• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا بہت ہی بھیانک جرم ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا بہت ہی بھیانک جرم ہے۔

اللہ پر جھوٹ بولنے کی سزا
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کے چہرے قیامت والے دن کالے ہوں گے
وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تَرَ‌ى ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِ‌ينَ ﴿٦٠﴾۔۔۔سورہ الزمر
ترجمہ: اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاه ہوگئے ہوں گے کیا تکبر کرنے والوں کاٹھکانا جہنم میں نہیں؟
اللہ پر جھوٹ بولنے والے بہت بڑے ظالم ہیں
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَ‌ىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۗ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٢١﴾۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ: اور اس سے زیاده بےانصاف کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھے یا اللہ کی آیات کو جھوٹا بتلائے ایسے بےانصافوں کو کامیابی نہ ہوگی
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کی روحیں بہت تکلیف سے نکالی جائیں گیں
وَلَوْ تَرَ‌ىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى غَمَرَ‌ٰ‌تِ ٱلْمَوْتِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ بَاسِطُوٓا۟ أَيْدِيهِمْ أَخْرِ‌جُوٓا۟ أَنفُسَكُمُ ۖ ٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ ٱلْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ غَيْرَ‌ ٱلْحَقِّ وَكُنتُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهِۦ تَسْتَكْبِرُ‌ونَ ﴿٩٣﴾۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ: اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ﻇالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو۔ آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس سبب سے کہ تم اللہ تعالیٰ کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے، اور تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے کی سزا بھی جہنم میں ٹھکانہ ہے:
قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لا تكذبوا على،‏‏‏‏ فإنه من كذب على فليلج النار ‏"‏‏.‏
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر جھوٹ مت بولو۔ کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ دوزخ میں داخل ہو۔(صحیح بخاری)
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من تعمد على كذبا فليتبوأ مقعده من النار
جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔(صحیح بخاری)
 
Top