام ہیں وہ اول سے آخر تک سارے صحابہ نہیں بلکہ بعض غیر مسلم لوگوں کا تذکرہ بھی اس کتاب میں آ گیا ہے اور نمبر شمار میں انھیں بھی شمار کر لیا گیا ہے۔ خواتین سمیت کل 12300 (بارہ ہزار تین سو) افراد کا شمار ہوا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست جلد1​
کلمۃ الناشر
عرض مترجم
مقدمہ
فصل اول:صحابہ کی تعریف
فصل ثانی: کسی شخصیت کی صحابی ہونے کی پہچان کا طریقہ
حرف الف باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے
مقدمہ
باب الالف جس کے بعد باء ہے
باب الالف جس کے بعد ثائے مثلثہ ہے
باب الالف جس کے بعد جیم ہے
باب الالف جس کے بعد حاء ہے
باب الالف جس کے بعد خاء ہے
باب الالف جس کے بعد دال ہے
باب الالف جس کے بعد ذال ہے
باب الالف جس کے بعد را ہے
باب الالف جس کے بعد زا ہے
باب الالف جس کے بعد سین ہے
جن کا نام اسید (ہمزہ کے زبر اور سین کے زیر سے ان کا ذکر)
جس کا نام اسید(پیش سے ہے) اس کا ذکر
باب الالف جس کے بعد شین ہے
باب الالف جس کے بعد صاد ہے
باب الالف جس کے بعد ضاد ہے
باب الالف جس کے بعد عین ہے
باب الالف جس کے بعد غین ہے
باب الالف جس کے بعد فاء ہے
باب الالف جس کے بعد قاف ہے
باب الالف جس کے بعد کاف ہے
باب الالف جس کے بعد لام ہے
باب الالف جس کے بعد میم ہے
باب الالف جس کے بعد نون ہے
انیس نامی حضرات
انیف نامی حضرات
باب الالف جس کے بعد ھا ہے
باب الالف جس کے بعد واؤ ہے
باب الالف جس کے بعد یاء ہے
قسم ثانی از حرف الف
جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا
باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے
باب الہمزہ جس کے بعد با ہے
باب الہمزہ جس کے بعد حائے مہملہ ہے
باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے
باب الہمزہ جس کےبعد سین ہے
قسم ثالث از حرف الف
باب الہمزہ جس کے بعد باء ہے
باب الہمزہ جس کے بعد جیم ہے
باب الہمزہ جس کے بعد حا ہے
باب الہمزہ بعد ھا دال
باب الہمزہ جس کے بعد را ہے
باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے
باب الالف جس کے بعد سین ہے
باب الالف جس کے بعد شین ہے
باب الالف جس کے بعد صاد ہے
باب الالف جس کے بعد طاء ہے
باب الالف جس کے بعد غین ہے
باب الالف جس کے بعد فاء ہے
باب الالف جس کے بعد قاف ہے
باب الالف جس کے بعد کاف ہے
باب الالف جس کے بعد میم ہے
باب الالف بعد ھانون
باب الالف جس کے بعد واؤ ہے
باب الالف جس کے بعد یاء ہے
فہرست جلد2​
باب خاء کے بعد الف
خالد نامی حضرات
باب خاء کے بعد با
باب خاء کے بعد ثاء اور دال
باب خاء کے بعد ذال
باب خاء کے بعد راء
باب خاء کے بعد زاء
باب خاء کے بعد شین
باب خاء کے بعد ص
باب خاء کے بعد طا
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد3​
صاد کا باب جس کے بعد الف ہے
باب صاد جس کے بعد با ہے
صاد کا باب جس کے بعد حاء ہے
صادکا باب جس کے بعد دال ہے
صاد کا باب جس کے بعد راء ہے
باب صاد کے بعد عین
باب صاد کے بعد فاء
باب صاد کے بعد لام
باب صاد کے بعد نون
باب صاد کے بعد ہاء
باب صاد کے بعد واؤ
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد4​
باب عین کے بعد تاء
باب عین کے بعد ثاء
باب عین کے بعد جیم
باب عین کے بعد دال
باب عین کے بعد راء
باب عین کے بعد زاء
باب عین کے بعد شین
باب عین کے بعد صاد
باب عین کے بعد طاء
باب عین کے بعد ظاء
باب عین کے بعد فاء
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد5​
حرف غین
باب غین کے بعد راء
باب غین کے بعد زاء
باب غین کے بعد طاء
باب غین کے بعد نون
باب غین کے بعد واؤ
باب غین کے بعد یا
باب غین کے بعد الف
باب غین کے بعد راء
باب غین کے بعد سین
باب غین کے بعد طاء
باب غین کے بعد راء
باب غین کے بعد زاء
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد6​
باب میم کے بعد صاد
باب میم کے بعد ضاد
باب میم کے بعد طاء
باب میم کے بعد ظاء
ان شخصیات کا ذکر جن کا نام معاذہے
ان شخصیات کا تذکرہ جن کا نام معاویہ تھا
باب میم کے بعد غین
باب میم کے بعد قاف
باب میم کے بعد کاف
باب میم کے بعد لام
باب میم کے بعد نون
باب میم کے بعد واؤ
باب میم کے بعد حاء
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد7​
کنیتوں کا بیان
حرف الف
حرف الباء
حرف التاء
حرف الثاء
حرف جیم
حرف حاء بے نقطی
حرف خاء
حرف دال
حرف ذال
حرف راء
حرف زاء
حرف سین
ابو سعید کنیت والے
حرف شین معجمہ
حرف صاد مہملہ
حرف ضاد معجمہ
حرف طاء
حرف ظاء
حرف عین
جن کی کنیت ابوعبداللہ ہے اور نام بھی یہی سمجھا جاتا ہے
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد8​
حرف الف
حرف الباء
حرف التاء
حرف الثاء
حرف جیم
حرف حاء
حرف خاء
حرف دال
حرف ذال
حرف راء
فہرست مکمل نہیں ہے
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
کتاب کا نام
الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
السلام علیکم​
جزاک اللہ عبدالرشید بھائی الحمد للہ پوری کتاب ڈاؤن لوڈ ہوگئی​
اب ایک دعاء اور فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو پڑھو اور دے کیوں کہ میں مطالعہ میں پھسڈی ہوں​
اگر فتاویٰ ابن تیمیہؒ اردو کا کوئی لنک ہو تو مہیا فرمادیں​
شکریہ!​
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
ماشاءاللہ بہت خوب۔ یہ ایک نہایت ہی اہم کتاب تھی اور ہے۔ اردو ترجمہ کتابی شکل میں تین جلدوں میں کچھ عرصہ قبل نظر سے گزرا تھا۔ اس کی سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جانی چاہیے۔
 
Top